Back

ⓘ تجارت ..




                                               

ارکان مقننہ کی خرید فروخت

ارکان مقننہ کی خرید فروخت جدید سیاسی میدان کی اُپج ہے۔ اس کے لیے انگریزی زبان میں ایک محاوراتی استعمال ہارس ٹریڈنگ یا گھوڑی کی خریداری ہے۔ یہ عمل عام طور سے پارلیمان اور اسمبلی سطح پر ہوتا ہے۔ یہ بہ طور خاص اس وقت مشاہدے میں آتا ہے جب کوئی پارٹی یا اتحادی محاذ نشان اکثریت کو نہیں پہنچے۔ اس کے لیے کیا یہ جاتا ہے کہ کئی چھوٹی سیاسی پارٹیوں اور آزاد منتخب ارکان کو در پر پردہ مالی اور عہدے کے فوائد کی لالچ دے کر ان کی تائید حاصل کی جاتی ہے۔ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ حکومت سازی یا حکومت کی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں کو توڑ کر ان کے ارکان کو اپنے حمایتی بنایا جاتا ہے۔

                                               

تجاریات

کاروبار سے مراد منافع حاصل کرنے کے لیے کسی تنظیم کی قدر سازی سرگرمیاں ہوتی ہیں، جبکہ تجاریات سے مراد معیشت کا وہ پُورا نظام ہے جو کاروبار کے لیے ایک ماحول تشکیل دیتا ہے۔ اِس نظام میں، ملک میں فعال، قانونی، معاشی، سیاسی، معاشرتی، ثقافتی اور تکنیکی نظامات شامل ہیں۔ یوں، تجاریات ایک ایسا نظام یا ماحول ہے جو معیشت یا ملک کے کاروباری تناظر پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ہم اِس کی تعریف کاروبار کے جزء ثانی کے طور پر بھی کرسکتے ہیں جس میں پیداکاران producers سے صارفین تک اجناس کی منتقلی سے وابستہ تمام سرگرمیاں، افعال اور اِدارے شامل ہوتے ہیں۔ تجاریات سے اصلاً خرید و فروخت کی تجریدی مفاہیم abstract notions ...

                                               

زر

پیسہ یا زَر ایک ایسی شے ہے جسے اجناس اور خدمات وغیرہ کے تبادلے میں دیا جاتا ہے۔ یعنی یہ ایک وسیلۂ مبادلہ ہے۔ یہ چیزوں کی قیمت کا اندازہ لگانے کا بھی ایک ذریعہ ہے۔ جس چیز کو خریدنے کے لیے جتنے پیسے یا زَر کی ادائیگی ہوتی ہے وہ رقم اُس چیز کی قیمت کہلاتی ہے۔ اِس کو مال بھی کہاجاتا ہے جس کی جمع اموال ہے۔ معاشیات میں زَر سے مراد ایک ایسا وسیلۂ مبادلہ medium of exchange ہے جو معروف ہو، معیاری قدر کا حامل ہو اور ذخیرہ قدر store of value کا کام دے سکے۔ مثلاً کرنسی، سکے، طلبی امانتیں، طویل المدتی امانتیں، بانڈز، ہنڈیاں، سیونگ سرٹیفیکیٹ اور فنڈز وغیرہ۔

                                               

لمیٹڈ کمپنی

لمیٹڈ کمپنی یا لمیٹڈ لایابِلیٹی سے مراد ایک قانونی وجود ہے جو چند تاجروں پر مشتمل ہوتا ہے جو ممبر کہلاتے ہیں۔ ان کا کاروبار کے لیے مختص مجموعی سرمائیہ بیان شدہ ہوتا ہے اور نقصان کی صورت میں کمپنی صرف اس بیان شدہ سرمائیہ کی حد تک ذمہ دار ہوتی ہے۔ کمپنی کو قرضہ فراہم کرنے والے کمپنی کے تاجروں کی ذاتی جائیداد پر کوئی حق نہیں جتا سکتے۔ مثال کے طور پر اگر ایسی کمپنی کے کسی تاجر نے کمپنی کے منافع سے ذاتی گھر بنایا اور بعد میں کمپنی دیوالیہ ہو گئی تو قرض خواہ اس گھر کو بیچ کر اپنی رقم وصول کرنے کا حق نہیں رکھتے۔ ایسا قانونی وجود صرف حکومت عطا کر سکتی ہے جو قانون بناتی ہے۔ ایسے قانونی وجود کو غیر ...

                                               

مساوی قوت خرید

مساوی قوتِ خرید ایک نظریہ ہے جو گستاف کیسل نے 1920ء میں پیش کیا تھا۔ اس میں ممالک کے زر مبادلہ کی لمبے عرصے کی شرح تبادلہ کو استعمال کر کے کسی زر مبادلہ کی حقیقی شرح تبادلہ کو اخذ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ایک درست کام کرنے والی منڈی میں چیزوں کی قیمتیں ایک جیسی ہو جائیں گی۔ چنانچہ حقیقی شرح تبادلہ اخذ کرنے کے لیے یہ دیکھنا چاہیے کہ دو ممالک میں ایک جیسی اشیاء ان ممالک کے کتنے روپیہ میں خریدی جا سکتی ہیں۔ مثلاً امریکا میں ایک ڈالر میں جتنی اشیاء خریدی جا سکتی ہیں وہ کتنے پاکستانی روپے میں خریدی جا سکتی ہیں۔ مساوی قوتِ خرید شرح تبادلہ کے بارے میں آسان الفاظ میں یہ سمجھ لیں ...

                                               

کارپوریشن جس نے دنیا بدل دی

کارپوریشن جس نے دنیا بدل دی انگریزی زبان میں لکھی جانے والی ایک کتاب ہے جس کے مصنف نِک رابِنْسَن ہیں۔ یہ کتاب 2006ء میں چھپی تھی۔ اس میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی تاریخ اور اس کی سازشوں کا تجزیہ درج ہے۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ 1600ء میں بننے والی اس تجارتی کمپنی نے آج کے دور کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ڈیزائننگ میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ مسالوں کی تجارت کے لیے بنی اس کمپنی کا اختتام سلطنت ہند کی حکمرانی پر ہوا۔ اس دوران اس کمپنی نے اپنی ہم عصر کمپنیوں کو بے پناہ تشدد، بدعنوانی اور سٹہ بازی سے حیران کر دیا۔ مصنف نے اس کتاب میں قحط، جنگ، اسٹاک بازاروں کا ڈوبنا اور اعلیٰ افسران کی باہمی چپقلشوں ...

                                     

ⓘ تجارت

  • تجارت دراصل اجناس goods اور خدمات services کے رضاکارانہ تبادلے کو کہا جاتا ہے تجارت کی اصل شکل تبادلۂ اجناس تھی جس میں اجناس اور خدمات کا براہ راست
  • تجارت ميں ترغيب کے ساتھ ساتھ اسلام تجارت کو دو بڑے حصوں ميں بانٹتا ہيں ايک حلال تجارت اور دوسرا حرام تجارت حرام تجارت ميں سودی تجارت شراب کی تجارت
  • بین الاقوامی تجارت معاشیات کی ایک شاخ ہے بنیادی طور پر یہ بین الاقوامی معاشیات کی ایک ذیلی شاخ ہے اس میں مختلف ممالک کی آپس میں تجارت اور ان سے متعلق
  • یورپی آزاد تجارت انجمن یا یورپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن European Free Trade Association EFTA چار یورپی ممالک کے درمیان آزاد تجارتی تنظیم ہے جو یورپی
  • آزادانہ تجارت کا خطہ یا فری ٹریڈ زون FREE TRADE ZONE ایک بندرگاہ یا اس سے منسلک ایک مخصوص کیا گیا علاقہ جہاں غیر ممنوعہ اشیاء درآمدی محصولات کے بغیر
  • غیر قانونی تجارت منشیات انگریزی: Illegal drug trade ایک عالمی کالا بازار ہے منشیات کاشت تیاری تقسیم اور فروخت کرنے کا کاروبار ہے جو قوانین کے خلاف
  • جنوب ایشیائی آزاد تجارت علاقہ یا ساؤتھ ایشیئن فری ٹریڈ ایریا South Asian Free Trade Area جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم کے بارہویں اجلاس میں 6
  • وزارت صنعت و تجارت حکومت ہند کی ایک وزارت ہے
  • یہ فہرست بحری تجارت صلاحیت بلحاظ ملک ہے اس کی معلومات کتاب حقائق عالم سے لی گئی ہیں The World Factbook - Central Intelligence Agency
  • وزارت تجارت انگریزی: Ministry of Commerce and Textile Industry حکومت پاکستان کی ایک وزارت ہے
  • یہ فہرست رومانیہ کی کاؤنٹیاں بلحاظ غیر ملکی تجارت List of Romanian counties by foreign trade ہے Bucuresti Ilfov بزبان الرومانية insse.ro. 25 دسمبر
مقایضہ
                                               

مقایضہ

مقایضہ اشیاء یا خدمات کے تبادلہ کا طریقہ ہے جس میں اشیاء یا خدمات کا براہ راست تبادلہ کیا جاتا ہے بغیر کسی وسیل تبادلہ، جیسا کہ پیسہ، کے استعمال کے۔ مقایضہ عموماً دو اطراف کے درمیان ہوتا ہے مگر کثیر الاطراف بھی ہو سکتا ہے۔