Back

ⓘ ملنگی, فلم. ملنگی ‏1965ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی پاکستان کی پنجابی زبان کی ایک فلم تھی۔ یہ فلم 1920ء میں برِصغیر پاک و ہند میں انگریز دور حکومت کے سچے وا ..




                                     

ⓘ ملنگی (فلم)

ملنگی ‏1965ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی پاکستان کی پنجابی زبان کی ایک فلم تھی۔ یہ فلم 1920ء میں برِصغیر پاک و ہند میں انگریز دور حکومت کے سچے واقعات پر مبنی ہے جب جابر حکمران، ظالم زمیندار اور مکار بنیئے بھوکی گدوں کی طرح انسانیت کی بوٹیاں نوچ رہے تھے۔

ملنگی کی نمائش 17 دسمبر، 1965ء کو ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز چوہدری اسلم، ہدایت کار رشید اختر، موسیقار ماسٹر عبداللہ اور نغمہ نگار حزیں قادری تھے۔ فلم ملنگی پاکستان کی پہلی فلم تھی جس نے فقط ایک ہی سینما اوڈین لاہور میں ڈبل گولڈن جوبلی منائی تھی۔ اس فلم کے بعض نغمات بڑے مقبول ہوئے جن میں نورجہاں کا ماہی وے سانوں بھل نہ جاویں اور مسعود رانا کا خانا دے خان پروہنے سر فہرست تھے۔