Back

ⓘ بنیادی موضوع قسم بندی - ریاضی, تاریخ, ٹیکنالوجی, حیاتیات, المبسوط, اسلامی آزاد یونیورسٹی, مذہب, سماج, ارتقائی حیاتیات, انجینئری, مراقبہ, حسرت موہانی کی شاعری ..




                                               

ریاضی

ریاضی دراصل اعداد کے استعمال کے ذریعے مقداروں کے خواص اور ان کے درمیان تعلقات کی تحقیق اور مطالعہ کو کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں ساختوں، اشکال اور تبدلات سے متعلق بحث بھی کی جاتی ہے۔ اس علم کے بارے میں گمان غالب ہے کہ اس کی ابتدا یا ارتقا دراصل گننے، شمار کرنے، پیمائش کرنے اور اشیاء کے اشکال و حرکات کا مطالعہ کرنے جیسے بنیادی عوامل کی تجرید اور منطقی استدلال کے ذریعہ ہوا۔ ریاضی داں ان تصورات و تفکرات کی جو اوپر درج ہوئے ہیں چھان بین کرتے ہیں اور ان سے متعلق بحث کرتے ہیں۔ ان کا مقصد نئے گمان کردہ خیالات conjectures کے لیے صیغے formulae اخذ کرنا اور پھر احتیاط سے چنے گئے مسلمات axioms، ت ...

                                               

تاریخ

تاريخ دان مختلف جگہوں سے اپنی معلومات حاصل کرتے ہيں جن ميں پرانے نسخے، شہادتيں اور پرانی چيزوں کی تحقيق شامل ہے۔ البتہ مختلف ادوار ميں مختلف ذرائع معلومات کو اہميت دی گئی۔ تاریخ کا لفظ عربی زبان سے آیا ہے اور اپنی اساس میں اَرخ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دن عرصہ / وقت وغیرہ لکھنے کے ہوتے ہیں۔ تاریخ جامع انسانی کے انفرادی و اجتماعی عمال و افعال اور کردار کا آئینہ دار ہے۔ تاریخ انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں گزشتہ نسلوں کے بیش بہا تجربات آئندہ نسلوں تک پہنچاتی ہے، تاکہ تمذن انسانی کا کارواں رواں دواں رہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ اس کے توسط سے افراد و قوم ماضی کے دریچے سے اپنے کردہ اور ن ...

                                               

ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی یا Technology، سائنس اور معلومات کے فنی اور عملی استعمال کو کہا جاتا ہے اور اس شعبہ علم کے دائرہ کار میں وہ تمام آلات بھی آجاتے ہیں اور وہ تمام دستورالعمل یا طریقۂ کار بھی کہ جو علمی معلومات کے عملی استعمال سے متعلق ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی یا ٹیکنالوجی کی اصطلاح عام طور پر طرازوں کے ایک مجموعے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور بعض اوقات اس کو ہندسیات کی طراز یا ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی کسی چیز کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ کوئی تکنیکی کاروباری ادارہ اپنی بنائی ہوئی پیداوار کو ایک ٹیکنالوجی کہ سکتا ہے، مثلا ہٹاچی technology اور ABI technology وغیرہ وغیرہ۔

                                               

حیاتیات

حیاتیات وہ فطری علم ہے جس میں حیات اور زندہ نامیات، بشمول ان کے طبیعی خدوخال، کیمیائی عوامل، سالماتی تعملات، فعلیاتی طریقہ کار، نشونما اور ارتقا کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ حیاتیات لفظ ’’حیات‘‘ زندگی اور یات یاء نسبتی بشکل جمع یعنی زندگی سے متعلق چیزیں کا مرکب ہے جسے بائلوجی اور بیالوجی کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ یہ سائنس کی شاخوں میں سے ایک انتہائی اہم شاخ ہے جس میں اس عالم کے تمام تر جانداروں کے بارے میں علم حاصل کیا جاتا ہے اس میں جانداروں کی اشکال، حرکات، اندرونی و بیرونی اعضات، طب، علاجات وغیرہ کے بارے میں علم حاصل کیا جاتا ہے۔ سائنس کی پیچیدگی کے باوجود کچھ ایسے یکساں تصورات بھی ہیں جو ...

                                               

المبسوط

کتاب الاصل کے نام سے مشہور ہے۔ اس کو "اصل"اس لیے کہا جاتاہے کہ امام محمد نے سب سے پہلے اسی کو تصنیف کیا۔ اس میں آپ نے سینکڑوں مسائل سے متعلقہ امام اعظم ابوحنیفہ کے فتاویٰ جات جمع کیے ہیں نیز ایسے مسائل بھی ذکر کیے ہیں جو ان کے اور امام ابویوسف کے درمیان میں اختلافی ہیں۔ اور جس مسئلے میں امام محمد نے اختلاف ذکر نہیں کیا وہ سب کا متفقہ ہوتاہے۔

                                               

اسلامی آزاد یونیورسٹی

اسلامی آزاد یونیورسٹی ایران میں ایک نجی یونیورسٹی کا نظام ہے۔ یہ دنیا کی جامعات، کالجوں، اور کمیونٹی کالجوں کا سب سے بڑا جامع نظام ہے۔

                                               

مذہب

مذہب کا لفظی مطلب راستہ یا طریقہ ہے۔ انگریزی لفظ Religion کا مادہ لاطینی لفظ religio یعنی امتناع، پابندی ہے۔ ویبسٹر کی انگریزی لغت میں Religion کی جو تعریف کی گئی ہے اس سے ملتا جلتا مفہوم مقتدرہ قومی زبان کی انگریزی اردو لغت میں بھی دیا گیا ہے، جو یوں ہے: بہ الفاظ دیگر کسی مخصوص علاقے کی مذہبی روایات میں وہاں کے لوگوں کا کائنات کو دیکھنے اور سمجھنے کا انداز کار فرما ہوتا ہے۔ مثلاً زراعتی معاشروں میں بارش کا دیوتا ہوتا ہے تو خانہ بدوش معاشروں میں شکار کا۔ یہ کہنا درست نہیں کہ مذہب اپنے سے متعلقہ علاقہ کے لوگوں کی روحانی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ بلکہ اس کے برعکس یہ کہنا چاہیے کہ کسی خطہ کے ل ...

                                               

سماج

گروہ؛ مشترکہ ہونے کی حالت؛ سماج؛ مشترکہ ملکیت، خوشی، ذمہ داری وغیرہ؛ مشترکہ کردار؛ معاہدہ؛ شناخت، سماجی میل جول؛ عمرانی رابطہ؛ میل جول؛ جماعت؛ دوسروں کے ساتھ مشترک زندگی؛ عمرانی حالت؛ ایک ہی جگہ رہنے یا ایک ہی قسم کے قوانین و احکام کے تحت ہونے کے باعث لوگوں کی جماعت سازی؛ ایسے لوگوں کی تعداد جن کے مفاد مشترک ہوں؛ رشتوں اور روابط کے ذریعہ باہم منسلک اور ایک ہی علاقے کے باشندے؛ اس لیے کوئی بھی ایسی جماعت یا گروہ جس کے اراکین ساتھ رہتے ہوں، خصوصاً خانقاہ کے راہب یا پادری؛ اشتمالی معاشرہ، ایک جگہ رہنے والے لوگوں کی جماعت؛ پبلک یا عوام؛ آبادی؛ محلہ؛ برادری؛ قوم؛ فرقہ؛ ملت؛ جمعیت؛ سماج؛ جمہور؛ پ ...

                                               

ارتقائی حیاتیات

ارتقائی حیاتیات کی ایک ذیلی شاخ ہے جس میں ان ارتقائی طریقہ ہائے کار کے اصول و قوانین مطالعہ کیا جاتا ہے جس کے ذریعہ زمین میں حیاتی تنوع وجود پزیر ہوتا ہے۔ جو افراد اس موضوع کے ماہر ہوتے ہیں انھیں ماہرین ارتقائی حیاتیات کہا جاتا ہے۔

                                               

انجینئری

انجینئری کو انگریزی میں Engineering کہا جاتا ہے اور عربی میں ہندس یا الہندس جبکہ فارسی میں مہندسی کہتے ہیں۔ انجینئری دراصل روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے فنی مسائل کو حل کرنے کی غرض سے اور زندگی کو سہل اور آسان بنانے کی خاطر سائنسی اور تکنیکی معلومات کے نفاذ کو کہتے ہیں۔ وہ افراد جو اس کام یا شعبہ علم میں مہارت رکھتے ہیں انہیض انجینئر کہا جاتا ہے۔ ایک انجینئر سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی اور کمپیوٹنگ کی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بصیرت، پرواز تخیل اور اپنی صلاحیت تخمینہ کاری و تعین کے ذریعہ فنی مسائل کا عملی حل تلاش کرتا ہے۔ انجینئری کا نتیجہ عام طور پر ایک طرح یا پیداوار ہو سکتا ہے اور ی ...

                                               

مراقبہ

دل کو حق تعالیٰ کے ساتھ حاضر رکھنا اور قلب کو حضوری حق میں ایسا رکھنا کہ خطرات دوئی اور خودی نہ آنے پائیں اور اگر آئیں تو دفع کرے، گردن جھکا کر غور و فکر کرنا، اللہ کے ماسوا کو چھوڑ کر محض اللہ کی طرف دل لگانا، استغراق، گیان، دھیان، تصور، سوچ بچار۔ ماخوذ: مصباح التعرف "قلب سلیم کی حفاظت مراقبہ اور توجہ سے کی جاتی ہے۔

                                               

حسرت موہانی کی شاعری

حسرت موہانی سہل کہتا ہوں ممتنع حسرت نغز گوئی مرا شعار نہیں شعر دراصل ہیں وہی حسرت سنتے ہی دل میں جو اتر جائیں بقول ڈاکٹر سید عبد اللہ، ” حسرت محبت کے خوشگوار ماحول کے بہترین، مقبول ترین اور مہذب ترین مصور اور ترجمان تھے وہ خالص غزل کے شاعر تھے ان کے شعروں میں ہر اس شخص کے لیے اپیل ہے جو محبت کے جذبات سے متصف ہے۔" بقول آل احمد سرور، ” عشق ہی ان کی عبادت ہے عشق کی راحت اور فراغت کا یہ تصور اُن کا اپنا ہے اور یہ تصور ہی حسرت کو نیا اور اپنے زمانہ کا ایک فرد ثابت کر سکتا ہے۔" حسرت موہانی اردو غزل گوئی کی تاریخ میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ اردو شاعری کے ارتقاءمیں ان کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ان ...

                                               

ادب

ادب عربی زبان کا لفظ ہے اور مختلف النوع مفہوم کا حامل ہے۔ ظہور اسلام سے قبل عربی زبان میں ضیافت اور مہمانی کے معنوں میں استعمال ہوتا تھا۔ بعد میں ایک اور مفہوم بھی شامل ہوا جسے ہم مجموعی لحاظ سے شائستگی کہہ سکتے ہیں۔ عربوں کے نزدیک مہان نوازی لازمہ شرافت سمجھی جاتی ہے، چنانچہ شائستگی، سلیقہ اور حسن سلوک بھی ادب کے معنوں میں داخل ہوئے۔ جو مہمان داری میں شائستہ ہوگا وہ عام زندگی میں بھی شائستہ ہوگا اس سے ادب کے لفظ میں شائستگی بھی آگئی۔ اس میں خوش بیانی بھی شامل ہے۔ اسلام سے قبل خوش بیانی کو اعلٰی ادب کہا جاتا تھا۔ گھلاوٹ، گداز، نرمی اور شائستگی یہ سب چیزیں ادب کا جزو بن گئیں۔ بنو امیہ کے زم ...

                                               

صحت

صحت کے لیے اردو زبان میں متبادل کے طور پر تندرستی کا لفظ مستعمل ہے۔ یہ لفظ دو الفاظ تن اور درستی کا مرکب ہے۔ اس سے مراد جسم کی وہ کیفیت ہے جو معمول کے مطابق ہو یا جسمانی و ذہنی تندرستی ہے۔ انسان کی صحت مندی ظاہری امور کے ساتھ پوشیدہ یا جسم کی اندرونی صحت پر بھی محیط ہے۔ ایک شخص جو کھانسی، زکام یا بخار سے دوچار ہوتا ہے، وہ عمومًا موسمی تبدیلیوں یا ماحولیاتی اثرات کی وجہ سے عارضی طور پر بیمار ہو سکتا ہے۔ جو شخص ملیریا یا تپ محرقہ کے عارضوں سے پریشان ہوتا ہے وہ مزید بڑی اور زیادہ عرصے تک چلنے والی بیماریوں سے پریشان ہوتا ہے۔ تاہم کئی بار کوئی شخص ذیابطیس اور تھائیرائڈ جیسی بیماریوں سے بھی پری ...

                                               

فطرت

فطرت کا لفظ خاصہ وسیع مفہوم رکھتا ہے اور یہ تقریباً ہر اس شے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ جو انسان کو اس دنیا میں بنی بنائی مل گئی ہو، ظاہر ہے کہ خالقِ کائنات کی جانب سے۔ اس کو انگریزی میں Nature کہا جاتا ہے اور اردو میں اس کے لیے دیگر الفاظ بھی اسی قدر ہم وزنی سے استعمال کیے جاتے ہیں کہ جس قدر یہ لفظ فطرت یا فطری۔ مثال کے طور پر اسی مفہوم میں قدرت کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے، گو یہ الگ بات ہے کہ قدرت کا لفظ اگر غور کیا جائے تو اللہ تعالٰکی طاقت سے زیادہ قریب ہے مگر عموما اس کو فطرت کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات قدرت کا لفظ کسی کام کو کرنے کی صلاحیت کے لیے بھی استعمال کیا ...

انسانیات
                                               

انسانیات

بشریات متعدد الاختصاصات شعبہ علم ہے، جس میں انسانی عادات و اطوار اور انسانی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ بشریات کے زمرہ میں بہت سے شعبہ جات شامل ہیں۔ جیسے، لسانیات، ادب، تاریخ، فلسفہ، فنیات، موسیقی، جلوہ گاہ، مذہب، قانون، علم الآثار، انسانیات اور سیاسیات۔