Back

ⓘ تعلیم - ثانوی تعلیم, اشاریہ تعلیم, پنجاب، بھارت میں تعلیم, بھارت میں تعلیم, نسواں, اسناد تعلیم, اعلیٰ تعلیم, آنتیوچ یونیورسٹی, ابتدائی مدرسہ, اعلی مدرسہ ..



                                               

ثانوی تعلیم

ثانوی تعلیم میں بین الاقوامی معیار درجہ بندی برائے تعلیم دو مراحل کا احاطہ کرتا ہے۔ لوئر سیکنڈری ایجوکیشن یا زیریں ثانوی تعلیم اور سیکنڈری ایجوکیشن یا ثانوی تعلیم secondary education)

                                               

اشاریہ تعلیم

اقوام متحدہ ہر سال انسانی ترقیاتی اشاریہ شائع کرتی ہے جس میں مشعر تعلیم ، خام ملکی پیداوار اور مشعر متوقع زندگی بھی شامل ہوتے ہیں۔ مشعر تعلیم بالغ شرح خواندگی کی بنیاد پر ماپا جاتا ہے۔

                                               

پنجاب، بھارت میں تعلیم

پنجاب میں تعلیم کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ پنجاب میں بھارت کے بے شمار مشہور تعلیمی ادارے، اسکول، کالج اور جامعات موجود ہیں جبکہ پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی دنیا کی بلند پایہ زرعی یونیورسٹیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

                                               

بھارت میں تعلیم

بھارت میں تعلیم: حکومت اور پرائویٹ سیکٹر کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ اس پر نگرانی تین سطحوں پر ہوتی ہے، 1۔ مرکزی حکومت، 2۔ صوبائی حکومت، 3۔ علاقائی حکومت۔ دستور ہند کے کئی دفعات کے تحت تعلیم کو بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔ بی الخصوص 6 تا 14 سال کے بچوں کے لیے۔ بھارت نے تحتانوی اور ثانوی تعلیم کافی ترقی کی۔ جس کی وجہ سے بھارت میں خواندگی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔ 7 تا 10 سال کے بچوں کی تعداد کا تقریباً تین چوتھائی حصہ، 2011 تک خواندگی کے زمرہ میں آگیا۔ بھارت نے تعلیمی میدان میں قابل ترقی کرکے معاشی اور اقتصادی شعبہ جات می بھی ترقی کی ہے۔ تعلیمی شعبہ، بھارتی اقتصادی شعبہ کی ترقی میں نمایاں کر ...

                                               

تعلیم نسواں

تعلیم نسواں ، خواتین کی خواندگی اور عورتوں کی تعلیم وہ جامع اصطلاحات ہیں جو بہ طور خاص آبادی میں شامل خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہیں۔ یہ تعلیم مختلف درجات اور سطحوں کی ہو سکتی ہے۔ مثلًا کچھ آبادیوں میں، جو اب اگر چہ دنیا میں بہت کم ہیں، مگر وہاں پر لڑکیوں کو اسکولی تعلیم ممنوع ہے۔ کچھ جگہ پر روایتی تعلیم کی جگہ پر لڑکیاں گھر ہی میں کچھ پڑھنا لکھنا سیکھ لیتی ہیں جو ایک خاص مقصد کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ یہ مقصد مذہبی تعلیم ہو سکتا ہے یا پھر گھریلو ضروریات کی تکمیل سے متعلق ہو سکتا ہے، جیسے کہ پکوان کی کتابیں یا خیاطی سے متعلق کتابیں۔ کچھ کتابیں لڑکیوں میں معمولی درجے کا سہی، مگر ض ...

                                               

اسناد تعلیم

اسناد تعلیم کا لفظ عام طور پر اردو میں درجۂ تعلیم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو کسی بھی طالب علم کو ایک جامعہ کی جانب سے اس کو کوئی تعلیمی دور کامیابی سے مکمل کرنے پر عطا کی جاتی ہے۔ جبکہ دانشنامہ ایک ایسی سند کو کہا جاتا ہے کہ جو اس بات کی گواہی دے کہ کس طالب علم نے کوئی دور تعلیم مکمل کر لیا ہے اور اب وہ کسی درجے کا اہل ہے، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ دانشنامہ ایسی چیز کو کہا جاتا ہے کہ جو کسی دانشگاہ کی جانب سے عطا کی جائے جبکہ درجہ عام طور پر کسی جامعہ کی جانب سے دی جانے والی سند کے زمرے میں آجاتی ہے، مگر ہمیشہ اور ہر ملک میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ گو سند تعلیم کے لفظ کو تو تعلیمی degree ...

اعلیٰ تعلیم
                                               

اعلیٰ تعلیم

اعلی تعلیم، سے مراد ایسی تعلیم کی لی جاتی ہے کہ جو کسی جامعہ یا دانشگاہ کی جانب سے مہیا کی جاتی ہو اور جس کے اختتام یا تکمیل پر متعلقہ شخصیت کو اپنی تعلیم کے شعبہ میں ایک ماہر کی حیثیت سے کام کرنے کا اجازہ اور کوئی سند عطا کی جائے۔ یہ سند ؛ یا تو ایک درجہ ہو سکتی ہے جو عموما ایک جامعہ کی جانب سے عطا کی جاتی ہے یا یہ پھر کوئی دانشنامہ بھی ہو سکتا ہے جو عموما کسی دانشگاہ کی جانب سے عطا کیا جاتا ہے۔

آنتیوچ یونیورسٹی
                                               

آنتیوچ یونیورسٹی

آنتیوچ یونیورسٹی ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک جامعہ و نجی غیر منافع بخش تعلیمی ادارہ جو یلو اسپرنگس، اوہائیو میں واقع ہے۔

                                               

ابتدائی مدرسہ

ابتدائی مدرسہ ایک ایسا مدرسہ ہوتا ہے جہاں نسبتا چھوٹی عمر کے طالب علم، علم حاصل کرتے ہیں۔ عمومی طور پر ابتدائی مدرسہ میں جماعت ایک تا جماعت پنجم تک تعلیم دی جاتی ہے۔

                                               

اعلی مدرسہ

اعلی مدرسہ ایک ایسا مدرسہ ہوتا ہے جہاں نسبتا بڑی عمر کے طالب علم، علم حاصل کرتے ہیں۔ عمومی طور پر اعلی مدرسہ میں جماعت ششم تا جماعت دھم تک تعلیم دی جاتی ہے۔۔ عام طور پر 10 تا 16 سال کی عمر والے طلبہ رہتے ہیں۔ اس مدرسہ کو ‘‘فوقانوی مدرسہ‘‘ یا ‘‘مدرسئہ فوقانیہ‘‘ بھی کہتے ہیں۔

اقامتی مدرسہ
                                               

اقامتی مدرسہ

اقامتی مدرسہ ایک ایسا مدرسہ ہوتا ہے جہاں طالب علموں کے لیٔے رہائش کا انتظام بھی ہوتا ہے۔ اقامتی مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے کلی طور پر مدرسہ میں ہی قیام کرتے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن
                                               

الخدمت فاؤنڈیشن

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے زیر انتظام پاکستان کے کئی علاقوں میں فلاحی ادارے چلائے جارہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا قیام 1990 میں عمل میں آیا ۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان اس وقت سات شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ۔ ان شعبہ جات میں تعلیم، صحت ، کفالت یتامٰی، صاف پانی ، مواخات ، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات شامل ہیں۔

اکادمی
                                               

اکادمی

اکادمی ، نامور یونانی فلسفی افلاطون کا قائم کردہ ایک علمی ادارہ، جس میں وہ شاگردوں کو تعلیم دیتا، بحث کرنا سکھاتا،اس میں عورتیں بھی تعلیم کے لیے جاتیں تھیں۔ اس میں ایک کتب خانہ بھی شامل تھا۔ اس کو دنیا کی پہلی جامعہ بھی کہا جاتا ہے۔

اکیڈیمی
                                               

اکیڈیمی

اکیڈیمی – – یونانی لفظ بمعنی درس گاہ۔ یہ دراصل ایتھنز کے نزدیک ایک باغ تھا جہاں افلاطون اپنے شگردوں کو درس دیتا تھا۔ اب ہر قسم کے اعلی تعلیمی اداروں کے لیے مستعمل ہے ۔

ایزحاق پٹ مین
                                               

ایزحاق پٹ مین

Isaac Pitman پیدائش: 1813ء وفات: 1897ء انگریز۔ ماہر تعلیم جس نے مختصر نویسی شارٹ ہینڈ کا طریقہ ایجاد کیا۔ 1839ء میں ہاتھ کے مقام پر ایک مختصر نویسی کے مدرسہ کی بنیاد ڈالی اور اپنی پوری زندگی مختصر نویسی کا کوئی سہل اور قابل عمل طریقہ ایجاد کرنے میں وقف کردی۔ ایک ہفت روزہ رسالہ بھی شائع کیا جس میں اپنے طریقے کی تبلیغ کی۔ پٹ مین کا طریقہ مختصر نویسی دنیا کے بیشتر ممالک میں رائج ہے۔

بریل سسٹم
                                               

بریل سسٹم

بریل ابھرے ہوئے حروف کو پڑھنے کا ایک طریقہ جو نابیناؤں کے لیے ایجاد ہوا۔ یہ حروف چھو کر پڑھے جاتے ہیں۔ دراصل یہ حروف نہیں ہوتے بلکہ چھ لفظوں کی مدد سے حروف کی اور ہندوسوں کی علامتیں بنائی جاتی ہیں۔ حرف شناسی کا یہ طریقہ پیرس کے ایک مدرس لوئی بریل ’’1809ء تا 1852ء‘‘ نے 1834ء میں ایجاد کیا۔

                                               

جامعہ مظہریہ امدادیہ

جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال شریف تحصیل قائدآباد ضلع خوشاب میں علامہ یار محمد بندیالوی کی قائم کردہ ایک اسلامی مذہبی درسگاہ ہے۔ علامہ یار محمد خود اور بعد میں علامہ عطا محمد بندیالوی اس جامعہ میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ اس کا سنگ بنیاد 1910ء میں رکھا گیا اور تقریباً 37 سال1947ء تک علامہ یار محمد بندیالوی خود تدریس فرماتے رہے اس درسگاہ سے بڑے علما اہلسنت فارغ التحصیل ہو کر نمایا ں خدمات سر انجام دیں۔

                                               

سرکاری مدرسہ

سرکاری مدرسہ ایک ایسا مدرسہ ہوتا ہے جس کا انتظام بالواسطہ یا بلا واسطہ حکومت کے پاس ہوتا ہے۔ عمومی طور پر سرکاری مدارس کے بیشتر اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے۔

                                               

ڈؤلنگو

ڈؤلنگو ایک زبانیں سکھانے والا پلیٹ فارم ہے جو ڈؤلنگو ویب سائٹ، اینڈرائڈ ایپ، آئی فون ایپ اور ونڈوز فون ایپ پر مشتمل ہے۔ ڈؤلنگو اپنی خدمات اشتہارات سے پاک مفت فراہم کرتا ہے۔ یہ 23 زبانوں میں 40 سے زائد زبانیں سیکھنے کے کورسز فراہم کرتا ہے۔ دنیا بھر میں ڈؤلنگو کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے۔

ڈپلوما
                                               

ڈپلوما

دانشنامہ ، کسی تعلیمی ادارے، مثلاً جامعہ، کا جاری کردہ سند جو حاصل کنندہ کا کسی خاص مطالعاتی دور کو کامیابی سے مکمل کرنے کی گواہی دیتا ہے۔

Free and no ads
no need to download or install

Pino - logical board game which is based on tactics and strategy. In general this is a remix of chess, checkers and corners. The game develops imagination, concentration, teaches how to solve tasks, plan their own actions and of course to think logically. It does not matter how much pieces you have, the main thing is how they are placement!

online intellectual game →