Back

ⓘ سافٹ ویئر صنعت. صنعت سافٹ ویئر ایسے کاروباری اداروں پر مشتمل ہے جو سافٹ ویئر کی اشاعت، ترقی، استقرار، دیکھ بھال اور بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں- صنعت میں تربیتی ..




                                     

ⓘ سافٹ ویئر صنعت

صنعت سافٹ ویئر ایسے کاروباری اداروں پر مشتمل ہے جو سافٹ ویئر کی اشاعت، ترقی، استقرار، دیکھ بھال اور بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں- صنعت میں تربیتی، دستاویزی اور مشاروتی خدمات بھی شامل ہیں-

                                     

1. تاریخ

لفظ software سن 1953 سے قبل ایک مذاق کے طور پر گڑھا گیا تھا جبکہ 1960 میں یہ لفظ پہلی مرتبہ کتابت میں استعمال ہوا- اس سے قبل صارفین یا تو خود اپنے لیے سافٹ ویئر تیار کرتے تھے یا گنے چنے ادارے مثلا آئی بی ایم ibm اور یرنیویک univac یہ کام کر رہے تھے- سب سے پہلے 1955 میں "کمپیوٹر یوزیج کمپنی" computer usage company نے صنعت سافٹ ویئر میں قدم رکھا- صنعت سافٹ ویئر نے 1960 کی دحائی میں نمایاں ترقی کی- جامعات، حکومت اور کاروباری اداروں کی طرف سے سافٹ ویئر کی طلب میں اضافہ ہوا- ابتدا میں اس طلب کو ادارے خود اپنے سافٹ ویئر بنا کر پورا کرتے رہے- جبکہ کچھ سافٹ ویئر خاص شمارندوں کے ساتھ مفت تقسیم جاتے تھے- جب "ڈیجیٹل اکیپمنٹ کارپوریشن" digital equipment corporation نے صنعت میں ایک نسبتا کم قیمت خرد کمپیوٹر متعارف کرایا تو کئی اداروں اور جامعات کو شمارندوں تک رسائی حاصل ہو گئی- خرد شمارندوں کے لیے سافٹ ویئر بنائے جانے لگے- 1970 کی دہائی کے وسط میں ذاتی شمارندوں کے استعمال سے صنعت سافٹ ویئر نے بہت فروغ پایا- مائیکروسافٹ ڈاس dos خرد شمارندوں میں استعمال ہونے والا سب سے نمایاں اشتغالی نظام تھا-

                                     

2. سافٹ ویئر کے شعبہ جات

سافٹ ویئر کی صنعت میں کئی اقسام کے کاروبار ہیں- بنیادی سافٹ ویئر بشمول اشتغالی نظام، قاعدۂ معطیات database کمپیوٹر صنعت بڑے ادارے مثلا اوریکل کارپوریشن Oracle Corporation، مائیکروسافٹ Microsoft، آئی بی ایم ibm، ای ایم سی emc، گوگل google وغیرہ بنا رہے ہیں، جبکہ حفاظتی سافٹ ویئر میں سیمینٹک symantec، کیسپرسکی kaspersky، میکیفی mcafee اور ٹرینڈ مائکرو trend micro نمایاں ہیں-

                                     

3. صنعت کا حجم

محقق ادارے "ڈیٹا مانیٹر" datamonitor کے مطابق، 2008ء میں دنیا بھر میں صنعت سافٹ ویئر کا کاروباری حجم 303،8 بلین امریکی ڈالر تھا، جبکہ اس میں 2007 کے مقابلے میں 6.5٪ اضافہ ہوا-

                                     
  • شخص کو کہا جاتا ہے جو سافٹ ویئر کے ارتقا اشاعت استقرار دیکھ بھال کا کام کر رہا ہو - سوفٹویئری ترقی دہندہ ذمہ داریوں میں سافٹ ویئر کا منصوبہ خاکہ تحقیق
  • سینا سافٹ کارپوریشن فارسی: شرکت نرم افزاری سینا ایران کی ایک سافٹ ویئر کمپنی ہے جو سنہ 1985ء میں قائم ہوئی سینا سافٹ کمپنی اپنے بعض انتہائی اہم مصنوعات
  • مائیکرو سافٹ کے مقبول ترین سافٹ وئیرزسافٹ ویئر جو مائیکرو سافٹ کی مقبولیت کا سبب بنے سسٹم سافٹ وئیرز ایپلیکیشن سافٹ وئیرزApplication مائیکرو سافٹ ونڈوز
  • واقع ہے اوریکل مائیکروسافٹ کے بعد آمدنی کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی سافٹ ویئر سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ہے Oracle, FAQ www.orafaq.com ا ب پ ت ٹ ث Oracle
  • اینٹرٹینمنٹ سافٹ وئیر ریٹنگ بورڈ مجلس درجہ بندی برائے تفریخی سافٹ ویئر امریکہ کی ایک غیر سرکار تنظیم ہے جو گیمز کو کھیلنے والے شمالی امریکی بچوں کی
  • 2018ء تک ایڈوبی سسٹمز انکارپوریٹڈ امریکا کا ایک متعدد القومی کمپیوٹر سافٹ ویئر ساز کاروباری ادارہ ہے جس کا صدر دفتر سان ہوزے کیلیفورنیا میں واقع ہے
  • ایک امریکی کثیرملکی کمپنی ہے جو صارفی برقیات consumer electronics سافٹ ویئر اور ذاتی کمپیوٹرز کی طرحبندی اور فروخت کرتا ہے کمپنی کے مقبول ماحاصلات
  • تصنیع صنعت مصنوعہ صناعت م صن ع وغیرہ م صن ع کی جمع م صن عات اور م صن وع کی جمع م صن وعات ہے لفظ م ص ن ع درج ذیل کی طرف ا شارہ کرتا ہے: سافٹ ویئر software
  • ایشن ہے جو 1992 میں قائم کی گئی تھی بنیادی طور پر پاکستان میں سافٹ ویئر اور خدمات کی صنعت کو فروغ دینے اور ترقی دینے اور اس کے اراکین کے حقوق کے تحفظ کے
  • گٹ ہب GitHub سافٹ ویئر منصوبوں کے کوڈز وغیرہ رکھنے کے لیے ایک ویب بیسڈ خدمت ہے گٹ ہب ذاتی سافٹ ویئرز کے لیے قیمتا خدمات مہیا کرتا ہے جبکہ آزاد مصدر
  • داوکا کارپوریشن انگریزی: Davka Corporation ایک سافٹ ویئر کمپنی تھی جو عبرانی زبان یہودی تہذیب و ثقافت اور تاریخ سے متعلق اطلاقیے بنانے کے لیے مخصوص