Back

ⓘ آپ کی خاطر, فلم 1977. آپ کی خاطر 1977 میں بننے والی بالی ووڈ کی ایک فلم ہے ، جسے ہریش کوہلی نے پروڈیوس کیا اور اس کی ہدایتکاری سدھیندو رائے نے کی تھی ۔ اس فلم ک ..




                                     

ⓘ آپ کی خاطر (فلم 1977)

آپ کی خاطر 1977 میں بننے والی بالی ووڈ کی ایک فلم ہے ، جسے ہریش کوہلی نے پروڈیوس کیا اور اس کی ہدایتکاری سدھیندو رائے نے کی تھی ۔ اس فلم کے ستارے ونود کھنہ ، ریکھا ، نادرا ، ہیلن ، ٹن اور اوم شیوپوری ہیں ۔ فلم کی موسیقی بپی لہری نے دی ہے ۔ اس فلم کا گانا "بمبئی سے آیا میرا دوست"سپر ہٹ ہوا۔ یہ فلم باربرا اسٹری سینڈ اداکاری والی امریکی فلم فار پیٹ سی کا ری میک ہے۔

                                     

1. کہانی

ساگر ونود کھنہ نے ساریتا ریکھا نامی ایک غریب لڑکی سے شادی کرکے اپنےامیر خاندان سے بغاوت کی ہے لہذا اسے عاق کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ ٹیکسی چلا کر روزی کمانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ساریتاکو اپنا آپ قصور وار لگتا ہے کہ ساگر نے اس سے شادی کے لیے اپنا سارا مال اور خاندان چھوڑا ہے۔ وہ سود پر دس ہزار روپے قرض لیتی ہے لیکن اپنے شوہر سے جھوٹ بولتی ہے کہ اسے یہ رقم اس کے چچا نے دی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ وہ ایک اسٹاک بروکر دوست کو سرمایہ لگانے کے لیے رقم دے۔ جب سرمایہ کاری کے نتیجے میں منافع نہیں ہوتا ، تو ساریتا قرض کو واپس کرنے کے لیے پریشان ہو جاتی ہے۔ وہ نادانستہ طور پر ایک نائکہ نادرا کے ہتھے چڑھ جاتی ہے جو اس کے اپارٹمنٹ میں گاہکوں کو بھیجتی ہے۔