Back

ⓘ چینی ثقافت ہزاروں سال قبل شروع ہونے والی دنیا کی سب سے قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ۔ جس علاقے میں ثقافت غالب ہے اس میں مشرقی ایشیا کا ایک بڑا جغرافیائی علاقہ شا ..




چینی ثقافت
                                     

ⓘ چینی ثقافت

چینی ثقافت ہزاروں سال قبل شروع ہونے والی دنیا کی سب سے قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ۔

جس علاقے میں ثقافت غالب ہے اس میں مشرقی ایشیا کا ایک بڑا جغرافیائی علاقہ شامل ہے۔ رواج اور روایات صوبوں، شہروں اور یہاں تک کہ قصبوں کے لحاظ سے تبدیل ہوتے رہتے ہین۔ چین قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے، چینی ثقافت انتہائی متنوع اور مختلف ہے اور اس کے فلسفہ، فضیلت، عقل اور ایشیا کی روایات کا بہت زیادہ اثر ہے۔

چینی ثقافت مشرقی ایشیا کی غالب ثقافت سمجھا جاتا ہے، اسی تہذیب نے مشرقی ایشیائی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی جس نے خطے میں سب سے اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔ چینی زبان، چینی مٹی کے ظروف، فن تعمیر، موسیقی، رقص، ادب، مارشل آرٹس، پکوان، بصری فنون، فلسفہ، کاروباری آداب، مذہب، سیاست اور تاریخ نے دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ جبکہ اس کی روایات اور تہواروں کو بھی منایا جاتا ہے، دنیا بھر میں اس نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

                                     

1. شناخت

چن دور اور ابتدائی چنگ دور میں 221 ق م – 1840 عیسوی چینی حکومت نے چینی لوگوں کو چار طبقات میں تقسیم کر رکھا تھا جو کہ زمیندار، کسان، کاریگر، اور تاجر تھے۔ زمیندار اور کسان دو بڑے طبقات کی تشکیل کرتے تھے جبکہ تاجروں اور دستکاروں کو دو ادنی ذاتیں تصور کیا جاتا تھا۔ چین کے اکثریتی نسلی گرہوں میں ہان چینی اور مشرقی ایشیائی نسلی اقوام شامل ہیں۔

یہ تقریباً جین کی آبادی کا 92 فیصد ہیں، تائیوان کا 95٪ ہان تائیوانی، سنگاپور کا 76٪، ملائیشیا کا 23٪ اور عالمی آبادی کا تقریباً 17٪ جو انہیں دنیا کا سب سے بڑا نسلی گروہ بناتی 1.3 بلین افراد سے زیادہ ہے۔

                                     

2. اہم ذیلی ثقافتیں

چینی ثقافت میں کئی ذیلی ثقافتیں بھی موجود ہیں۔ ملحقہ صوبوں کے درمیان ثقافتی فرق اور بعض صورتوں میں ایک ہی صوبے کے اندر ملحقہ کاؤنٹیاں اتنا ہی گہرا یا بڑا ہو سکتا ہے جتنا عمومی طور پر کسی دو ملحقہ ممالک کت درمیان ہوتا ہے۔ چین میں معروف ذیلی ثقافتوں میں سے کچھ مندرجہ ہیں:

شمال

  • ژونگیوان ثقافت 豫
  • ڈونگبئی ثقافت 東北/东北
  • شانڈونگ کی ثقافت 魯/鲁
  • بیجنگ کی ثقافتg 京
  • مغربی چین کی ثقافت
  • چینی مسلم ثقافت
  • جن ثقافت 晉/晋

جنوب

  • سیچوانی ثقافت 蜀
  • ہوئیژوو ثقافت 徽
  • ہائی پائی ثقافت 海
  • ونژو ثقافت 欧
  • تاوچیو ثقافت 潮
  • ووئوے ثقافت 吳/吴
  • مکاؤی ثقافت
  • ہانگ کانگ کی ثقافت
  • ہوکیئن ثقافت 閩/闽
  • لینگنان ثقافت 粵/粤
  • ہوبئی ثقافت
  • ہاکا ثقافت 客
  • ہونانی ثقافت 湘
  • جیانگشی ثقافت 贛
  • تائیوانی ثقافت
                                     

3. بیرونی روابط

  • Aspect of Chinese culture، Chang Zonglin. Li Xukui, آئی ایس بی این 9787302126324، Tsinghua University Press
  • Exploring Ancient World Cultures – Ancient China، University of Evansville
                                     
  • چینی شخصیات, چین میں بسنے والے افراد چینی زبان, چین میں بولی جانے والی زبان چینی غذا بطور غذا مستعمل چین کی ثقافت بشمول: چینی فن چینی ماثورات چینی
  • مصوری چینی ثقافت کا ایک درخشاں پہلو ہے چینی باشندے قبل مسیح ہی سے اس میں زیادہ دلچسپی سے کام لیتے ہیں چین میں مصوری کی تاریخ بہت پرانی ہے اس کی ابتدا
  • چینی ادب ہزاروں سالوں پر محیط قدیم ادب ہے
  • چینی مٹی انگریزی: Porcelain یا پورسلین چینی کے ظروف بانے کے لیے استعمال ہونے والا مواد خزف ہے
  • چینی خواب انگریزی: Chinese Dream آسان چینی 中国梦 روایتی چینی 中國夢 پینین: Zhōngguó Mèng چینی معاشرے میں 2013ء کے بعد سے ایک مقبول اصطلاح ہے جو چین
  • ملائیشیائی چینی ایسوسی ایشن انگریزی: Malaysian Chinese Association آسان چینی 马来西亚华人公会 روایتی چینی 馬來西亞華人公會 پینین: Mǎláixīyà Huárén Gōnghuì جئوٹپنگ:
  • چینی زبان دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے اس کا رسم الخط کئی لحاظ سے دنیا کی تمام دوسری زبانوں سے منفرد ہے چینی موجودہ دنیا کی واحد زبان ہے
  • Nanjing listen چینی 南京 پینین: Nánjīng وید - جائیلز: Nan - ching مشرقی چین کے صوبے جیانگسو کا دارالحکومت ہے اسے چینی تاریخ اور ثقافت میں ایک اہم مقام
  • دنیا میں سب سے بڑا شہر تھا چینی تہذیب کا سب سے بڑا مرکز تھا اور شاید اگلے ہان خاندان کے سے بھی بڑھ کر تھا دنیائے ثقافت کا ایک سنہرا دور تھا ملکہ وو
  • چین میں بدھ مت کے داخلہ کا آغاز چینی ترکستان کے بدھی قبائل کی بدولت ہوا اس سلسلے میں سب سے پہلے روایت دوسری صدی قبل مسیح 116 112 ق م سے متعلق ہے
  • چین بھر میں مکمل امن قائم کر دیا گیا اپنے دور اقتدار میں چنگ خاندان نے چینی ثقافت کو بھرپور انداز میں فروغ دیا لیکن 1800ء میں اس کی عسکری قوت کمزور ہو