Back

ⓘ پاکستانی چائے ثقافت. پاکستان میں چائے کا استعمال، جہاں اسے chai کہا جاتا ہے، یہ نام اردو میں ہے، پاکستانی ثقافت میں اسے مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ پاکستانی مشروبات می ..



پاکستانی چائے ثقافت
                                     

ⓘ پاکستانی چائے ثقافت

پاکستان میں چائے کا استعمال، جہاں اسے chai کہا جاتا ہے، یہ نام اردو میں ہے، پاکستانی ثقافت میں اسے مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ پاکستانی مشروبات میں یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے۔ پاکستان میں چائے کی پیداوار نہیں ہے، لیکن یہ دنیا میں چائے کا تیسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ 2003ء میں، زیادہ سے زیادہ 109.000 چائے ٹن پاکستان میں استعمال کی گئی، دنیا بھر میں چائے استعمال کرنے والے مماملک میں یہ ساتواں درجہ ہے۔

                                     

1. پس منظر

جبکہ سبز چائے صدیوں سے پاکستانی علاقوں میں قدیم روایت رہی ہے، کالی چائے نوآبادیاتی برطانوی دور میں پاکستانی علاقوں میں متعارف کرائی گئی تھی جو مقبول ہو گئی۔ شہروں جیسا کہ لاہور چائے کی ثقافت کے لیے زیادہ پرجوش تھا، جہاں یہ فوری طور پر عوامی ثقافت کا حصہ بن گئی۔

                                     

2. مختلف قسمیں

ملک بھر میں مختلف علاقوں سے چائے کے اپنے مختلف ذائقے اور مختلف قسمیں ہیں، پاکستانی چائے ثقافت انتہائی متنوع حسین امتزاج دیتی ہے۔ کراچی میں، کالی چائے اور مسالا چائے مقبول ہیں جبکہ گاڑھی دودھ والی دودھ پتی کو پنجاب میں زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ بسکٹ اور پان، پکوڑے، سموسے، برفی وغیرہ عام پکوان ہیں جو چائے کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔ ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں، بشمول خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اکثر کشمیر، مقبول عام سبز چائے ہے جسے "قہوہ" کہا جاتا ہے، ان خطوں کی غالب اکثریت پیتی ہے۔

کشمیر میں، کشمیری چائے یا "نون چائے،" ایک گلابی، دودھیا چائے مع پستہ اور الائچی،خاص مواقع پر بنیادی طور پر استعمال کی جاتی ہے، جیسے شادیوں میں اور موسم سرما کے مہینوں کے دوران میں یہ بہت سی چھوٹی دکانوں پر فروخت کی جاتی ہے جب کی مزید شمال میں چترال اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں، وسطی ایشیائی ترکیب والی نمکین مکھنی تبتی طرز چائے استعمال کر رہے ہیں۔

                                     

3. مقبول ثقافت میں

  • کتاب چائے کے تین کپ ، ایک کثیر فروخت ہونے والی کتاب ہے جسے امریکی کوہ پیما اور معلم گریگ مورٹنسن نے لکھا ہے، اس کتاب کا عنوان شمالی پاکستان کی بلتی زبان کی کہاوت سے لیا گیا ہے: "پہلی بار آپ کسی بلتی کے ساتھ چائے میں شریک ہوتے ہیں، تو ابھی آپ اجنبی ہیں۔ دوسری بار آپ چائے لیتے ہیں تو، اب آپ ایک معزز مہمان ہیں، تیسری مرتبہ آپ نے ایک کپ چائے میں شرکت کی تو، آپ خاندان کے ایک فرد بن جاتے ہیں۔"
  • برطانوی دستاویزی فلم ثریسنگ ٹی مختصر طور پر پاکستان میں چائے کی ثقافت کا احاطہ کرتی ہے۔
  • پاک ٹی ہاؤس – لاہور، پاکستان میں واقع ایک چائے خانہ تھا جو شہر کے فنون لطیفہ سے شغف رکھنے والی نامور شخصیات کی بیٹھک کے طور پر مشہور تھا۔ یہاں ثقافتی، ادبی اور فنی شخصیات محافل کا انعقاد کرتی تھیں۔
                                     

4. بیرونی روابط

  • چائے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل
  • پاکستان میں چائےآرکائیو شدہ بذریعہ teascience.org
  • پاکستان کی چائے کی صنعتآرکائیو شدہ بذریعہ jang.com.pk
  • TRACING TEA: پاکستان کی ناتجربہ کار چائے کی صنعتآرکائیو شدہ بذریعہ freshcup.com
  • پاکستان میں چائے کی پیداوار

سانچہ:چائے

Free and no ads
no need to download or install

Pino - logical board game which is based on tactics and strategy. In general this is a remix of chess, checkers and corners. The game develops imagination, concentration, teaches how to solve tasks, plan their own actions and of course to think logically. It does not matter how much pieces you have, the main thing is how they are placement!

online intellectual game →