Back

ⓘ وقائع نگاری یا واقعہ نگاری علم التاریخ میں ایک اہم ترین صنف شمار کی جاتی ہے جس میں طویل تاریخ کے واقعات کو وقت کے تسلسل کے ساتھ ترتیب دیا جاتا ہے۔ مؤرخین کے نزد ..




                                               

خلط زمان

خلط زمان یا سہوِ زمانی وقائع نگاری کی اصطلاح ہے جس سے مراد کسی عہد کے افکار، واقعات یا تواریخ کو دوسرے عہد سے خلط ملط کرنا ہے۔ مثلاً یہ کہا جائے کہ قرون وسطیٰ میں طاعون کی وبا پھوٹ پڑی اور بے قابو ہو گئی جبکہ اس کا علاج موجود تھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ قرون وسطیٰ میں اس کا علاج دریافت نہیں ہوا تھا، چنانچہ یہاں بیان کرنے والے سے سہو زمانی واقع ہو گیا اور اس نے موجودہ عہد کی صورت حال کو قرون وسطیٰ سے خلط ملط کر دیا۔ اس قسم کا سہو یا خلط کبھی دانستہ ہوتا ہے اور کبھی نادانستہ۔ نیز اس سے کبھی کلام میں زور بیان پیدا کرنا یا تشہیر یا تحیر خیزی بھی مقصود ہوتی ہے۔

وقائع نگاری
                                     

ⓘ وقائع نگاری

وقائع نگاری یا واقعہ نگاری علم التاریخ میں ایک اہم ترین صنف شمار کی جاتی ہے جس میں طویل تاریخ کے واقعات کو وقت کے تسلسل کے ساتھ ترتیب دیا جاتا ہے۔ مؤرخین کے نزدیک یہ صنف تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لئے بہترین اور اعلیٰ ترین اَصناف میں شمار کی گئی ہے کیونکہ اِس کے بغیر تاریخ کو بیان کرنا اور محفوظ کرنا ممکن نہیں۔ تاریخ جن واقعات کو بیان کرتی ہے‘ وہ دراصل ایسے مربوط ہوتے ہیں کہ اگر ایک تاریخی کَڑی بھی گُم ہوجائے تو واقعات کا تسلسل منقطع ہوجاتا ہے، لہٰذا خط زمانی میں تاریخی واقعات کو ایک تسلسل اور ترتیب کے ساتھ تشکیل دیا جاتا ہے اور یہی تشکیل اگر طویل ہوجائے تو اِسے وقائع نگاری یا واقعہ نگاری سے منسوب کیا جاتا ہے۔ وقائع نگاری تاریخ سے لازم و ملزوم ہے کیونکہ تاریخ کو ایک تسلسل سے واقعات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وقائع نگاری کے بغیر ممکن نہیں ہوپاتا۔ اِس کے علاوہ وقائع نگاری زمینیات اور زمین پر انسانی کی اِبتدائی تاریخ کے واقعات سے بھی منسلک ہے۔ زمین کی ارضیاتی تاریخ بھی وقائع نگاری سے جڑی ہوئی ہے۔

                                     
  • یہ نومبر 2020ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں تمام معلومات کی ترتیب یہ ہے : نام
  • مطابق اس واقہ سے قبل یروشلم کا نام یبوس Jebus تھا بعض کتاب مقدس کی وقائع نگاری کے مطابق داؤد علیہ السلام نے یہ شہر 1003 قبل مسیح میں فتح کیا جبکہ کچھ
  • خاتون مصنفہ اور صحافی سویتلانا ایلیکسیاوچ کو ان کی جنگ سے متعلق ادبی وقائع نگاری پر دیا گیا ہے 1928ء - نیل ہاروے آسٹریلین کرکٹ کھلاڑی 1954ء - جاوید
  • معلومات پر مشتمل ہے ہزاریوں کی فہرست دہائیوں کی فہرست خطوط زمانی کی فہرست وقائع نگاری دیکھیے تقویم اور تقویموں کی فہرست سال کے دیگر گروہوں کے لیے دیکھیے تاریخ
  • یہ ستمبر 2020ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں تمام معلومات کی ترتیب یہ ہے : نام
  • یہ مئی 2020ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں تمام معلومات کی ترتیب یہ ہے : نام
  • یہ جون 2020ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں تمام معلومات کی ترتیب یہ ہے : نام
  • یہ اکتوبر 2020ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں تمام معلومات کی ترتیب یہ ہے : نام
  • یہ دسمبر 2020ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں تمام معلومات کی ترتیب یہ ہے : نام
  • یہ فروری 2019ء میں وفیات کی وقائع نگاری ہے نام بلحاظ تاریخ وفات شامل ہیں ہر تاریخ کے نام بلحاظ الف بائی ترتیب ہیں تمام معلومات کی ترتیب یہ ہے : نام