Back

ⓘ اہلیا, 2015ء فلم. اہلیا بنگالی زبان میں 2015ء میں بنی ایک مختصر فلم ہے جس کی ہدایت کا کام سجوئے گھوش نے کیا ہے۔ رادھیکا آپٹے، سومترا چٹرجی، توٹا رائے نے کلیدی ک ..




                                     

ⓘ اہلیا (2015ء فلم)

اہلیا بنگالی زبان میں 2015ء میں بنی ایک مختصر فلم ہے جس کی ہدایت کا کام سجوئے گھوش نے کیا ہے۔ رادھیکا آپٹے، سومترا چٹرجی، توٹا رائے نے کلیدی کردار ادا کیے ہیں۔ سجوئے گھوش نے اس شارٹ فلم کو صرف آن لائن پلیٹفارم کے لیے ہی تیار کیا ہے۔

                                     

1. کہانی

کولکاتہ کے پس منظر پر بنی اس فلم کی کہانی موجودہ دور کی ہے، لیکن یہ پرانوں کی گاتھا کی یاد دلاتی ہے۔ یوں تو یہ بنگالی زبان میں بنی ہے، لیکن انگریزی ترجمہ بھی پردے پر دستیاب ہے۔ فلم کو بہترین طریقے سے فلمایا گیا ہے۔اس سسپینس تھرلر کے کئی مناظر ناظرین کے رونگھٹے کھڑے کر دیتے ہیں۔ اس میں ایک کرشماتی پتھر ہے اور ایک کارنامہ بھی ہے۔ کرشماتی پتھر کیا کرتا ہے، وہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چلیگا۔

ایک خاص بات یہ ہے کہ فلم میں جو بھی آدمی شہوانی انداز میں رادھیکا آپٹے کے قریب جاتا ہے، وہ پتھر کا ہو جاتا ہے۔ اس کی گتھی کا حل فلم میں مخفی ہے اور وہ یہ ہے کہ رادھیکا آپنے کے قریب جانے کے بعد وہ آدمی ایک مورتی میں بدلتا ہے جسے گھر میں ایک یادگار اور فنکارانہ شاہکار کے طور پر محفوظ کر کے رکھا جاتا ہے۔