Back

ⓘ خلیج فارس جنوب مغربی ایشیا میں ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان واقع خلیج ہے۔ یہ تجارتی نقطہ نظر سے دنیا کے اہم ترین آبی علاقوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایران، عرا ..




خلیج فارس
                                     

ⓘ خلیج فارس

خلیج فارس جنوب مغربی ایشیا میں ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان واقع خلیج ہے۔ یہ تجارتی نقطہ نظر سے دنیا کے اہم ترین آبی علاقوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایران، عراق اور بعض عرب ریاستوں کو بحر ہند سے ملاتی ہے۔

خلیج فارس 1980ء سے 1988ء کے درمیان ایران عراق جنگ کے باعث دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی جب دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے تیل کے ذخائر پر حملے کیے۔ 1991ء میں جنگ خلیج کے موقع پر خلیج فارس ایک مرتبہ پھر جنگ کی زد میں آئی جب امریکا نے کویت پر عراق کے قبضے کو ختم کرنے کے لیے اتحادیوں کی مدد سے عراق پر حملہ کیا۔

خلیج فارس مچھلیوں، شعب البحر اور موتیوں کی دولت سے مالا مال ہے لیکن گزشتہ تین دہائیوں میں جنگوں کے درمیان تیل کے ذخائر میں رساؤ کے باعث آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

                                     

1. جغرافیہ

2 لاکھ 33 ہزار مربع کلومیٹر کی خلیج فارس آبنائے ہرمز کے ذریعے خلیج اومان سے منسلک ہے۔ دریائے فرات و دجلہ خلیج فارس میں گرنے سے قبل شط العرب بناتے ہیں۔ 989 کلومیٹر طویل یہ خلیج ایران اور سعودی عرب کو جدا کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کم از کم فاصلہ آبنائے ہرمز کے مقام پر 56 کلومیٹر ہے۔ خلیج میں پانی زیادہ گہرا نہیں اور زیادہ سے زیادہ گہرائی 90 میٹر، جبکہ اوسط گہرائی 50 میٹر ہے۔

خلیج فارس کے ساحلوں کے ساتھ قائم ممالک میں ایران، عمان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت اور عراق شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خلیج میں کئی چھوٹے جزیرے بھی ہیں۔

                                     

2. تیل اور گیس

خلیج فارس اور اس کے ساحلی علاقے دنیا میں تیل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں اسی لیے تیل سے متعلقہ صنعتیں ہی خطے میں سبسے زيادہ ہیں۔ سمندر میں دنیا کی سب سے بڑی آئل فیلڈ السفانیہ خلیج میں ہی واقع ہیں۔ علاوہ ازیں قطر اور ایران میں گیس کے وسیع ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں۔ اس گیس کی بدولت قطر نے بڑی تعداد میں مائع قدرتی گیس ایل این جی اور پیٹروکیمیکل صنعتیں قائم کی ہیں۔

                                     
  • خلیج فارس ایک دلچسپ دستاویزی ایرانی فلم ہے جو 2011ء میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے نیٹ ورک کے ذریعہ فارس خلیج نیشنل ڈے پر پہلی بار نشر ہوئی سامعین
  • کام جاری خلیج فارس مرکز مطالعہ فارسی: مرکز مطالعات خلیج فارس مرکز مطالعات خلیج فارس ایک تینک ٹانک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز ہے جس میں مختلف سیاسی سماجی
  • بحر عمان بحیرہ عرب اور خلیج فارس سے منسلک کرنے والی ایک آبنائے ہے جو عام طور پر خلیج فارس کا حصہ سمجھی جاتی ہے اس کے شمال میں پاکستان اور ایران مغرب
  • خلیج فارس کا قومی دن ایران میں ہر سال 30 اپریل کا دن روز ملی خلیج فارس یعنی خلیج فارس کے قومی دن کے عنوان سے منایا جاتا ہے - اس دن پورے ایران میں مختلف
  • خلیج فارس میں قزاقی ایک سمندری تجارتی جنگی سلسلہ ہے جو 19ویں صدی میں اہنے عروج پر تھا سرزمین بحرین میں عربی سمندری جنگجو اور خلیج فارس میں سلطنت برطانیہ
  • 1850 - Edinburg خلیج فارس - 1788, خلیج فارس 1770 Iran خلیج فارس - 1731 - J. Rapkin, خلیج فارس - 1851 1596 - خلیج فارس خلیج فارس - 1801.jpg خلیج فارس 1640 - Amsterdam خلیج فارس
  • خلیج فارس بہت سے جزائر کی آماجگاہ ہے خلیج فارس کی جغرافیائی حدود میں بہت سے جزائر ہیں جو ایران سمیت مختلف ہمسایہ ممالک کے زیر انتظام ہیں ان سب میں سے
  • اسناد نام خلیج فارس: میراث قدیم و جاودان داکتر محمدعجم برصغیر کی یادگاروں پر فارسی کتبے کتاب فیلم خلیج فارس
  • خلیج فارس ایک متنازع اصطلاح ہے جو خلیج فارس کے لیے استعمال کی جاتی ہے خلیج فارس جزیرہ نماء عرب اور ایران کے درمیان واقع ایک خلیج جسے متنازع طور پر خلیج 
  • شمال مغرب میں یہ آبنائے باب المندب کے ذریعے بحیرہ قلزم سے منسلک ہے خلیج عدن خلیج فارس کے تیل کے ذخائر کی بحری راستے کے ذریعے دنیا کے معاشی مراکز تک رسائی