Back

ⓘ کرتار سنگھ, فلم. کرتار سنگھ ‏1959ء میں جاری ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستانی فلم تھی۔ یہ فلم اس حوالے سے ایک یادگار فلم ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی فلم تھی جس می ..




کرتار سنگھ (فلم)
                                     

ⓘ کرتار سنگھ (فلم)

کرتار سنگھ ‏1959ء میں جاری ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستانی فلم تھی۔ یہ فلم اس حوالے سے ایک یادگار فلم ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی فلم تھی جس میں سکھ کرداروں کو پیش کیا گیا تھا۔ یہ فلم تحریک آزادی ہند کے مشہورسکھ ہیرو کرتار سنگھ پر مبنی تھی۔ کرتار سنگھ کا کردار علاؤ الدین نے سر انجام دیا۔ اس فلم کی نمائش بھارتی پنجاب کے سنیما گھروں میں بھی تین سال تک جاری رہی۔ یہ فلم پاکستان کی پنجابی سنیما کی سپر ہٹ اور تاریخ ساز فلم ثابت ہوئی۔

کرتار سنگھ 18 جون، 1959ء میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان اور بھارتی پنجاب میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس کے فلم ساز، ہدایت کار اور کہانی کار مشہور شاعر سیف الدین سیف تھے، جبکہ نغمہ نگار مشہور پنجابی شاعرہ امرتا پریتم، وارث لدھیانوی اور سیف الدین سیف تھے۔ اس فلم کی موسیقی سلیم اقبال نے ترتیب دی۔

اس فلم کی موسیقی سلیم اقبال نے ترتیب دی جبکہ نغمات مشہور پنجابی شاعرہ امرتا پریتم، وارث لدھیانوی اور سیف الدین سیف نے تحریر کیے۔ اس فلم کے تقریباً سبھی نغمات سپر ہٹ ثابت ہوئے لیکن ایک گانا دیساں دا راجا میرے بابل دا پیارا ایسا گانا تھا جس کے بغیر آج بھی شادی کی کوئی تقریب مکمل نہیں کہا جاسکتی۔ یہ گانا نسیم بیگم اور ساتھیوں کی آواز میں ریکارڈ ہوا تھا۔