Back

ⓘ ڈیئر زندگی 2016 میں بنی ایک بھارت کی ہندی فلم ہے۔ اس کو لکھنے کا کام اور ڈائریکشن کا کام گوری شندے نے کیا ہے۔ فلم کو پروڈیوس گوری شندے، کرن جوہر اور گوری خان نے ..




                                     

ⓘ ڈیئر زندگی

ڈیئر زندگی 2016 میں بنی ایک بھارت کی ہندی فلم ہے۔ اس کو لکھنے کا کام اور ڈائریکشن کا کام گوری شندے نے کیا ہے۔ فلم کو پروڈیوس گوری شندے، کرن جوہر اور گوری خان نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، دھرما پروڈکشنز اور ہوپ پروڈکشنز کے بینرز تلے کیا ہے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان اہم کردار تھے اور کنال کپور اور علی ظفر معاون کردار تھے۔ فلم کا پلاٹ ایک سنیمیٹوگرافر کائرا پر مرتکز ہے، جو اپنی زندگی سے تنگ آ چکی ہوتی ہے اور وہ ڈاکٹر جہانگیر کو ملتی ہے، جو ایک نفسیات دان ہے۔ اوہ کائرا کی زندگی کو سمجھنے اور بہتر بنانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

فلم کے متعلق بات 2015ء میں ہی شروع ہو گئی تھی، جب شندے نے عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کے ساتھ اقرار کر لیا تھا۔ فلم کا زیادہ تر حصہ گوا اور ممبئی میں فلمایا گیا ہے۔ اس فلم کی فلم بندی 21 جنوری سے 20 مئی 2016ء کے دوران میں کی گئی تھی۔ سنگیت کا کام فلم میں امت ترویدی نے کیا ہے اور زیادہ تر لائنیں کوثر منیر کی لکھی ہوئی ہیں۔ ڈیئر زندگی کو شمالی امریکا میں 23 نومبر 2016ء کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس کو دو دن بعد ہی 25 نومبر 2016ء کو اس کو دنیا بھر میں ریلیز کر دیا گیا تھا۔ اس فلم کو کچھ انعام بھی ملے۔

                                     

1. باکس آفس

ڈیئر زندگی نے ممبئی، میسور، تمل ناڈو اور کیرالا میں اچھی کمائی کی، جبکہ اس کے الٹ شمالی امریکا میں شروع میں اس کی کمائی بھارت کے مقابلے میں ٹھیک ہی رہی۔

اس کو شمالی امریکا میں دو دن پہلاے ریلیز کیتا گیا تھا۔ پہلے دن یہ فلم امریکا میں 127 اسکرینوں پر چلی اور 1.19 کروڑ اس نے کمائی کی، کینیڈا کی 16 اسکرینوں پر اس نے 8.29 لاکھ کمائے۔ شمالی امریکا میں دو دنوں میں یہ فلم 1.58 کروڑ روپیے کما گئی۔

اس فلم نے بھارت میں کُل ₹ 94.67 کروڑ روپیے کمائے اور دنیا بھر میں اس کی کمائی ₹ 139.29 کروڑ رہی۔