Back

ⓘ آریہ, فلم. آریہ 2004ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی رومانوی-ہنگامہ خیز فلم ہے، جو 7 مئی، 2004ء کو جاری کی گئی۔ اس فلم کے ہدایت کار سوکومار ہیں، جن ..




آریہ (فلم)
                                     

ⓘ آریہ (فلم)

آریہ 2004ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی رومانوی-ہنگامہ خیز فلم ہے، جو 7 مئی، 2004ء کو جاری کی گئی۔ اس فلم کے ہدایت کار سوکومار ہیں، جنھوں نے اس فلم کے ذریعے اپنی ہدایت کاری کے سفر کا آغاز کیا۔ اس فلم کو دل راجو نے سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، انورادھا مہتا اور شوا بالاجی ہیں۔ جاری ہونے کے بعد، اس فلم کو بلاک باسٹر قرار دیا گیا۔ یہ فلم بعد میں بنگالی زبان میں اداکار ثاقب خان اور اداکارہ پورنیما کے ساتھ، بدھا کے عنوان سے دوبارہ بنائی گئی۔ اس کے علاوہ یہ فلم اڑیہ زبان میں سبیاسچی مشرا اور ارپتا پال کے ساتھ، پگلا پریمی کے عنوان، سنہالی زبان میں روشن روانا اور کشانی الانکی کے ساتھ، ادارائے نماییں کے عنوان اور تمل زبان میں دھنش اور شریا سرن کے ساتھ، کٹی کے عنوان سے دوبارہ بنائی گئی۔ یہ فلم ملیالم زبان میں اسی عنوان کے ساتھ اور 2011ء میں ہندی زبان میں آریہ کی پریم پرتگیا کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ اس فلم کا تسلسل 2009ء میں، آریہ 2 کے عنوان سے اللو ارجن، کاجل اگروال اور نودیپ کے ساتھ بنایا گیا۔ اس فلم کے سنیماگرافر آر رتھناویلو ہیں۔ فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کی جبکہ ایڈیٹر مارتھنڈ کے وینکٹیش ہیں۔

                                     

1. باکس آفس

آریہ نے ₹ 30 کروڑ امریکی $4.2 ملین سے زائد کی کمائی کی۔ آریہ نے نظام سے ₹ 3.85 کروڑ امریکی $540.000 کا شیئر حاصل کیا۔ یہ فلم بلاک باسٹر قرار پائی۔ یہ فلم 89 سنٹروں میں 50 دن اور 56 سنٹروں میں 100 دن تک چلی۔ اس فلم نے ₹ 30 کروڑ امریکی $4.2 ملین کی کمائی کی۔ یہ فلم 8 سنٹروں میں 420 دنوں تک چلی۔ فلم کے ملیالم زبان کے ڈب ورژن نے کیرلا سے ₹ 3 تا 3.5 ملین کی کمائی کی۔