Back

ⓘ مجلس معلومات وسلامتی. خدمت معلوماتی اور سلامتی جسے عام طور پر BIS کہا جاتا ہے حکومت چیک جمہوریہ کی تحفظ کے لیے خفیہ ضد جاسوس ایجینسی ہے۔ خدمت معلوماتی اور سلامت ..



مجلس معلومات وسلامتی
                                     

ⓘ مجلس معلومات وسلامتی

خدمت معلوماتی اور سلامتی جسے عام طور پر BIS کہا جاتا ہے حکومت چیک جمہوریہ کی تحفظ کے لیے خفیہ ضد جاسوس ایجینسی ہے۔ خدمت معلوماتی اور سلامتی حکومت چیک جمہوریہ کی قومی سلامتی کو غیر ملکی جاسوسی اور تخریب کاری کے خطروں، غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹوں کی سرگرمیوں اور سیاسی، صنعتی یا پر تشدد ذرائع سے پارلیمانی جمہوریہ کا تختہ الٹنے کے ارادے سے لیے جانے والے اقدامات سے محفوظ رکھنے کی ذمّہ دار ہے۔ 2003 سے اس کے رہنمائے عام یرژي لانگ ہے۔ رہنمائے عام حکومت چیک جمہوریہ کو جوابدہ ہے۔ یہ سروس سالانہ آپنی سرگرمیوں کے بارے میں ویب سائٹ میں ایک رپورٹ شائع کرتی ہے۔

                                     

1. تاریخ

خدمت معلوماتی اور سلامتی 1993 میں چیکوسلوواکیہ کی تقسیم کے بعد وجود میں آئی اور اس تنظیم کے کام ایکٹ نمبر 153/1994 Coll کے ذریعے سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ عملے کی خدمت ایکٹ نمبر 361/2003 Coll کے ذریعے سے کنٹرول کیا جاتا ہے ہر آدمی کو سیکورٹی کلیئرنس کی ضرورت ہے۔ یرژی لانگ خدمت معلوماتی اور سلامتی بی آئی ایس کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ جنرل یرژی لانگ 1957 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 80 دہائی میں شادی کی۔ آپ نے اعلی تعلیم 1996 میں برنو شہر میں قانون کے اسکول سے حاصل کی۔ آپ 80 دہائی سے جاسوسی تنظیم میں کام کرتے تھے۔ آپ 1993 میں نئی جاسوسی تنظیم کا رکن ہو گئے اور 2003 اس تنظیم کے رہنمائے عام انتخاب کیے گئے۔ آپ 2006 سے 2007 تک دفتر خارجہ تعلقات اور معلومات کا رہنمائے عام تھے۔ ان کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسکاؤٹنگ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ 1977 سے 1987 تک سکاؤٹ تنظیم کے قائد تھے۔ اس وقت ان کی عرفیت شپالیک Špalík وجود میں آئی۔

Free and no ads
no need to download or install

Pino - logical board game which is based on tactics and strategy. In general this is a remix of chess, checkers and corners. The game develops imagination, concentration, teaches how to solve tasks, plan their own actions and of course to think logically. It does not matter how much pieces you have, the main thing is how they are placement!

online intellectual game →