Back

ⓘ چن ماہی, فلم. چن ماہی ‏1956ء میں جاری ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ یہ بہ لحاظ نمائش پاکستان کی سوویں فلم تھی۔ چن ماہی ..




                                     

ⓘ چن ماہی (فلم)

چن ماہی ‏1956ء میں جاری ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ یہ بہ لحاظ نمائش پاکستان کی سوویں فلم تھی۔

چن ماہی 2 نومبر، 1956ء کو نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز و ہدایت کار انور کمال پاشا، کہانی کار شیخ اقبال، موسیقار رشید عطرے، نغمہ نگار طفیل ہوشیارپوری تھے۔

                                     

1. موسیقی

اس فلم کی موسیقی رشید عطرے نے ترتیب دی جبکہ نغمات طفیل ہوشیارپوری تحریر کیے۔ اس فلم کی کامیابی میں رشید عطرے کی دھنوں کا بڑا اہم کردار تھا اور اس فلم کے سبھی نغمات بے حد مقبول ہوئے۔