Back

ⓘ پھولن دیوی, بنگالی فلم. پھولن دیوی 1985 کی ایک بنگالی ایکشن فلم ہے جس کی ہدایتکاری اشوک رائےنے کی اور فلمساز راجیو کول ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی ڈاکو کی زندگی پر مب ..




                                     

ⓘ پھولن دیوی (بنگالی فلم)

پھولن دیوی 1985 کی ایک بنگالی ایکشن فلم ہے جس کی ہدایتکاری اشوک رائےنے کی اور فلمساز راجیو کول ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی ڈاکو کی زندگی پر مبنی جو بعد ازاں سیاستدان بن گئی ؛ پھولن دیوی ۔ یہ فلم ہندی میں بھی کہانی پھول وتی کی کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔

بالی ووڈ فلموں کے نامور ہیرو جوئےمکھرجی نے اس فلم میں مرکزی ولن کا کردار ادا کیا ۔

                                     

1. پلاٹ

نوجوان پھولن کو اس کے والدین نے ایک بوڑھے آدمی پٹیلال سے شادی کرنے پر مجبور کیا۔ پٹیال کی ایک اور بیوی ہے جس نے پھولن پر تشدد شروع کیا۔ ایک دن پھولن نے اپنی قریبی دوست مینا سے ملاقات کی جو ٹھاکر بھائیوں کے مظالم کی وجہ سے ڈاکو بن گئی تھی۔ ٹھاکر بھائی ، بڑا ٹھاکر اور چھوٹا ٹھاکر گاؤں والوں کو خوف زدہ کرتے ہیں۔ ٹھاکروں کا بھروسہ مند بکرم ملا ، ان کی اس طرح کی غیر انسانی حرکتوں پر احتجاج کرتا ہے۔ جب یہ بھائی پھولن پر حملہ کرتے ہیں تو بکرم انہیں روک دیتا ہے اور ٹھاکر کے گروہ کا زبردستی سربراہ بن جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ پھولن سے شادی کر لیتا ہے۔ ٹھاکر بھائی بکرم کو مار کر بدلہ لیتے ہیں اور پھولن کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں۔ وہ بے رحمی سے پھولن کو برباد کرکے دیہاتیوں کے حوالے کر دیتے ہیں جو اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرتے ہیں۔ ان کے ہاتھ سے فرار ہو کر پھولن اپنا ایک گروہ بنا لیتی ہے اور ڈکیت Decoit رہنما بن جاتی ہے۔ اس کے بعدوہ دونوں ٹھاکر بھائیوں سمیت ہر اس فرد کو چن کر مار ڈالتی ہے جس نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہوتی ہے۔

                                     

2. کاسٹ

  • اسیت کمار سین
  • بڑاٹھاکر کے طور پر جوئے مکھرجی
  • ریتا بھڈوری بطور پھولن
  • سریش اوبرائے بطور بکرام ملا
  • پریما نارائن بطور مینا
  • ترن گھوش
  • گوگا کپور بطور مینا کے شوہر / پولیس انفارمر
  • مانیک دت