Back

ⓘ ہیپی, 2006ء فلم. ہیپی 2006ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی مزاحیہ رومانوی فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اے کارناکرن ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ا ..




ہیپی (2006ء فلم)
                                     

ⓘ ہیپی (2006ء فلم)

ہیپی 2006ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی مزاحیہ رومانوی فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اے کارناکرن ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، جینیلیا ڈی سوزا اور منوج باجپائی ہیں۔ اس فلم کے موسیقی ہدایت کار یون شنکر راجا ہیں۔ اس فلم کو اللو ارویند نے پروڈیوس کیا اور 27 جنوری، 2006ء کو جاری کی گئی۔

اس فلم کی اشاعت کے بعد، اس فلم کو ملیالم زبان میں ہیپی بی ہیپی Happy be Happy کے عنوان سے ڈب کیا گیا۔ اس فلم کا تیلگو ورژن باکس آفس پر کامیاب رہا اور ملیالم ورژن نے اشاعت کے پہلے ہفتے میں ایرناکولم میں ₹ 12.22 کی زبردست کمائی کی۔ یہ فلم کیرلا میں 170 سے زائد دن تک تھیٹر اسکرینوں پر چلی اور اس ریاست میں اللو ارجن کے مداحوں میں اضافہ ہوا۔ یہ فلم 2015ء میں ہندی زبان میں دم کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ یہ فلم بعد میں، بنگالی زبان میں بولو نا امی تومار کے عنوان سے دوبارہ ری میک بنائی گئی۔ اس فلم کے ستارے دیو اور کویل مالک تھے۔ 2011ء میں یہ فلم اڑیہ زبان میں لوفر کے عنوان سے ری میک بنائی گئی۔ اس فلم کے ستارے ببوشان اور ارچیتا ساہو تھے۔

                                     

1. موسیقی

فلم کی موسیقی مشہور تمل کمپوزر یون شنکر راجا نے کمپوز کی، جو 30 دسمبر، 2005ء کو جاری ہوئی۔ اس البم میں 6 گانے شامل تھے۔ سریوینیلا ستاراما شاستری ، چندرا بوس ، کل شیکھر، وشوا، پوتھلا روی کرن اور اننت سریرام نے ایک، ایک گانا لکھا۔ یون شنکر راجا کو اس فلم کی موسیقی کے لیے کافی داد ملی اور ان کے کام کو کافی سہرایا گیا، اور اس کے ساتھ یہ گانے اس فلم کے اہم نقطہ نظر بھی مانے گئے۔

                                     

2. باکس آفس

ہیپی فلم ₹ 16 کروڑ امریکی $2.2 ملین کے بجٹ پر بنائی گئی۔ ہیپی نے 100 دن میں پوری دنیا میں ₹ 12 کروڑ امریکی $1.7 ملین شیئر کے ساتھ ₹ 32 کروڑ امریکی $4.5 ملین کی کمائی کی۔ فلم نے کل ₹ 42 کروڑ امریکی $5.9 ملین کی کمائی کی۔