Back

ⓘ بالی ووڈ فلموں کی فہرستیں. یہ بالی ووڈ فلم صنعت ممبئی کی فلموں کی فہرست ہے جسے سال اور دہائی وار ترتیب دیا گیا ہے۔ اگرچہ بالی وڈ کی فلمیں عام طور پر ہندی زبان م ..




بالی ووڈ فلموں کی فہرستیں
                                     

ⓘ بالی ووڈ فلموں کی فہرستیں

یہ بالی ووڈ فلم صنعت ممبئی کی فلموں کی فہرست ہے جسے سال اور دہائی وار ترتیب دیا گیا ہے۔ اگرچہ "بالی وڈ" کی فلمیں عام طور پر ہندی زبان میں سب سے زیادہ ہیں، تاہم جزوی اردو اور پنجابی اور کبھی کبھار دیگر زبانوں کی فلموں کو بھی شمار کیا جاتا ہے۔ ہندی فلمیں بھارت کی کم از کم 29 میں سے 22 ریاستوں میں دیکھی جاتی ہیں ۔ بالی ووڈ فلموں میں ہندی، اردو اور پنجابی کی مخلوط زبان استعمال کی جاتی ہے۔ اس طرح بالی ووڈ فلمیں دیکھنے والوں میں سب سے زیادہ برصغیر شامل ہیں۔

یہاں کچھ مثالیں ہیں:

جزوی طور پر انگریزی: کبھی الوداع نہ کہنا ، اوم شانتی اوم ، دھوم 2 اور نو اینٹری۔

جزوی طور پر اردو: جودھا اکبر, فنا، سانوریہ اور قربان

جزوی طور پر پنجابی: سنگھ از کنگ ، جب وی میٹ، پٹیالا ہاؤس اور رب نے بنادی جوڑی ۔ فلم ویر زارا ہندی، پنجابی اور اردو میں ہے ۔

                                     

1. بالی ووڈ کی ابتدا

1896میں یورپ میں لومیربرادرزکی طرف سے کیے گئے سنیما کے پہلے مظاہرے کے کچھ مہینوں بعد ہی سنیما ہندوستان تک بھی پہنچ گیا تھا۔ 7 جولائی 1896ء کو بمبئی کے واٹسن ہوٹل میں پہلی مرتبہ فلموں کی نمائش ہوئی، جس میں لومیربرادرز کی بنائی چھ مختصر فلمیں چلائی گئیں۔ یہ فلمیں چند سیکنڈوں پر مبنی تھی جس میں سینماٹوگرافر کی آمد، سمندر میں سوئمنگ، ٹرین کے آمد، بلڈنگ کے ٹوٹنے، فوجیوں کے دستے اور فیکٹری سے مزدور خواتین کے نکلنے کے مناظر شامل تھے۔ 14 جولائی کو لومیر برادرز نے بمبئی میں نوولٹی تھیٹر کی بنیاد رکھی جہاں ہر روز 24 مختصر فلمیں چلائی جاتی، ماہ اگست تک یہ تھیٹر عروج پر پہنچ گیا۔ بمبئی کے بعد یہ نمائش کلکتہ اور مدراس تک بھی پہنچ گئی۔ اسی سال کلکتہ میں پروفیسر اسٹیون سن اسٹیج تھیٹر کے لیے آئے ہوئے تھے، ان کے پاس ایک موشن کیمرا بھی تھا جسے وہاں کے ایک فوٹوگرافر ہری لال سین نے لے کر کے رقص کی ایک مختصر فلم بنائی۔ یوں 1898ء کی یہ مختصر فلم ’’فلاور آف پرشیہ‘‘ ایک ہندوستانی کی بنائی پہلی موشن پکچر قرار پائی۔

یکم نومبر 1899ء کو ممبئی کے ہریش چندر سکھارام بھٹوڈیکر نے پہلوانی کے ایک مقابلہ کی موشن پکچر بنائی ، جو پہلی موشن ڈوکیومنٹری کہلائی اور ہریش چندر سکھارام پہلے ٖڈائریکٹر کہلائے گئے۔ 1910 کی دہائی کی ابتدا میں دادا صاحب پھالکے، شری ناتھ پٹناکر، ہری لال سین نے چھوٹی فلمیں بنانی شروع کیں۔

18 مئی 1912ء کو بمبئی میں پہلی ہندوستانی فلم ’’شری پنڈلک ‘‘ کی نمائش ہوئی۔ چونکہ یہ فلم محض 12 منٹ کی تھی اسے فیچر فلم کا درجہ نہیں دیا گیا۔ فیچر فلم کا درجہ پانے والی پہلی فلم راجا ہریش چندر تھی، جو 21 اپریل1913ء کو مخصوص طبقہ کے لیے ریلیز ہوئی جبکہ3 مئی 1913ء کو اسے عوام کے لیے ریلیز کر دیا گیا۔ اس فلم کے ہدایت کار دادا صاحب پھالکے تھے۔ یہ فلم انڈین فلم انڈسٹری یعنی بالی ووڈکی بنیاد قرار پائی۔ دادا صاحب پھالکےکو ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری، شری ناتھ پٹناکر کو بنگالی فلم انڈسٹری اور رنگاسوامی نٹراج مدلیار کو تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری کا بانی مانا جاتا۔

1913ء سے باقائدہ طور بالی ووڈ فلمیں بننی شروع ہوئیں، جو آج تک جاری ہیں۔ بالی ووڈ فلموں کی سال بہ سال فہرست ذیل میں دی جا رہی ہے ۔

                                     

2. ہندی سنیما میں پہلی بار اعزازات و ریکارڈ

  • 1959 میں آئی کاغذ کے پھول ہندوستان کی پہلی سنیما اسکوپ فلم تھی۔
  • ہندوستانی سنیما کی پہلی سماجی فلم ’’کٹورا بھرا خون‘‘ تھی۔ 1920ء
  • 1964 میں آئی سنیل دت کی فلم یادیں بھارت ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سنیما کی پہلی فلم تھی جس میں صرف ایک ہی اداکار تھا اور پوری فلم ایک ہی سیٹ پر فلمائی گئی تھی۔
  • ۔ بہترین ہدایتکار کا پہلا فلم فیئربمل رائے کو ملا۔
  • ہندوستانی سنیما کی پہلی چائلڈ آرٹسٹ ’’منداکنی پھالكے ‘‘ تھیں۔ 1918ء
  • 1921 میں آئی فلم ودیشی وستروں کی ہولی میں پہلی بار مہاتما گاندھی کسی فلم میں دکھائی دیے۔
  • فلموں میں بیک گراؤنڈ سکور اور ساؤنڈ مکسنگ کی شروعات نوشاد نے کی۔ اپنی فلم آن کے بیک گراؤنڈ سکور کے لیے وہ لندن گئے۔ یہ سب سے پہلاواقعہ تھا جب بیک گراؤنڈ سکور کے لیے کوئی سنگیت کار بیرونِ ملک گیا ہو۔
  • 1944 میں آئی فلم چاند سے ہندی سنیما کو اس کی پہلی سنگیت کار جوڑی حُسن لال اور بھگت رام ملی۔
  • پہلی ہندوستانی فلم تھی جس میں رقص ڈانس نمبرشامل ہوا" موہنی بھسماسر” تھی۔ 1913ء
  • ہندوستان میں سیکوئل فلموں کی ابتدا فلم ’’رام بنواس‘‘ سے ہوا۔ 1918ء
  • ہندوستان میں پہلی مرتبہ کیمرے کا استعمال 1897 میں بھاٹوڈیکر نے کیا، انہوں نے بمبئی میں ایک کشتی کو فلمایا۔
  • ہندوستان کی پہلی مکمل فیچر فلم" راجا ہریش چندر” تھی۔ 1913ء
  • ۔ بہترین گیت کار کا سب سے پہلا فلم فیئرشیلیندر کو 1959 میں فلم یہودی کے لیے ملا۔
  • 1965 میں آئی فلم گائیڈ پہلی فلم تھی جس نے فلم فیئرایوارڈ کی چاروں بڑی کیٹیگری بہترین فلم، بہترین ڈایریکٹر، بہترین اداکار اور بہترین اداکارہکے ایوارڈ جیتے۔
  • 1902 میں کلکتہ کے کلاسکل تھئیٹر میں کے ششی نے گراموفون ڈسک پر پہلا گیت ریکارڈ کروایا۔
  • بھارت میں سب سے پہلا موشن کیمرا 1898 میں کلکتہ کے ہیرالال سین نے خریدا تھا۔ اس سے وہ راجا مہاراجاؤں کی فلمیں بناکر عام عوام کو دکھاتے تھے۔
  • عالم آرا وہ پہلی فلم بھی تھی جس میں پہلی بار کسی 7 گانے شامل تھے۔
  • شرت چند کے ناول دیوداس پر پہلی مرتبہ فلم 1935 میں بنی اس کے بعد ان فلموں کا سلسلہ چل پڑا۔
  • 1956 میں بمل رائے فلم فیئرایوارڈ کی ہیٹرک پوری کرنے والے پہلے فلمساز بنے تھے۔ جنہوں نے 1953 دو بیگھہ زمین، 1954 پرنیتا اور 1955 براج بہو کا ایوارڈ جیتا تھا۔
  • ہندوستان کی پہلی فلم جس پر سینسر بورڈ نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے فلم کے ایک گانے کو ہٹانے کی مانگ کی تھی ’’پتی بھکتی‘‘ شوہر کی خدمتتھی۔ 1922ء
  • 1924 میں بنی فلم کالا ناگ ہندوستان کی پہلی تھرلر فلم تھی۔
  • 1951 میں آئی سہراب مودی کی فلم جھانسی کی رانی بھارت کی پہلی ٹیکنو کلر فلم تھی۔
  • کسی بھارتی فلم میں کام کرنے والی پہلی بین الاقوامی اداکارہ امریکی اداکارہ ڈوروتھی کنگڈم تھی جنہوں نے 1920 میں سچیت سنگھ کی فلم شکنتلا میں کام کیا۔
  • 1939 میں آئی سہراب مودی کی پکار ہندوستان کی پہلی فکشن تاریخی فلم تھی۔
  • وجینتی مالا فلم فیئرایوارڈ ٹھکرانے والی پہلی اداکارہ تھی۔ انہیں 1955 کی دیوداس کے لیے معاون اداکارہ کا فلم فیئرملا تھا جبکہ ان کے مطابق وہ مرکزی ہیروئین تھیں۔
  • 1925 میں آئی فلم لائٹ آف ایشیا پہلی فلم تھی جو بھارت اور جرمنی کی شراکت سے بنی تھی۔
  • ۔ بہترین سنگیت کا سب سے پہلا فلم فیئرفلم بیجوباورا کے لیے نوشاد کو ملا۔
  • 1946 میں آئی چیتن آنند کی فلم نیچا نگر کینز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والی پہلی فلم تھی۔
  • بہترین اداکار کا سب سے پہلا فلم فیئر ایوارڈ دلیپ کمار نے فلم داغ کے لیے جیتا۔
  • 1933 میں آئی سیرندھری ہندوستان کی پہلی رنگین فلم تھی لیکن اس کا پرنٹ صاف نہ ہونے کی وجہ سے یہ ریکارڈ کسان کنیا کے نام گیا۔
  • پہلی جنوب ہندی فلم" گوپال کرشنا” تھی۔ 1915ء
  • فلم لائٹ آف ایشیا وہ پہلی فلم بھی تھی جس کی بیرونِ ملک نمائش سپر ہٹ رہی اور کئی ہفتوں تک چلی۔ اس فلم سے پہلی بار بھارتی فلموں کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی۔
  • ہندوستان کی پہلی فلم جس پر بعض شہروں میں پابندی لگائی گئی ’’بھکت ودھر‘‘ تھی، جس کی نمائش مدراس اور کراچی میں روک دی گئی تھی۔ 1921ء
  • بہترین اداکارہ کا سب سے پہلا فلم فیئرایوارڈ مینا کماری نے فلم بیجوباورا کے لیے جیتا۔
  • 1941 میں آئی فلم قسمت نے کلکتہ کے راکسی ٹاکیز میں لگاتار 3 سال 8 مہینے چل کر ریکارڈ بنایا۔ یہ پہلی فلم تھی جو ایک ہی تھیٹر میں اتنے لمبے عرصہ تک چلی تھی۔ قسمت کا ریکارڈ بعد میں شعلے اور شعلے کا ریکارڈ دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے توڑا۔
  • ہندوستانی سنیما کی پہلی سپر اسٹار اداکارہ ’’پیشینس کوپر‘‘ تھیں۔ 1920ء
  • 1957 میں آئی فلم مدر انڈیا کو بالی وڈ کی پہلی آفیشل ری میک مانا جاتا ہے، یہ محبوب خان کی ہی 1940 میں آئی فلم عورت کا ری میک تھی۔
  • مغلِ اعظم کے لیے پہلی بار شاستریہ گلوکار بڑے غلام علی خاں نے فلموں کو اپنی آواز دی اور بدلے میں 25000 روپے کا بھاری بھرکم محنتانہ لیا جبکہ اس دور میں محمد رفیع جیسے بڑے گلوکار بھی تین چار سو روپے لیتے تھے۔
  • درگا کھوٹے ہندوستان کی پہلی گریجوئیٹ اداکارہ تھیں، جنہوں نے بولتی دلموں میں کام کیا۔ یہ شادی شدہ ہونے کے بعد فلموں میں آئیں۔
  • رتن فلم کے بعد سنگیت کار نوشاد علی 25 ہزار روپے محنتانہ لینے والے ہندوستان کے پہلے سنگیت کار بن گئے۔
  • 1951 میں بی سی کے آرکیسٹرا نے نوشاد کی بنائی دھن کے ساتھ پروگرام پیش کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی بھارتی فلم سنگیت کار کی دھن پر کسی مغربی آرکیسٹرا نے پروگرام دیا ہو۔
  • سلور جبلی منانے والی ہندوستان کی پہلی فلم 1929 میں آئی کپال کنڈلا تھی۔
  • مغلِ اعظم کے صرف 1 گانے پیار کیا تو ڈرنا کیا کو فلمانے میں 10 لاکھ روپے کا خرچ آیا تھا جبکہ اس دور میں پوری ایک فلم 10 لاکھ سے کم میں بن جاتی تھی۔
  • ہندوستان کی پہلی فلم جس کی تشکیل میں مصنوعی لائٹنگ استعمال کی گئی ’’سنگھد‘‘ تھی۔ 1923ء
  • 1951 میں آئی راج کپور کی فلم آوارہ بین الاقوامی سطح پر کامیاب ہونے والی بھارت کی سب سے پہلی فلم تھی۔
  • ہندی فلموں میں بوسہ کی شروعات بھی سب سے پہلے کرما سے ہی ہوئی۔
  • ہندی فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون اداکارہ" درگا بائی گوکھلے ” تھی۔ 1913ء
  • 5 اگست 1960 کو ہدایتکار کے آصف کی فلم مغلِ اعظم ہندوستان بھر کے 150 سنیما گھروں میں ایک ساتھ ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی۔
  • ہندوستان کی پہلی ری میک چربہ فلم ’’ستیہ وادی راجا ہریش چندر‘‘ تھی جو ہندی فلم کا بنگالی ورژن تھی۔ 1917ء
  • 1946 میں آئی فلم دھرتی کے لال انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن کی بنائی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم روس میں تقسیم ہونے والی پہلی فلم تھی۔
  • ہندوستان کی پہلی خاتون ڈائریکٹر ’’بیگم فاطمہ سلطانہ‘‘ تھی جنوں نے فلم ’’بلبلِ پرستان ‘‘ بنائی۔ 1926ء
  • 1954 میں آئی فلم جاگرتی طالب علموں کی زندگی پر بنی ہندوستان کی سب سے پہلی فلم تھی
  • جادو فلم کے لیے نوشاد نے ایکارڈین، پیانو، کونگا اور سپینش گٹار جیسے ساز کو پہلی بار کسی بھارتی فلم میں استعمال کیا۔
  • 1952 میں فلم بیجو باورا پہلی فلم تھی جس میں شاستریہ سنگیت کے دو سب سے بڑے ناموں استاد امیر خاں اور ڈی وی پلسکر نے جگل بندی کی تھی۔
  • بہترین فلم کا سب سے پہلا فلم فیئرایوارڈ دو بیگھہ زمین کو ملا۔
  • مغلِ اعظم فلم کے ہی ایک گیت اے محبت زندہ باد کے لیے پہلی بار 100 گلوکاروں کے کورس کا استعمال کیا گیا۔
  • 1954 سے فلموں کے لیے نیشنل ایوارڈ کی شروعات ہوئی۔
  • 1901 میں کیمبرج یونیورسٹی سے ریاضی میں اعلیٰ پوزیشن لانے والئ بھارتی طالب علم آر پی پرانجپے کی بھارت واپسی کو ساوے دادا نے فلمایا جو ہندوستان کی پہلی ڈاکیومینٹری بنی۔
  • ہندوستانی سنیما کی پہلی مزاحیہ فلم ’’بلیٹ فیراٹ‘‘ ولایت پلٹتھی۔ 1921ء
  • 1954 میں فلم فیئر ایوارڈ کی شروعات ہوئی۔
  • مدر انڈیا کے لیے کارلووی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پانے والی نرگس پہلی بھارتی اداکارہ تھیں۔
  • ہندی فلموں میں ڈبل رول دوہرا کردارپہلی مرتبہ اداکار انا سالونکے نے فلم ’’لنکا دیھن‘‘ میں کیا۔ 1917ء
  • 1912 میں بھارت کی پہلی تھیٹرکل فلم پنڈلک کی نمائش ہوئی۔
  • ہندوستان کی پہلی اینی میٹڈ متحرک فلم ’’آگ کے دیا نچا موج‘‘ تھی۔ 1917ء
  • کمائی کے لحاظ سے پہلی جنوب ہندی سپر ہٹ فلم" کیچا کا ودھ ” تھی۔ 1916ء
  • کسان کنیا فلم کی اداکارہ پدما کو کلر فلم میں کام کرنے والی پہلی اداکارہ ہونے کی وجہ سے کلر کوئین کا خطاب ملا تھا۔
  • مدر انڈیا آسکر ایوارڈ کی بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹگری میں نامزد ہونے والی پہلی بھارتی فلم تھی۔
  • ہندوستان کے پہلے پس پردہ گلوکار وزیر محمد خان تھے جنہوں نے عالم آرا کے گیت گائے۔
  • 1933 میں بنی فلم کرما ہندوستان کی پہلی انگریزی زبان کی فلم تھی۔ بیرونِ ملک میں شوٹ ہونے والی پہلی بھارتی فلم بھی یہی تھی۔ ہندوستان کی پہلی بین الاقوامی فلم بھی کرما ہی تھی۔
  • ہندوستان کی پہلی فلم جس کا پوسٹر جاری کیا گیا۔ ’’وستاہرن ‘‘ تھی۔ 1923ء
  • 1926 میں پینڈھارکر کی فلم وندے ماترم آشرم پہلی فلم تھی جس پر نمائش ہونے سے پہلے ہی روک لگا دی گئی۔
  • فلم ہنٹروالی کی خاتون اداکارہ نادیہ ہندوستان کی پہلی اسٹنٹ کوئین تھی۔
  • ساحر لدھیانوی پہلے گیت کار تھے جنہوں نے فی گیت کے حساب سے محنتانہ لینے کی بجائے فی فلم کا ایک مشت محنتانہ لینے کا چلن شروع کیا۔
  • ہندوستان میں پہلی مرتبہ پردے پر فلم کی نمائش 7 جولائی 1896 کو لومئر برادرز نے ممبئی کے واٹسن ہوٹل میں کی۔
  • 1937 میں انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی بنیاد ڈلی ۔
  • ۔ بہترین گلوکار کا سب سے پہلا ایوارڈ 1959 میں لتا منگیشکر کو مدھمتی کے لیے ملا۔
  • 1935 میں آئی فلم جوانی کی ہوا سے بالی وڈ کو اس کی پہلی خاتون سنگیت کار ملی۔ جن کا نام تھا سرسوتی دیوی۔
  • ہندوستان کی پہلی بولتی فلم آردیشر ایرانی کی عالم آرا تھی جو که 1931 میں ممبئی کے میجیسٹک سنیما میں دکھائی گئی۔
  • 1963 میں آئی فلم میرے محبوب کے ایک گیت کے لیے صرف 4 وادیوں کا استعمال ہوا تھا۔
  • ساحر لدھیانوی پہلے گیت کار تھے جنہوں نے اپنے زمانے میں سنگیت کار سے 1 روپے زیادہ لینے کا چلن شروع کیا تھا۔
  • ہندوستان کی پہلی بھوجپوری فلم 1962 میں آئی گنگا مئیا توہے پیری چڑھئبو تھی۔
  • بولتی فلموں میں 1937 میں آئی نوجوان پہلی فلم تھی جس میں ایک بھی گانا نہیں تھا۔
  • 1951 کی فلم آن کے لیے ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا میں پہلی بار 100 سازوں والے آرکیسٹرا کا استعمال ہوا تھا۔
  • 1934 میں آئی فلم ہنٹروالی سے ہندوستان میں اسٹنٹ فلموں کی شروعات ہوئی۔
  • ہندوستانی سنیما کو پہلی سپر ہٹ فلم جو 23 ہفتوں مسلسل تک سنیما پر نمائش پزیر رہی ’’لنکا دیھن‘‘ تھی۔ 1917ء
  • ہندوستان کی پہلی تاریخی فلم" ڈیتھ آف ناراین راؤ پیشوا” تھی۔ 1915ء
  • 1969 کی فلم آرادھنا سے ہندی سنیما میں پہلی بار سپر سٹار لفظ کا چلن میں آیا اور راجیش کھنہ پہلے سپر سٹار بنے۔
  • ممبئی کے میٹرو تھیٹر میں پہلے فلم فیئرتقریب میں گریگری پیک پہلے گیسٹ آف آنر تھے۔
  • ہندوستان کی جنگ پر مبنی پہلی فلم 1964 میں آئی چیتن آنند کی فلم حقیقت تھی۔
  • ہندی فلم میں رقص ڈانس نمبر کرنے والی پہلی اداکارہ" کملا بائی گوکھلے ” تھی۔ 1913ء
  • 1907 میں ایف۔ مدن نے کلکتہ میں ہندوستان کا پہلا سنیما ہال ’’ایلفنس ٹائنز پکچر پیلیس بنوایا۔
  • فلم انداز میں پہلی بار اداکارہ پیانو پر بیٹھ کر گانا گاتے دکھائی دی اور اس کے بعد یہ ایک کامیاب چلن بن گیا۔
                                     

3. 1910 کی دہائی

  • 1913ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1918ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1917ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1919ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1914ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1916ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1915ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

4. 1920 کی دہائی

  • 1927ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1929ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1925ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1928ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1923ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1924ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1920ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1926ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1922ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1921ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

5. 1930 کی دہائی

  • 1935ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1936ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1931ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1932ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1938ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1939ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1933ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1937ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1934ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1930ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

6. 1940 کی دہائی

  • 1949ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1941ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1940ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1942ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1945ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1944ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1947ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1943ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1948ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1946ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

7. 1950 کی دہائی

  • 1956ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1953ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1950ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1958ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1951ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1959ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1954ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1952ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1957ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1955ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

8. 1960 کی دہائی

  • 1968ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1966ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1961ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1965ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1960ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1969ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1967ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1963ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1962ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1964ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

9. 1970 کی دہائی

  • 1976ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1972ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1970ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1975ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1971ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1978ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1974ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1979ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1973ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1977ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

10. 1980 کی دہائی

  • 1988ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1986ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1985ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1989ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1980ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1982ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1984ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1987ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1983ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1981ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

11. 1990 کی دہائی

  • 1991ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1990ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1999ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1996ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1995ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1992ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1998ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1993ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1997ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 1994ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

12. 2000 کی دہائی

  • 2000ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2002ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2005ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2006ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2001ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2008ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2009ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2007ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2003ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2004ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
                                     

13. 2010 کی دہائی

  • 2010ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2013ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2019ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2017ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2011ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2012ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2016ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2015ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2014ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
  • 2018ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست