Back

ⓘ اڑتا پنجاب سنہ 2016ء میں منظر عام پر آنے والی ایک جرائم پر مبنی ڈراما فلم ہے جسے ابھیشیک چوبے نے تحریر کیا اور اس کی ہدایت کاری بھی کی۔ دراصل یہ فلم بھارتی صوبہ ..




اڑتا پنجاب
                                     

ⓘ اڑتا پنجاب

اڑتا پنجاب سنہ 2016ء میں منظر عام پر آنے والی ایک جرائم پر مبنی ڈراما فلم ہے جسے ابھیشیک چوبے نے تحریر کیا اور اس کی ہدایت کاری بھی کی۔ دراصل یہ فلم بھارتی صوبہ پنجاب میں منشیات کے استعمال اور اس سے متعلق دیگر جرائم پر مبنی ہے۔ اسے انوراگ کشیپ کے پروڈکشن گھر فینٹم فلمز کے ساتھ مل کر بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے دو فلم ساز شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے بنایا ہے۔ فلم میں شاہد کپور، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

4 جون 2016ء کو مرکزی بورڈ برائے فلم سرٹیفکیشن نے فلم کو منظر عام پر آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور یہ وجہ بتائی کہ فلم کے بعض مناظر عام فلم بینوں کے لیے غیر مناسب ہیں، نتیجتاً فلم سازوں کو اس میں سے 89 مناظر حذف کرنے پڑے۔ تاہم 13 جون 2016ء کو ممبئی کی عدالت عالیہ نے اس مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے محض ایک منظر کو حذف کرنے کی ہدایت دے کر فلم کو قومی سطح پر پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ اور 17 جون 2016ء کو یہ فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی گئی۔ چالیس کروڑ کی لاگت سے بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 98.3 کروڑ روپے کمائے۔

                                     

1. اداکار

  • پربھیوت سنگھ بطور بلی
  • ہرپیت سنگھ بطور شمشیر
  • کرینہ کپور بطور ڈاکٹر پریت سہنی
  • دلجیت دوسانجھ بطور اے ایس آئی سرتاج سنگھ
  • سہیل نیز بطور جسی
  • شاہد کپور بطور تیجندر "ٹومی" سنگھ/گبرو
  • ستیش کوشیک بطور تایاجی
  • عالیہ بھٹ بطور "بوریا"
                                     

2. باکس آفس

بھارت میں اس فلم نے تخمیناً 10.05 کروڑ روپیے کمائے، جبکہ دنیا بھر میں ابتداً 46.94 کروڑ اور پہلے ہفتے میں 75.82 کروڑ روپے کمائے۔ 9 جولائی 2016ء تک فلم 98.26 کروڑ روپے کما چکی تھی۔

                                     

3. موسیقی

اڑتا پنجاب کی موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی، جس کے بول شیو کمار بٹالوی، شیلے اور وارن گرویر نے لکھے ہیں۔ پس منظر کی موسیقی بینیڈکٹ ٹیلر اور نرین چندورکر نے کمپوزڈ کی۔ موسیقی کے حقوق زی موسیقی کمپنی کے پاس ہیں۔

پہلا گانا "چٹا وے" 4 مئی 2016ء کو جاری کیا گیا۔ مزید دو انفرادی گانے "ڈا دسے اور "اک خودی" مکمل ساؤنڈ ٹریک سے پہلے جاری کیے گئئے۔ 7 گانوں پر مشتمل مکمل ساؤنڈ ٹریک 18 مئی 2016ء کو جاری کیا گیا تھا۔