Back

ⓘ ثقافت. عربی لفظ جس سے مراد کسی قوم یا طبقے کی تہذیب ہے۔ علما نے اس کی یہ تعریف مقرر کی ہے، ’’ثقافت اکتسابی یا ارادی یا شعوری طرز عمل کا نام ہے‘‘۔ اکتسابی طرز عم ..




                                               

مدھو کانکریا

مدھو کانکریا ہندی ادب کی ممتازادیب، افسانہ نگار اور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے بہت ہی خوبصورت سفرنامے بھی لکھے ہیں۔ ان کی تخلیقات میں فکرواحساس کی جدت اور معاشرے میں موجود سنگین مسائل جیسے ‌ثقافت، بڑے شہروں کی گٹھن اور عدم تحفظ کے درمیاں نوجوانوں میں بڑھتی نشے کی عادت اور لال بتی علاقوں کا درد نسوانی اظہار ان کی تخلیقات کےموضوعات رہے ہیں۔ مدھو کانکریا کی پیدائش 23 مارچ، 1957 کو کلکتہ ميں ہوئی. انہوں نے کولکتہ جامعہ سے اقتصادیات آنرز میں ایم اے کی سند حاصل کی اور کولکتہ ہی سے کمپوٹر اپلیکشن میں ڈپلوما حاصل کیا۔

                                               

لیٹرز فرام فیلکس

لیٹرز فرام فیلکس بچوں کی کتابی سیریز کا عنوان ہے جس کا لکھا انیٹ لینجین نے لکھا ہے اور اس کی مثال کانسٹیزا ڈروپ نے دی ہے۔ یہ کوپنپرتھ ورلاگ مونسٹر نے شائع کیا تھا اور بہار 2014 میں اس کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔ کتاب سیریز کے علاوہ ، دو فلمیں ، ایک متحرک سیریز اور ایک میوزیکل بھی تیار کیا گیا ہے۔

ثقافت
                                     

ⓘ ثقافت

عربی لفظ جس سے مراد کسی قوم یا طبقے کی تہذیب ہے۔ علما نے اس کی یہ تعریف مقرر کی ہے، ’’ثقافت اکتسابی یا ارادی یا شعوری طرز عمل کا نام ہے‘‘۔ اکتسابی طرز عمل میں ہماری وہ تمام عادات، افعال، خیالات اور رسوم اور اقدار شامل ہیں جن کو ہم ایک منظم معاشرے یا خاندان کے رکن کی حیثیت سے عزیز رکھتے ہیں یا ان پرعمل کرتے ہیں یا ان پر عمل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم ثقافت یا کلچر کی کوئی جامع و مانع تعریف آج تک نہیں ہو سکی۔

                                     

1. معنی اور مفہوم

ثقافت عربی زبان کے لفظ ثقف سے نکلا ہے۔ ثقف کے معنی عقلمندی اور مہارت کے ہیں۔ کلچر انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اس کا مطلب کسی چیز یا ذات کی ذہنی یا جسمانی نشو و نما ہے۔ قوموں کی پہچان ثقافت سے ہے۔ ہر قوم کی الگ ثقافت ہوتی ہے۔ کسی قوم کی ثقافت کبھی بہو دوسری قوم کی ثقافت نہیں ہوتی ہے البتہ ثقافت پر دوسری قوموں کی اقدار کا اثر ضرور ہو سکتا ہے۔ ثقافت انسان کا اظہار ہے۔

                                     

2. تعریف

ماہرین سماجیات نے ثقافت کی مختلف تعریفیں کی ہیں۔ جن میں سے چند حسب ذیل ہیں:

گسٹوف کلائم ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہتا ہے: ”رسوم و روایات، امن و جنگ کے زمانے میں انفرادی اور اجتماعی رویے دوسروں سے اکتساب کیے ہوئے طریقہ ہائے کار، سائنس، مذہب اور فنون کا وہ مجموعہ ثقافت کہلاتا ہے جو نہ صرف ماضی کا ورثہ ہے بلکہ مستقبل کے لیے تجربہ بھی ہے" ای۔ بی۔ ٹیلر ثقافت کی تعریف اس طرح کرتا ہے: ”ثقافت سے مراد وہ علم، فن، اخلاقیات، قانون، رسوم و رواج، عادات، خصلتیں اور صلاحیتوں کا مجموعہ ہے جو کوئی اس حیثیت سے حاصل کر سکتا ہے کہ وہ معاشرہ کا ایک رکن ہے" اسی طرح ثقافت کی تعریف میں رابرٹ ایڈفلیڈر رقمطراز ہے: ”ثقافت انسانی گروہ کے علوم اور خود ساختہ فنون کا ایک ایسا متوازن نظام ہے جو باقاعدگی سے کسی معاشرہ میں جاری و ساری ہے" ۔

                                     
  • پاکستان کا معاشرہ اور ثقافت بنیادی طور پر پاکستان کی وسطی تہذیب سرائیکی مغرب میں بلوچ اور پشتون اور قدیم درد قبائل جیسے پنجابیوں کشمیریوں مشرق میں
  • ثقافت کا دن: یہ صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جسے ایکتا دن یکجہتی کا دن کہا جاتا ہے یوم سندھ ثقافت کے
  • کیا انہیں کوئٹہ ثقافت کا نام دیا گیا ہے شروع شروع میں انہیں پانچ ٹیلوں تک محدود سمجھا گیا لیکن بعد میں مزید کھدائیوں سے کوئٹہ ثقافت کا دائرہ 120 میل
  • وزارت ثقافت حکومت ہند کی ایک وزارت ہے
  • استعمال جہاں اسے chai چائے کہا جاتا ہے یہ نام اردو میں ہے پاکستانی ثقافت میں اسے مرکزی اہمیت حاصل ہے پاکستانی مشروبات میں یہ سب سے زیادہ استعمال
  • ہاکا ثقافت 客 ہوکیئن ثقافت 閩 闽 ہانگ کانگ کی ثقافت ہوبئی ثقافت ہوئیژوو ثقافت 徽 ہونانی ثقافت 湘 جیانگشی ثقافت 贛 لینگنان ثقافت 粵 粤 مکاؤی ثقافت سیچوانی
  • یورپی ثقافت کا صدر مقام انگریزی: European Capital of Culture مختصر عرصے کے لیے یورپی یونین کا نامزد کردہ شہر ہوتا ہے ایتھنز فلورنس ایمسٹرڈیم برلن پیرس
  • پشتون ثقافت کا بنیاد اسلام اور پشتونولی ہے اس کے ساتھ ساتھ پشتو زبان اور پشتون لباس بھی پشتون ثقافت کا ایک حصہ ہے پشتون ثقافت کا تشکیل تقریبا ہیرووت
  • عربی ثقافت عربی زبان: ثقافة عربية عرب قوم کی اس خطہ کی ثقافت کو کہتے ہیں جو مغرب میں بحر اوقیانوس سے لے کر مشرق میں بحیرہ عرب اور بحیرہ روم تک پیلا ہوا
  • فلستی ثقافت کے میوزیم המוזיאון לתרבות הפלשתים ע ש קורין ממן - Corinne Mamane Museum of Philistine Culture میں ایک پراتتو میوزیم ہے اشدود اسرائیل. یہ
  • فضائی فاصلہ تقریبا ڈھائی سو کلومیٹر ہے ان دونوں مقامات کی کھدائی سے جو ثقافت برآمد ہوئی اسے ماہرین نے ایک ہی اکائی قرار دیا ہے غالبا سب سے پہلے پرفیسر
جامعہ زیتونہ
                                               

جامعہ زیتونہ

جامعہ زیتونہ مونٹفلیوری ، تیونس میں ہے۔ عالم اسلام میں قائم ہونے والی پہلی اور قدیم یونیورسٹی ہے۔ یہ پہلی بار 737ء میں ایک مدرسہ کے طور پر اور بعد میں 1956ء میں جامعہ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس یونیورسٹی نے عرب اسلامی ثقافت کی اشاعت میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ یہ تیونس میں ہائر انسٹی ٹیوٹ آف تھیولوجی اور ہائر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سیویلائزیشن اور قیروان میں سنٹر آف اسلامک اسٹڈیز پر مشتمل ہے۔

                                               

Music of Pakistan

پاکستانی موسیقی میں وسطی ایشیا ، مشرق وسطی اور جدید دور کے مغربی مقبول موسیقی کے اثرات کے ساتھ جنوبی ایشیا کی موسیقی کے عناصر شامل ہیں۔ ان خاص اثرات کے ملاپ سے ، مخصوص پاکستانی موسیقی ابھری ہے۔

                                               

سورٹھ (رائے ڈائچ)

سورٹھ سندھ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے تاریخی رومانوی کہانیوں میں سے ایک ہے۔ یہ کہانی شاہ جو رسالو میں بھی نظر آتی ہے اور سندھ، پاکستان سے سات مشہور رومانوی داستانوں میں سے ایک داستان ہے

چلی کلاں
                                               

چلی کلاں

چلی کلان یا چلیہ کلاں ، ترجمہ: چالیس دن شدید سردی) وہ مقامی نام ہے جس کو کشمیر میں چالیس دن تک سخت سردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ہر سال اکیس دسمبر سے انتيس جنوری تک سردیوں کا سب سے سرد حصہ ہوتا ہے۔ چلی کلان کے بعد 20 دن طویل چلی خورد i ، ترجمہ: چھوٹی سی سردی) جو 30 جنوری سے 18 فروری اور 10 دن طویل چلی بچھا کے درمیان واقع ہوتا ہے: ، ترجمہ: بیبی سردی) جو 19 فروری سے 28 فروری تک ہے۔