Back

ⓘ ہچکی, فلم. ہچکی انگریزی: Hichki ایک بھارتی بالی وڈ ڈراما فلم ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ پی ملہوترا نے کی ہے اور فلم پروڈیوسر منیش شرما ہیں، جبکہ پروڈکشن کمپن ..




                                     

ⓘ ہچکی (فلم)

ہچکی انگریزی: Hichki ایک بھارتی بالی وڈ ڈراما فلم ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ پی ملہوترا نے کی ہے اور فلم پروڈیوسر منیش شرما ہیں، جبکہ پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز ہے۔۔ فلم ہالی وڈ کی فلم فرنٹ آف دی کلاس سے اپنائی گئی ہے جو خود ایک ” Front of the Class: How Tourette Syndrome Made Me the Teacher I Never Had" از براڈ کوہن نامی کتاب پر مبنی ہے۔ یش راج فلمز نے اجازت کے بعد فلم بندی کی۔ فلم کی مرکزی کردار رانی مکھرجی ہیں جنھوں نے ایک ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے جس کو ٹوریٹ سینڈروم ہوتا ہے۔ ٹیچر کی کہانی ایک ایسی خاتون پر مبنی ہے جو خود میں موجود خامی کو اپنی طاقت بنا کر زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتی ہے۔ فلم کا ٹریلر 19 دسمبر 2017ء کو منظر عام پر آیا تھا۔ فلم 23 مارچ 2018ء کو ریلیز ہوئی۔

                                     

1. ستارے

  • کنال شنڈے
  • ہرش مایر بطور آتیش
  • سپریہ پلگاؤنکر
  • شیوکمار سبھرامنیم
  • رانی مکھرجی بطور نینا ماتُھر
  • آصف بصرا
  • نیرج کابی
  • سپریو بوس بطور سینئر مرد ٹیچر
  • ای وان روڈریگیوس بطور پرنسپل
                                     

2. تیاری

فلم بندی

ہچکی ، 2008ء کی فلم فرنٹ آف دی کلاس کتاب پر مبنی فلم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ یہ فلم دو مہینوں میں شوٹ کی گئی ہے۔ فلم کی عکس بندی 4 اپریل 2017ء کو شروع ہوئی اور آخری مناظر 5 جون 2017ء کو شوٹ کیے گئے۔ فلم کی شوٹنگ کا آخری دن 12 نومبر 2017ء کو تھا۔

اشتہارات

فلم کا باضابطہ ٹریلر 19 دسمبر 2017ء کو ریلیز کیا گیا۔