Back

ⓘ انسینڈیز ایک کینڈین فلم ہے جسے 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ انسینڈیزفرنچ زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے آگ۔ فلم کی کہانی لبنان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ فلم آسکر کے لیے ..




                                     

ⓘ انسینڈیز

انسینڈیز ایک کینڈین فلم ہے جسے 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ انسینڈیزفرنچ زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے آگ۔ فلم کی کہانی لبنان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ فلم آسکر کے لیے منتخب کی گئی تھی۔ یہ فلم لبنانی نزاد کینڈین مصنف واجد مواعد کے تھیٹر پلے سے ماخوذ ہے جسے کینڈین فلم میکر ڈینس ویلینو نے فلم کے قالب میں ڈھالا اور پیش کیا۔ یہ فلم اپنی سسپنس فل کہانی۔۔ نہایت ہی غیر متوقع کلائمکس۔۔۔خوب صورت سینماٹوگرافی اور لبنان کے پس منظر کی وجہ سے بہت پسند کی گئی تھی۔

                                     

1. کہانی

اس کہ کہانی ایک عورت نوال مروان کی وفات سے شروع ہوتی ہے ۔ جس نے اپنی وصیت میں اپنے دو جڑواں بچوں کے لیے کچھ حیرانیاں چھوڑی ہیں۔ ایک تو اس نے اپنی تدفین کے متعلق ایک عجیب و غریب خواہش کی ہے جسے قبول کرنا کسی بھی اولاد کے لیے شاید ممکن نہ ہو۔ اس کے علاوہ اس نے دو سربمہر لفافے چھوڑے ہیں ایک اپنی بیٹی کے لئےاور اسے کہا ہے کہ وہ اپنے باپ کو تلاش کرکے یہ لفافہ اسے دے گی۔دوسرا اپنے بیٹے کے لیے کہ وہ اپنے بھائی کو تلاش کرکے اسے یہ لفافہ دے گا۔۔ دونوں بہن بھائی کو اپنی ماں کی وفات سے پہلے تک اس بات کا بالکل علم نہ تھا کہ ان کا ایک باپ بھی ہے اور ایک اور بھائی بھی ہے۔ اس کے بعد کی کہانی ان دونوں بہن بھائیوں کی ہے جو اپنے باپ اور بھائی کی تلاش میں لبنان کا سفر کرتے ہیں۔ یہ فلم فرنچ اور عربی زبان میں ہے۔ اس کی ڈبنگ ملنا بھی مشکل ہے، سب ٹائٹلز دستیاب ہیں۔