Back

ⓘ سفید چڑیل چینی فلم ہے جس میں فان بنگ نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم 3 ڈی میں ریلیز ہوئی تھی۔ہدایت جاری کے فرائض جیکب چیونگ نے انجام دیے تھے۔ اس کی کہانی لیانگ یوشینگ ..




                                     

ⓘ سفید چڑیل

سفید چڑیل چینی فلم ہے جس میں فان بنگ نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم 3 ڈی میں ریلیز ہوئی تھی۔ہدایت جاری کے فرائض جیکب چیونگ نے انجام دیے تھے۔ اس کی کہانی لیانگ یوشینگ کی ناول بائیفا مونو ژوان سے ماخوذ ہے۔فان بنگ اس فلم کی مرکزی اداکارہ ہیں۔ دیگر اداکاروں میں ہوانگ ژیاؤمنگ، ونسنٹ ژاؤ اور دیگر چھوٹے اداکار ہیں۔ فلم کے ریلیز کی تاریخ 1 اگست 2014ء تھی مگر 31 جولائی 2014ء کو ایک قبل ہی اسے ریلیز کر دیا گیا۔

                                     

1. کاسٹ

  • ہوانگ شیاؤمنگ- ژاؤ ییہانگ
  • تونگ یاؤ- کے پنگ تنگ
  • ان یکوان- ہوانگ تاجی
  • فان بنگ بنگ- لیان نیشانگ
  • سیسیلیا یپ- لینگ یونفینگ
  • لی شنرو- تائی شانہو
  • نی داہونگ- وی شونگجیانگ
  • ونسنٹ ژاؤ- جن دویی
  • وینگ شوئیبنگ- مورونگ شونگ
                                     

2. پروڈکشن

فلم قمری سلطنت کی سفید بالوں والی چڑیل کا بجٹ 100 ملین یوان تھا۔فلمسازی کی شروعات نومبر 2012ء میں ہوئی تھی اور مارچ 2013ء کو تکمیل ہوئی۔فلمسازی کے دوران میں ہوانگ شیاؤمنگ تین فٹ کی اونچائی سے گر گئے تھے اور بائیں پیر میں دو جگہ زخم آگیا تھا۔کئی ہفتوں تک وہ وہیل چیئر پر بیٹھے رہے۔اور مکمل شفایابی سے قبل ہی وہ کام پر لوٹ آئے اور فلمسازی شروع کردی۔2 اپریل 2013ء کو ہوانگ اور فان بنگ پریس کانفرنس میں شامل ہوئے اور فلمسازی کے تجربات سے سب کو اگاہ کیا۔

                                     

3. باکس آفس

فان بنگ ایک مشہور اداکارہ ہیں اور دنیا بھر میں انہیں خونصورتی کے لیے جانا جاتا ہے۔فیشن کی دنیا میں ان کا ایک الگ مقام اور دنیا بھر میں انہیں بطور جج مدعو کیا جاتا ہے۔ چین میں ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے اور اسی لیے ان کی کوئی بھی فلم چینی مداح بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ یہ فلم چونکہ اساطیری کہانی پر مشتمل تھی جس میں فان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا لہذا فلم کا کامیاب ہونا یقینی تھا۔ برعظیم چین میں اس فلم نے 61900000 امریکی ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔ عالمی سطح پر اس کی کل کمائی 64.2 ملین امریکی ڈالر تھی۔ بھارت میں بھی اس فلم خوب دھمال مچایا۔

                                     

4. تنقید و تجزیہ

مشاہدین کی طرف سے فلم کو منفی تنقید کا سامنا کرنا پرا۔ فلمی تنقید نگار ویب سائٹ روٹن ٹماٹوز میں ناقدین کی طرف سے صفر ملا۔ اوسط اسکور 4.3/10 تھا۔ کل 6 تبصرے ہی مل پائے تھے۔ ہالی ووڈ رپورٹر نے کہا" یہ نہایت افسوسناک ہے کہ چیونگ کی سات برسوں بعد آنے والی فلم کہ یہ بری حالت ہوئی۔منظر نگاری بھی پانچ لکھاریوں نے کی اور ان میں سے ہر ایک اپنا حوالہ دیتا نظر آتا ہے۔ اور ہر ایک کا اپنا الگ خیال ہے جو نئی نسل کو فلم کی جانب متوجہ کرتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی طرف سے اصل کہانی میں ردوبدل کی وجہ سے کوئی ایک مرکزی خیال سمجھ میں مشکل سے آتا ہے۔اور دیکھا جائے تو مرکزی کردار مشقت کرتا نطر آتا ہے۔" چین کی دیگر تنقیدی ویب سائٹ جیسے دوبان پر اسے 3.8/10, نمبرات ملے۔ کل 51590 لوگوں تبصرے دیے تھے۔ Mtime.com کر فلم کا اسکور کچھ اچھا رہا تھا جہاں 5.5/10 ملے۔کل تبصرے 13137 تھے۔

                                     
  • چڑیل جنوب مشرقی ایشیا میں ایک مؤنث آسیب ہے اور بھارت بنگلہ دیش اور پاکستان میں معروف ہے وہ عام طور پر غیر متفق ماں کی روح کے طور پر جانی جاتی ہے وہ