Back

ⓘ بھارت میں سیاحت. سیاحت بھارتی اقتصاد کا ایک اہم جز ہے۔ عالمی تنظیم ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے مطابق بھارت میں سیاحت سے بھارتی قومی خزانے کو 8.31 لاکھ کروڑ ..



بھارت میں سیاحت
                                     

ⓘ بھارت میں سیاحت

سیاحت بھارتی اقتصاد کا ایک اہم جز ہے۔ عالمی تنظیم ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے مطابق بھارت میں سیاحت سے بھارتی قومی خزانے کو 8.31 لاکھ کروڑ روپیہ کا فائدہ ہوا۔ سیاحت سے 37 ملین سے بھی زائد لوگوں کو کام کے مواقع فراہم ہوئے۔ سالانہ سیاحت کا شعبہ متوسط 7 اعشاریہ 5 فیصد ترقی کرتا رہا ہے۔ بھارت کی خالص قومی پیداوار میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2025ء تک سیاحت کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 270 بلین امریکی ڈالر کا فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ 2014ء میں 184.298 لوگوں نے علاج کے لیے بھارت کا رخ کیا۔

اپریل 2016ء میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں سال 2015ء کے مقابلے 10.7 فیصد کا اِضافہ ہوا۔ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے بنگلہ دیش سرفہرست ہے۔ سب سے زیادہ سیاح بنگلہ دیش سے ہندوستان آئے۔ اس کے بعد امریکا اور برطانیہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اپریل 2016 میں سیاحت کے شعبے کے ذریعہ 11637 کروڑ روپے کی آمدنی غیر ملکی زر مبادلہ سے حاصل ہوئی۔

بھارتی ریاستوں میں سب سے زیادہ سیاح تمل ناڈو،مہاراشٹر،اتر پردیش،دہلی،راجستھان،مغربی بنگال،کیرالہ،بہار،کرناٹک اور ہریانہ آئے۔

Free and no ads
no need to download or install

Pino - logical board game which is based on tactics and strategy. In general this is a remix of chess, checkers and corners. The game develops imagination, concentration, teaches how to solve tasks, plan their own actions and of course to think logically. It does not matter how much pieces you have, the main thing is how they are placement!

online intellectual game →