Back

ⓘ ثقافت - ثقافت, کوئٹہ ثقافت, پاکستانی چائے ثقافت, چینی ثقافت, پشتون ثقافت, عرب ثقافت, پاکستانی ثقافت, سندھی ثقافت کا دن, برہنگی, بیٹہ, شیروفوبیا ..




                                               

ثقافت

عربی لفظ جس سے مراد کسی قوم یا طبقے کی تہذیب ہے۔ علما نے اس کی یہ تعریف مقرر کی ہے، ’’ثقافت اکتسابی یا ارادی یا شعوری طرز عمل کا نام ہے‘‘۔ اکتسابی طرز عمل میں ہماری وہ تمام عادات، افعال، خیالات اور رسوم اور اقدار شامل ہیں جن کو ہم ایک منظم معاشرے یا خاندان کے رکن کی حیثیت سے عزیز رکھتے ہیں یا ان پرعمل کرتے ہیں یا ان پر عمل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم ثقافت یا کلچر کی کوئی جامع و مانع تعریف آج تک نہیں ہو سکی۔

                                               

کوئٹہ ثقافت

کوئٹہ کے ارد گرد اور جنوب میں کلی گل محمد میں پگٹ نے مٹی کے برتنوں کا ایک سلسلہ دریافت کیا۔ انہیں کوئٹہ ثقافت کا نام دیا گیا ہے۔ شروع میں انہیں پانچ ٹیلوں تک محدود سمجھا گیا۔ لیکن بعد میں مزید کھدائیوں سے کوئٹہ ثقافت کا دائرہ 120 میل تک جنوب میں پھیل گیا۔ اب کوئٹہ ثقافت کوئٹہ سے توگاؤ، قلات، سراب، سیاہ دمب سراب اور انجیرہ تک محیط تسلیم کیا جاتا ہے ۔ پگٹ نے جو پانچ ٹیلوں سے برتن دریافت کیے تھے۔ وہ ایک مخصوص طرز پر بنے کچھ مٹی کے برتن تھے اور کچھ سیککھڑی پتھر سنگ جراہت کے تراشے ہوئے ٹوٹے ہوئے پیالے تھے ۔ ان پانچ ٹیلوں میں سب سے بڑے ٹیلے میں مدفون بستی کی لمبائی تقریباً چھ سو فٹ تھی اور اتنی ...

                                               

پاکستانی چائے ثقافت

پاکستان میں چائے کا استعمال، جہاں اسے chai کہا جاتا ہے، یہ نام اردو میں ہے، پاکستانی ثقافت میں اسے مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ پاکستانی مشروبات میں یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے۔ پاکستان میں چائے کی پیداوار نہیں ہے، لیکن یہ دنیا میں چائے کا تیسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ 2003ء میں، زیادہ سے زیادہ 109.000 چائے ٹن پاکستان میں استعمال کی گئی، دنیا بھر میں چائے استعمال کرنے والے مماملک میں یہ ساتواں درجہ ہے۔

                                               

چینی ثقافت

چینی ثقافت ہزاروں سال قبل شروع ہونے والی دنیا کی سب سے قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ۔ جس علاقے میں ثقافت غالب ہے اس میں مشرقی ایشیا کا ایک بڑا جغرافیائی علاقہ شامل ہے۔ رواج اور روایات صوبوں، شہروں اور یہاں تک کہ قصبوں کے لحاظ سے تبدیل ہوتے رہتے ہین۔ چین قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے، چینی ثقافت انتہائی متنوع اور مختلف ہے اور اس کے فلسفہ، فضیلت، عقل اور ایشیا کی روایات کا بہت زیادہ اثر ہے۔ چینی ثقافت مشرقی ایشیا کی غالب ثقافت سمجھا جاتا ہے، اسی تہذیب نے مشرقی ایشیائی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی جس نے خطے میں سب سے اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔ چینی زبان، چینی مٹی کے ظروف، فن تعمیر، موسیقی، رقص، ا ...

                                               

پشتون ثقافت

پشتون ثقافت کا بنیاد اسلام اور پشتونولی ہے، اس کے ساتھ پشتو زبان اور پشتون لباس بھی پشتون ثقافت کا ایک حصہ ہے۔ پشتون ثقافت کا تشکیل تقریبا ہیرووت اور سکندر اعظم کے زمانے میں ہوا ہے،جب وہ پاکستان اور افغانستان آئے۔ پشتون ثقافت بہت کم دوسرے ثقافتوں سے اثر انداز ہوا ہے اور ان چند ثقافتوں میں سے جو زیادہ تر اپنی اصل حالت میں برقرار ہیں۔

                                               

عرب ثقافت

عربی ثقافت عرب قوم کی اس خطہ کی ثقافت کو کہتے ہیں جو مغرب میں بحر اوقیانوس سے لے کر مشرق میں بحیرہ عرب اور بحیرہ روم تک پیلا ہوا ہے۔ عرب کی ثقافتی رواثت میں زبان، فن تعمیر، موسیقی، ادب، فن، فلسفہ، روحانیت باطنیت شامل ہیں۔ عرب دنیا کو کئی حصوں میں منقسم کیا جاتا ہے جیسے المغرب جس میں لیبیا، تونس، الجزائر، مراکش اورموریتانیہ) شامل ہیں۔ زرخیز ہلال جس میں عراق، مصر، لبنان، سوریہ، دولت فلسطین اوراردن) شامل ہیں۔ اور جزیرہ نما عرب جس میں عراق، اردن، کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب، صوبہ خوزستان، سلطنت عمان شامل ہیں۔ اور متحدہ عرب امارات جس میں الجنوب العربی، عرب جزیرہ، یمن اورسلطنت عمان شامل ہیں۔

                                               

پاکستانی ثقافت

پاکستان کا معاشرہ اور ثقافت بنیادی طور پر پاکستان کی وسطی تہذیب سرائیکی، مغرب میں بلوچ اور پشتون اور قدیم درد قبائل جیسے پنجابیوں، کشمیریوں، مشرق میں سندھیجنوب میں مکرانی اور دیگر متعدد نسلی گروہوں پر مشتمل ہے جبکہ شمال میں واکھی، بلتی اور شینا اقلیتیں۔ اسی طرح پاکستانی ثقافت ترک عوام، فارس، عرب اور دیگر جنوب ایشیائی، وسطی ایشیاء اور مشرق وسطی کے عوام کے طور پر اس کے ہمسایہ ممالک، کے نسلی گروہوں نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔

سندھی ثقافت کا دن
                                               

سندھی ثقافت کا دن

سندھی ثقافت کا دن: یہ صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ جسے ایکتا دن کہا جاتا ہے۔ یوم سندھ ثقافت کے دن صوبے بھر میں لوگ سندھی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھی ٹوپی ،اجرک اورثقافتی لباس زیب تن کرتے ہیں۔ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے کراچی سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں، کئی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔ یہ یوم ثقافت عام طور پر ہفتہ وار تعطیل کے دن ہوتا ہے اور اس دن سندھ میں جشن کا سما ں ہوتا ہے۔

برہنگی
                                               

برہنگی

لباس نہ پہننے کی حالت کو برہنگی یا ننگا پن کہا جاتا ہے۔ جان بوجھ کر لباس پہننا انسانی فطرت ہے۔ انسان مختلف عناصر سے بچاؤ کے لیے کپڑے پہنتا ہے مثلاً سورج سے انسانی جلد کے رنگ کی حفاظت کے لیے اور ٹھنڈے موسم میں سردی سے بچنے کے لیے۔

                                               

بیٹہ

بیٹہ عام طور پر اکثر گاؤں کے بیچ مشترکہ میدان کو کہتے ہیں۔ اس میدان میں گاؤں کی بکریاں چرانے والے چرواہے رات کو بکریوں سمیت قیام کرتے اور بزرگ بیٹھک لگاتے ہیں۔

                                               

شیروفوبیا

شیروفوبیا یا cherophobia خوشی کا خوف ہے۔اس میں انسان خوش ہونے سے ڈرتا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ اگر وہ خوش ہو گیا تو اس پر کوئی آفت نازل ہو جائے گی۔