Back

ⓘ انارکلی آف آراہ ایک بھارتی فلم ہے جسے شروعاتی فلم کار اَوِناش داس نے لکھ کر ہدایت کی۔ اس فلم میں سورا بھاسکر نے بہار کے قصبہ آراہ کی ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا۔ ..




انارکلی آف آراہ
                                     

ⓘ انارکلی آف آراہ

انارکلی آف آراہ ایک بھارتی فلم ہے جسے شروعاتی فلم کار اَوِناش داس نے لکھ کر ہدایت کی۔ اس فلم میں سورا بھاسکر نے بہار کے قصبہ آراہ کی ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا۔ اس فلم میں انارکلی کے وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی کہانی بیان ہوئی ہے۔ 24 مارچ 2017ء میں اس فلم کا اجرا ہوا ہے۔ اس فلم کی کارکردگی کے پیشِ نظر سورا کو 63 واں فلم فیئر ایوارڈ کے موقع پر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔

                                     

1. پلاٹ

انارکلی آف آرہ انارکلی کی کہانی ہے جو زندگی گزارنے کے لیے عوامی تقریبات میں دوغلے معنی رکھنے والے گانے گا کر ناچتی ہے۔ ایک اسٹیج شو کے دوران وائس چانسلر دھرمیندر چوہان کے مدِّ مقابل آتی ہے جو انارکلی کو پریشان کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھاتا ہے۔ دھرمیندر کے ہاتھ میں اقتدار ہے، لیکن انارکلی اپنی زندگی میں درپیش چنوتیوں سے ہار مان لینے سے انکار کر دیتی ہے اور سختی سے دفاع کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

                                     

2. فلم سازی

فلم انارکلی آف آراہ کے ہدایتکار اوناش داس کے مطابق اس نے ایک بار بھوجپوری لوک فنکارہ تارابانو فیض آبادی کا ایک موسیقی ویڈیو دیکھا جس میں وہ ایک نغمہ ہرے نیبوا گا کر ناچتی ہے، جس اسے اس فلم کی فلم سازی کی طرف مائل کر دیا۔

                                     

3. انتخابِ اداکار

پہلےوفلم انارکلی آف آراہ کے مرکزی کردار انارکلی کے لیے رچا چڈا کو نامزد کیا تھا۔ لیکن اس نے اس فلم میں اداکاری نبھانے سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اوناش داس ایک شروعاتی فلمی ہدایتکار ہے اور اس کی ریلیز ہونے کی بھی امید نہیں کیونکہ اس وقت رچا جن فلموں میں کام کر رہی تھی ان کے مقابلے یہ کم تخمینہ والی فلم تھی۔

                                     

4. موسیقی و نغمے

فلم انارکلی آف آراہ میں کل دس نغمے ہیں جن کی موسیقی کی کمپوزنگ روہت شرما نے کی ہے اور رام کمار سنگھ، رویندر رندھاوا، پرشانت انگول، ڈاکٹر ساگر اور اوناش داس نے فلم کے لیے نغمے لکھے۔