Back

ⓘ بطلیموس دوسری صدی عیسوی کا مشہور یونانی ماہر فلکیات، جغرافیہ دان اور ریاضی دان۔ اسکندریہ مصر میں پیدا ہوا۔ اس نے نظام شمسی کا زمین مرکزی نظریہ پیش کیا۔ اس موضوع ..




بطلیموس
                                     

ⓘ بطلیموس

بطلیموس دوسری صدی عیسوی کا مشہور یونانی ماہر فلکیات، جغرافیہ دان اور ریاضی دان۔ اسکندریہ مصر میں پیدا ہوا۔ اس نے نظام شمسی کا زمین مرکزی نظریہ پیش کیا۔ اس موضوع پر اُس کی کتا ب ’’المجستی‘‘ بہت مشہور ہے۔ جو تیرہ جلدوں یا مقالات پر مشتمل ہے۔ اور جس کا موضوع فلکیات ہے۔ پہلے دو تمہیدی مقالوں میں فلکیات کے مبادیات اور ریاضی کے طریقوں کی شرح کی گئی ہے۔ مقالہ سوم میں ایک سال کے طول اور سورج کی حرکت پر بحث کی گئی ہے۔ مقالہ چہارم مہینوں کے طول اور چاند کے گھٹنے بڑھنے پر ہے۔ مقالہ پنجم میں سورج، چاند اور زمین کا قطر، ان کے ابعداد اور سورج کے فاصلے کا بیان ہے۔ ’’المجستی‘‘ فلکیات کا، جس حد تک یہ علم 150ء کے قریب انسان کی دسترس میں تھا اس کا مفصل جائزہ ہے۔

اس میں بطلیموس نے اپنا فلکیاتی نظام قائم کیا جو ڈیڑہ ہزار سال تک صحیح سمجھا جاتا رہا۔ علمی دنیا میں یہ ’’بطلیموسی نظام‘‘ کے نام سے مشہور ہے جس کے مطابق زمین ساکت اور قائم ہے اور سورج، چاند اور دیگر سیارے اس کے گرد گھومتے ہیں۔ 1400ء میں پولینڈ کے ماہر فلکیات کو پرنیکس، گلیلیو اور کپلر کی تحقیقات نے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا اب ساری دنیا میں کوئی اس کو ماننے والانہیں۔ بطلموس کی ایک اورعظیم تصنیف ’’ جغرافیۂ بطلیموس ‘‘ 8 جلدوں میں ہے۔ اس کتاب کی بھی قریب وہی وقعت ہے جو المجستی کی۔ جس طرح المجستی پورے حسابی فلکیات پر حاوی ہے اسی طرح جغرافیہ بھی پورے حسابی یا ہندسی جغرافیے کا احاطہ کرتا ہے۔ اور اس نے علم جغرافیہ پر ایسا ہی گہرا اثر ڈالا ہے۔ جیسا المجستی نے فلکیات پر ۔

                                     
  • بطلیموس دوم انگریزی: Ptolemy II Philadelphus یونانی: Πτολεμαῖος Φιλάδελφος Ptolemaîos Philádelphos بطلیموس اپنی بہن کا عاشق سلطنت بطلیموس کا ایک
  • سلطنت بطلیموس مصر میں ایک سلطنت تھی جس پر بطلیموسی خاندان کے افراد نے بحیثیت فرعون مصر حکمرانی کی یہ سلطنت 305 ق م سے 30ء تک قائم رہی مزید پڑھیں: مصر
  • بطلیموس چہاردہم یونانی زبان: Πτολεμαῖος پیدائش: 60 ق م وفات: 44 ق م مصر کے بطلیموسی خاندان کا فرعون مصر تھا بطلیموس چہاردہم نے 47 ق م سے 44 ق م
  • سیزاریئن یا بطلیموس پانزدہم یا بطلیموس پانزدہم فیلوپاتر فیلومیتر سیزر یونانی زبان: Πτολεμαῖος Φιλοπάτωρ Φιλομήτωρ Καῖσαρ پیدائش: 23 جون 47 ق م وفات:
  • بطلیموس اول سوتیر انگریزی: Ptolemy I Soter سکندر اعظم کا ایک مقدونیائی یونانی جنرل تھا جس نے بعد میں مصر میں سلطنت بطلیموس بھی قائم کی Hölbl Günther
  • انگریزی: Almagest دوسری صدی کے ماہر فلکیات جغرافیہ دان بطلیموس کی تصنیف ہے المجسطی بطلیموس کی وجہ شہرت ہے اور ا سی کتاب کی بدولت ہمیں دوسری صدی میں
  • قلوپطرہ نے اپنے بھائی بطلیموس چہاردہم کو اپنے ہمراہ مشترکہ حکمران تسلیم کر لیا 23 جون: سیزاریئن حکمران بطلیموسی خاندان مصر بطلیموس سیزدہم دریائے نیل میں
  • اور تمام اجرام فلکی ا سکے گ رد گردش کرتے ہیں چونکہ ا س نظریے کی ب نیاد بطلیموس نے ڈالی تھی لہ ذا ا س کو بطلیموسی نظام بھی کہا جاتا ہے یونانی فلکیات
  • جاتا ہے کھیرتھر پہاڑ سندھ اور بلوچستان صوبوں کی حد بندی بھی کرتا ہے Arbita or Arbitani according to بطلیموس named after a local tribe, the Arabitae