Back

ⓘ آنگن, 1973 کی فلم. آنگن 1973 میں بننے والی بالی ووڈ کی فیملی ڈراما فلم تھی جس کی ہدایتکاری ناصر حسین نے کی تھی ۔ اس فلم کے ستاروں میں فریدہ جلال ، دیب مکھرجی ، ..




آنگن (1973 کی فلم)
                                     

ⓘ آنگن (1973 کی فلم)

آنگن 1973 میں بننے والی بالی ووڈ کی فیملی ڈراما فلم تھی جس کی ہدایتکاری ناصر حسین نے کی تھی ۔ اس فلم کے ستاروں میں فریدہ جلال ، دیب مکھرجی ، اندرانی مکھرجی ، عاشم کمار ، دلیپ راج ، لیلا مشرا اور نذیر حسین شامل ہیں۔ اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے بیچ چھوٹے بھائی کی بیوی کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے گرد گھومتی ہے۔

حسین نے فلم کی ہدایتکاری کے علاوہ کہانی ، اسکرین پلے اور مکالمہ بھی لکھا ۔ جے پی فلمز کے بینر تلے اس فلم کو تیار کرنے والے پروڈیوسر جگدیش مسند اور پرتاپ کمار تھے۔ اس فلم موسیقی ڈائریکٹر جوڑی سونیک اومی نے ترتیب دی تھی جبکہ گانوں کے بول اندیور نے لکھے تھے۔

                                     

1. کہانی

اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کی ہے جو مشترکہ خاندانی روایات کے مطابق اکٹھے رہتے ہیں، بڑا بھائی شادی شدہ ہوتا ہے اور وہ اور اس کی بیوی چھوٹے بھائی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ اس دوران چھوٹے بھائی کی شادی کر دی جاتی ہے ، اس کی بیوی آکر گھر میں غلط فہمیاں پیدا کر دیتی ہے جس سے زندگی تلخ ہو جاتی ہے۔ بااآخر خاندانی مشترکہ نظام کی جیت ہوتی ہے اور تمام غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔