Back

ⓘ گائیڈ, فلم. گائیڈ بالی ووڈ کے سنہ 1965ء کی ایک رومانوی ڈراما فلم ہے جس میں دیوآنند اور وحیدہ رحمان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی ہدایت وجے آنند نے دی تھی ج ..




گائیڈ (فلم)
                                     

ⓘ گائیڈ (فلم)

گائیڈ بالی ووڈ کے سنہ 1965ء کی ایک رومانوی ڈراما فلم ہے جس میں دیوآنند اور وحیدہ رحمان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی ہدایت وجے آنند نے دی تھی جو اس فلم کے منظر نویس بھی تھے۔ یہ فلم آر کے نارائن کے ناول دی گائیڈ پر مبنی تھی۔

فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ فلم کے مرکزی اداکاروں کی ایوارڈ یافتہ کردار نگاری اور ایس ڈی برمن کی بہترین موسیقی کی بدولت گائیڈ ایک یادگار فلم ثابت ہوئی۔ ٹائم میگزین نے اس فلم کو بہترین بالی ووڈ کلاسیکی فلموں کی فہرست میں چوتھا مقام عطا کیا ہے۔

اس فلم کا 120 منٹ والا امریکی ورژن پیرل ایس۔ بک نے تحریر کیا اور اس کی ہدایت اور پیشکش ٹیڈ دانیالوسکی نے دی تھی۔ فلم کی ریلیز کے 42 سال بعد 2007ء کان فلم فیسٹیول میں اسے پیش کیا گیا۔

                                     

1. پلاٹ

راجو دیو آنند کے جیل سے رہا ہونے والے منظر کے ساتھ فلم کی شروعات ہوتی ہے۔ راجو ایک فری لانس گائیڈ کے طور پر سیاحوں کو تاریخی عمارتوں کی سیر کراتے ہوئے اپنی گزر بسر کا سامان پیدا کرتا ہے۔

                                     

2. کاسٹ

  • وحیدہ رحمان بطور روزی مارکو/مس نالنی
  • نذیر کشمیری بطور دیہاتی
  • انور حسین بطور غفور
  • پروین پال بطور بھولا کی بیوی
  • رام اوتار بطور پنڈت
  • دیو آنند بطور راجو
  • لیلا چیٹنیس بطور راجو کی ماں
  • گجانن جاگیردار بطور بھولا
  • راشد خان بطور جوزف
  • کشور ساہو بطور مارکو
                                     

3. موسیقی

فلم کی موسیقی ایس ڈی برمن نے ترتیب دی، شلندر نے گیت لکھے اور محمد رفیع، لتا منگیشکر، کشور کمار، ماناں دے اور ایس ڈی برمن نے گیت گائے۔ ساؤنڈ ٹریک کو پلاننٹ بالی ووڈ نے بالی ووڈ کے 100 بہترین ساؤنڈ ٹری میں شامل کیا ہے۔

                                     

4. اعزازات

اس فلم کو بھارت کی طرف سے اکیڈمی ایوارڈز برائے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے لیے 38ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، لیکن اس کی نامزدگی قبول نہیں ہو سکی۔ گائیڈ پہلی فلم تھی جس نے فلم فیئر اعزازات کے چاروں اہم اعزازات، بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ جیتے۔

                                     

5. رد عمل

آر کے ناراین نے اپنے ناول پر مبنی فلم بنائے جانے کو ناپسند کیا۔ فلم کے انگریزی نسخے پر لائف رسالے نے تبصرہ کیا دا مس گائیڈٹ گائیڈ گمراہ کرنے والا گائیڈ