Back

ⓘ ہنر - توبل قابیل, دانش, تعلیم, کوانچی, مارٹل کامبیٹ, اسٹیڈیم, خود کیجیے, کس طرح کریں, ہنر, مشعل, اوزار, وکٹوریہ جوبلی ٹیکنیکل اسکول سکھر, درزی, حرفکار ..



                                               

توبل قابیل

توبل قابیل کا درست تلفظ توؔبلقائِن ہے۔ یہ ایک شخص کا نام ہے جو قابیل کی نسل میں سے تھا۔ عرف عام میں ہم اسے قابیلی نسل کے لوگ بھی کہہ سکتے ہیں۔ عبرانی بائبل میں اس کا تذکرہ آیاہے۔ کتاب پیدائش کے باب 4 کی درج ذیل آیت 22۔ اور ضِلّہ کے بھی توؔبل قائِن پَیدا ہوا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والاتھا اور نمعؔہ توؔبل قائِن کی بہن تھی۔ یہاں صرف توؔبلقائِن مراد ہے جو لامخ کا بیٹاتھا۔ لامخ نے دو شادیاں کی تھیں اس کی دونوں بیویوں کا نام عدہ اور ضلہ تھا۔ ضلہ سے توؔبل قائِن تولد ہواتھا اس کی ایک بہن بھی تھی جس کا نام نامعہ یا نامح تھا۔ جبکہ عدہ نامی بیوی سے لامخ کے دو بیٹے ہوئے ایک نام ی ...

                                               

دانش

دانش ، جس کے لیے عام زبان میں علم کا لفظ بھی استعمال کیا جاتا ہے، سے مراد تجربے یا تعلیم کے ذریعے سے کسی شخص کی کسب شدہ مہارت اور ہنر؛ کسی مضمون کی نظریاتی یا عملیاتی سمجھ بوجھ۔

                                               

تعلیم

تعلیم اپنے وسیع تر معنوں میں وہ چیز ہے جس کے ذریعے لوگوں کے کسی گروہ کی عادات اور اہداف ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتے ہیں۔ اپنے تکنیکی معنوں میں اس سے مراد وہ رسمی طریقہ کار ہے جس کے ذریعے ایک معاشرہ اپنا مجموعی علم، ہنر، روایات اور اقدار ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل کرتا ہے؛ عموماً اسکول میں کی جانے والی تربیت۔

                                               

کوانچی (مارٹل کامبیٹ)

کوانچی ایک نہایت غلیظ انسان ہے جو اپنے مفاد کے لیے کسی کو بھی استعمال کر سکتا ہے۔ اس نے شینگ سنگ مارٹل کامبیٹ کے ساتھ دوستی کی، جس کے وجہ سے اس کھیل کو مارٹل کامبیٹ ڈیڈلی الاینس کہا جاتا ہے۔ کوانچی کی نسل اونی ہوتی تھی، لیکن اس نے ایک مخصوص علم حاصل کر کہ اپنا روپ بدل لیا۔

                                               

اسٹیڈیم

اسٹیڈیم یا مدرج اپنے فی زمانہ مفہوم میں عموماً ایک ایسے مقام کو کہا جاتا ہے کہ جہاں کسی بھی قسم کا کوئی مظاہرہ یا نمائشِ فن و ہنر و علم کی جاتی ہو اور اس کے چہار اطراف ناظرین و سامعین کے نشست ہونے کو ایک درجہ وار سلسلۂ کراسی یوں لگایا گیا ہوتا ہے کے ہر پچھلی آنے والی کرسی کو اپنے سے اگلی کرسی پر اونچائی میں قریباً 12 تا 15 پوروں کی سبقت حاصل ہوتی ہے۔ تاکہ پیچھے بیٹھے ہوئے ناظر کے لیے آگے نشستہ ناظر، مشاہدے میں مخل نا بن سکے۔ stadium کے لیے اردو میں متعدد عام الفاظ جیسے بازی گاہ، کھیل کا میدان یا ورزش گاہ و تماشا گاہ پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے ہر کوئی اپنا الگ انگریزی متبادل رکھتا ہے اور ...

                                               

خود کیجیے

خود کیجیے ایک طریقۂ کار ہے جس سے اشیاء کو بنایا، انہیں بدلا یا پھر اس کی مرمت کی جا سکتی ہے جس کے لیے ماہرین یا پیشہ ور لوگوں سے راست مدد نہیں لی جاتی ہے۔ تعلیمی تحقیق سے خود کیجیے کی تعریف یوں ہے کہ یہ "ایسا برتاؤ ہے جس میں افراد خام یا نیم خام مال کو جوڑ کر سامان تیار کرتے ہیں، اس میں نمایاں تبدیلی لاتے ہیں یا باز تعمیر کرتے ہیں، اس میں مادی ملکیتوں کے ساتھ قدرتی ماحول سے حاصل اشیا بھی شامل ہیں ۔ خود کرنے کا جذبہ کئی حوصلہ افزا عناصر کا نتیجہ ہے جنہیں پہلے بازار گاہ کی حوصلہ افزائیاں کہا جاتا تھا اور شناخت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

                                               

کس طرح کریں

کس طرح کریں ایک غیر رسمی، عمومًا مختصر، ویڈیو، تحریر یا ایک تذکرہ ہے کہ کس طرح کسی کام کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔ کسطرح عمومًا غیر ماہرین کی مدد کے لیے ہوتا ہے، اس وجہ سے اس میں وہ تفصیلات نہیں ہوتی ہیں جو صرف ماہرین کے لیے اہم ہیں۔ یہ کئی بار کسی موضوع کی گفتگو کا بہت حد تک آسان خلاصہ بھی ہو سکتا ہے۔ 1569ء میں چھپنے والی کتاب اس کی اولین مثال رہی ہے: A booke of the arte and maner, how to plant set Up intro an divers other new practise, by one of the Abbey of Saint Vincent in Fraunce از لیونارڈ ماسکل.

                                               

ہنر

ہُنر یا مہارت ، بسا اوقات وقت، توانائی یا دونوں کی کم سے کم صرفہ کے ساتھ، پہلے سے متعین نتائج نکالنے کی ایک سیکھی گئی صلاحیت۔ ہنر کا لفظ فارسی جبکہ لفظ مہارت عربی زبان سے ماخوذ ہے۔

                                               

مشعل

مشعل پاک فوج کے زیرِ انتظام ادارہ ہے جو سوات کے علاقے گلی باغ میں قائم ہے جس کا مقصد گرفتار عسکریت پسندوں کو اسلامی علوم کے ساتھ انہیں ہنر مثلاً الیکٹریشین، پلمبرز اور کمپیوٹر آپریٹرز بننے کی تربیت دینا اور انھیں ایک عام شہری بنانا ہے۔ اس ادارے سے اب تک 1189 عسکریت پسند ذہنی تربیت اور ہنر سیکھ کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

اوزار
                                               

اوزار

اوزار ایک ایسی شے جس کو کوئی کام کرنے یا کسی ہنر کاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہو۔ کوئی طریقہ یا راستہ یا ذریعہ کے جس پر چل کر کوئی عمل انجام دیا جاسکتا ہو۔

                                               

وکٹوریہ جوبلی ٹیکنیکل اسکول سکھر

وکٹوریہ جوبلی ٹیکنیکل اسکول سکھر سندھ میں ایک ٹیکنیکل اسکول ہے جو 1894ء میں قائم کیا گیا۔ اس اسکول میں تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر بھی سکھائے جاتے تھے جس میں بڑھئی، لوہار، ڈھلائی اور خراد کا کام بھی شامل ہیں۔

درزی
                                               

درزی

درزی کا لفظ درز سے نکلا ہے یعن چھوٹے کانٹے پرونا۔۔ درزی ایک ہنر کا نام نہیں ہے بلکہ ایک شعبے کا نام ہے جساکہ کپڑے سیتنا،کپڑوں پرسلائی مشین یا دستی طور پر نقش و نگاری کرنا،کپڑے گاٹھنا، شلوار قمیض سیتنا و دیگر، اگر مرد درج بالا کام کرے درزی کہلواتا ہے اگر خاتون کرے تو درزن کہلاتی ہے۔ ہر دور میں درزی کی مانگ رہی ہے وقت کے ساتھ درزی نے اپنی مہارت کو ڈھالا ہے۔ انہوں نے کپڑے سینے اور نئے ڈیزان اور رواجوں کو تخلیق کیا ہے۔

حرفکار
                                               

حرفکار

دستکار کی تلاش یہاں لاتی ہے۔ مزید استعمالات کے لیے دیکھیے: دستکار حرفکار یا حرفتگر artisan/craftsman ، جسے دستکار بھی کہا جاتا ہے، ایک ہنرمند کاریگر جو چیزیں حرف کرتا ہے، یہ چیزیں فعلی یا مکمل تزئینی ہوسکتی ہیں جیسے فرنیچر، کپڑہ، زیور، گھریلوں چیزیں اور اوزار وغیرہ۔

چترالی دستکار
                                               

چترالی دستکار

چترالی دستکار ابھی تک دادو تحسین اور پزیرایی سے محروم ہیں اور حکومتی سطح پر ان کی خدمات کا ابھی تک اعتراف نہیں کیا گیا۔ چترال کی بے شمار تاریخی عمارتوں میں ان کی خدمات شامل ہیں ان کی خدمات کا نمونہ بادشاہی مسجد چترال میں موجود ہے۔

Free and no ads
no need to download or install

Pino - logical board game which is based on tactics and strategy. In general this is a remix of chess, checkers and corners. The game develops imagination, concentration, teaches how to solve tasks, plan their own actions and of course to think logically. It does not matter how much pieces you have, the main thing is how they are placement!

online intellectual game →