Back

ⓘ زرعی معاشرہ. زرعی معاشرے سے مراد وہ معاشرہ ہے جس کی معیشت کی بنیاد زرعی پیداوار اور کھیت کھلیان ہو۔ زرعی معاشرے کی تعیین کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کسی ملک کی مج ..




زرعی معاشرہ
                                     

ⓘ زرعی معاشرہ

زرعی معاشرے سے مراد وہ معاشرہ ہے جس کی معیشت کی بنیاد زرعی پیداوار اور کھیت کھلیان ہو۔ زرعی معاشرے کی تعیین کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کسی ملک کی مجموعی زرعی پیداوار کو دیکھ کر اندازہ لگایا جائے۔ زرعی معاشرے میں زراعت اور کاشتکاری حصول دولت کا بنیادی ذریعہ ہوتے ہیں۔ گوکہ ایسے معاشروں میں ذریعہ معاش کے طور پر دیگر ذرائع بھی اختیار کیے جاتے ہیں لیکن کاشتکاری اور زراعت کو زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ دنیا کے متعدد خطوں اور ممالک میں یہ زرعی معاشرہ تقریباً دس ہزار برس پہلے آباد ہوا اور آج بھی قائم ہے۔ معلوم انسانی تاریخ کے بیشتر ادوار میں یہی زرعی معاشرے انسانوں کی معاشرتی اور معاشی تنظیم کی سب سے مقبول شکل رہی ہے۔

                                     

1. تاریخ

سنگی دور کے اواخر میں نئے سنگی دور کا انقلاب برپا ہوا اور انسانوں نے معاشرتی زندگی کے گزر بسر کے لیے شکار اور پھلوں کو چھوڑ کر کاشت کاری اور حیوانات پر انحصار کرنا شروع کیا۔ چنانچہ اسی کے نتیجے میں جو معاشرہ وجود میں آیا اسے زرعی معاشرہ کہا جاتا ہے۔ اس انقلاب کے بعد انسانوں کی مستقل شہری و تمدنی آبادیاں قائم ہوئیں جو بالآخر تہذیبوں اور ثقافتوں کے قیام کا باعث ہوئیں۔

                                     
  • کو عتیقہ میں پناہ لینی پڑی میسانی دور میں عتیقہ کے باشندے خود مختار زرعی معاشرہ میں رہتے تھے جن مقامات سے ان کے قبل از تاریخ کھنڈر برآمد ہوئے ہیں ان
  • اموی معاشرہ میں عورت کو نہایت اعلی اور اونچا مقام حاصل تھا دنیا کی دیگر متمدن قوموں کے مقابلہ میں انھیں بہت زیادہ آزادی حاصل تھی وہ معاشرہ میں قدرو
  • عام طور دیہی علاقے کم کثافت آبادی والے اور چھوٹی بستیوں پر مشتمل ہوتے ہیں زرعی علاقے عام طور پر دیہی علاقے ہوتے ہیں WordNet Search - 3.1 Wordnetweb
  • عنصر علی شیر شاہ, بنگلہ پیڈیا: بنگلہ دیش کا قومی دائرۃ المعارف, ایشیائی معاشرہ بنگلہ دیش, ڈھاکہ, Retrieved: 2012 - 03 - 17 Identifiants et Référentiels - اخذ
  • وجہ تسمیہ اسی بانو نامی خاتون کو گردانا ہے جو بالکل غلط ہے کیوں کہ افغان معاشرہ خاتون کے نام کی تشہیر کبھی گوار نہیں کرتا اور اسے ہمیشہ صیغہ راز میں رکھتا
  • وجہ تسمیہ اسی بانو نامی خاتون کو گردانا ہے جو بالکل غلط ہے کیوں کہ افغان معاشرہ خاتون کے نام کی تشہیر کبھی گوار نہیں کرتا اور اسے ہمیشہ صیغہ راز میں رکھتا
  • تابع علاقے نگار خانہ قومی نشانات بلحاظ تابع علاقے فہرست ممالک بلحاظ پیداوار زرعی اشیاء عالمی تقابلی روداد وال اسٹریٹ جرنل مشعر اقتصادی آزادی عالمی اختراع
  • اقتدار عالمگیر اہمیت کا حامل ہے زار کا روس ایک پسماندہ اور جاگیردارانہ معاشرہ تھا جو جنگ و جدل کے باعث زوال اور انحاط کا شکار تھا ار روس ملک کے سیاہ
  • سرمایہ کاری اور امیگریشن کی لہر کے بعد زراعت کے جدید طریقوں سے ارجنٹائن کا معاشرہ ایک طرح سے دوبارہ تعمیر ہوا قانون کی حکمرانی بحال ہو گئی 1880 سے 1929