Back

ⓘ ارادھنا 1969 فلم. ارادھانا 1969 میں بننے والی ہندی۔ زبان کی رومانوی فلم ہے جس کی ہدایتکاری شکتی سمانٹا نے کی ، اس کے مرکزی کرداروں میں شرمیلا ٹیگور اور راجیش کھ ..




                                     

ⓘ ارادھنا(1969 فلم)

ارادھانا 1969 میں بننے والی ہندی۔ زبان کی رومانوی فلم ہے جس کی ہدایتکاری شکتی سمانٹا نے کی ، اس کے مرکزی کرداروں میں شرمیلا ٹیگور اور راجیش کھنہشامل ہیں ۔ 17 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین فلم کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ شرمیلا ٹیگور نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر پہلا فلم فیئر بیسٹ اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

یہ فلم ہندی میں ریلیز ہوئی اور پھر بنگالی میں بھی ریلیز ہوئی۔ ا رادھنا کی بے مثال کامیابی نے تمل فلم میں ڈھال کر سواگامین سیلون ں 1974 اور تیلگو فلم کناوری کالالو1974 بنائی گئیں۔

یہ فلم راجیش کھنہ کی 1969 سے 1971 کے درمیان لگاتار 17 ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے ، دو فلمیں مریادا اور انداز 15 فلموں میں شامل تھیں جن میں راجیش کھنہ اکیلے ہیرو تھے۔ اارادھنا ہندوستان اور سوویت یونین میں ایک سپر ہٹ فلم تھی۔

                                     

1. ساؤنڈ ٹریک

فلم کی موسیقی ایس ڈی برمن نے ترتیب دیاتھی ، گانوں کے بول آنند بخشینے لکھے تھے۔ سچن دیو برمن نے اپنے بیٹے ، راہل دیو برمن کے ساتھارادھنا کے گانوں کے لئے موسیقی ترتیب دی تھی ۔ لتا منگیشکر ، آشا بھونسلے ، رفیع ، کشور کمار اور خود ایس ڈی برمن کی آواز میں گانوں کی ریکارڈنگ مکمل کی تھی۔ "روپ تیرا مستانہ" میں کیرسی نے اکورڈین بجایا، ہومی نے ڈگی اور منوہری سنگھ نے سیکسوفون ساز پر فن کا مظاہر کیا۔

میرے سپنوں کی رانی

کورا کاغذ تھا یہ من میرا

گنگنا رہے ہیں بھنورے

روپ ترا مستانہ

سپھل ہو گی تیری ارادھنا

چندا ہے تو میرا سورج ہے تو

باغوں میں بہار ہے