Back

ⓘ ہیر, فلم 1955ء. ہیر ، پنجابی زبان میں 1955ء میں شہرہ آفاق رومانی داستان ہیر رانجھا پر مبنی پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم میں ہیر کا کردار سورن لتا اور رانجھا کا کردا ..




                                     

ⓘ ہیر (فلم 1955ء)

ہیر ، پنجابی زبان میں 1955ء میں شہرہ آفاق رومانی داستان ہیر رانجھا پر مبنی پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم میں ہیر کا کردار سورن لتا اور رانجھا کا کردار عنایت حسین بھٹی نے ادا کیا۔

فلم ہیر 28 اکتوبر، 1955ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز جے سی آنند، ہدایت کار نذیر، کہانی کار بابا عالم سیاہ پوش، موسیقار صفدر حسین اور نغمہ نگار حزیں قادری اور بابا عالم سیاہ پوش تھے۔

                                     

1. موسیقی

اس فلم کی موسیقی صفدر حسین نے ترتیب دی جبکہ نغمات حزیں قادری اور بابا عالم سیاہ پوش نے تحریر کیے۔ صفدر حسین کی بطور موسیقار یہ پہلی فلم تھی۔ مگر انہوں نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے اس فلم کے نغمات کو سپر ہٹ بنا دیا۔ ہیر موسیقی کے لحاظ سے پاکستان کی بہترین فلم شمار کی جاتی ہے اور آج بھی اس کے دلکش نغمے عوام میں روزِ اول کی طرح مقبول ہیں۔ اس فلم کے گلوکاروں میں زبیدہ خانم، عنایت حسین بھٹی، امداد حسین اور منور سلطانہ شامل ہیں۔