Back

ⓘ طبیعیات ..




                                               

Bremsstrahlung

Bremsstrahlung جرمن زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں "بریکنگ ریڈی ایشن"۔ یہ لفظ ایکس رے کے طیف سے متعلق استعمال ہوتا ہے۔ ایکس رے ٹیوب میں بہت زیادہ وولٹیج کی مدد سے الیکٹرون کو نہایت تیز رفتار بنایا جاتا ہے اور پھر اسے ٹنگسٹن یا تانبے سے بنے ٹارگٹ anode سے ٹکرایا جاتا ہے۔ ٹارگٹ عموماً ایسی دھاتوں سے بنائے جاتے ہیں جن میں پروٹونوں کی تعداد Z کافی زیادہ ہوتی ہے۔ جب یہ تیز رفتار الیکٹرون ٹنگسٹن یا تانبے میں داخل ہوتا ہے تو ٹنگسٹن میں پہلے سے موجود الیکٹرون کا منفی negative چارج آنے والے الیکٹرون کو بڑی شدت سے دھکیلتا ہے جب کہ ایٹمی مرکزوں nucleus کا مثبت چارج آنے والے الیکٹرون کی سمت اور رفتار ب ...

                                               

آسمانی بجلی

آسمانی بجلی دراصل اس وقت پیدا ہوتی ہے۔ جب بادل اور تیز ہوا ایک دوسرے سے رگڑ کھاتے ہیں۔ آسمانی بجلی میں کروڑوں وولٹ اور کروڑوں ایمپئر کرنٹ ہوتا ہے۔ جو زمین پر دو طرح سے لپکتا ہے۔ 1۔ جو شخص یا چیز مثلا عمارت اور درخت وغیرہ جو اس جگہ کی مناسبت سے اونچے ترین ہوں، ان پر بجلی گر کر زمین میں چلی جاتی ہے۔ ‎2۔ سائنسدانوں کے مطابق زمین میں بھی مثبت یا منفی چارج ہوتا ہے۔ اس لیے آسمانی بجلی بھی اس چارج کی طرف لپکتی ہے اور زمین میں چلی جاتی ہے۔ حد درجہ وولٹیج اور میگا ایمپئرز کی وجہ سے آسمانی بجلی اپنے راستے میں آنے والی ہوا کو IONIZE کر دیتی ہے،جس کی وجہ سے ہوا میں اس کا سفر ممکن ہوتا ہے۔

                                               

آواز

آواز کی تعریف مختلف انداز میں کی جاسکتی ہے۔ بنیادی طور پر آواز، دباؤ کی ایسی موجیں ہوتی ہیں جو کسی لچکدار واسطے میں سفر کرسکتی ہوں جو گیس، مائع یا ٹھوس کی حالت میں ہو سکتا ہے۔ ایسی موجیں جن کے تعدد کی حد 20 تا 20000 ہرٹز ہو وہ سماعت کی حس میں تحریک پیدا کرسکتی ہیں، یعنی انکو سنا جاسکتا ہے۔

                                               

آواز کی رفتار

آواز ایک ارتعاش ہے جو ایک لوج دار یا لچکدار وسیلے سے موجوں کی شکل میں گزرتی ہے۔ آواز کی رفتار بتاتی ہے کہ موج ایک خاص وقت میں کتنا فاصلہ طے کرتی ہے۔ خشک فضاء میں 20 درجہ سنٹی گریڈ پر آواز کی رفتار 343 میل فی سیکنڈ ہے۔ آواز ہوا کی بہ نسبت مائعات اور غیر سراخ دار ٹھوس اجسام میں تیزی سے سفر کرتی ہے۔ عموماً، آواز کی رفتار درج ذیل کلیہ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے: c = C ρ {\displaystyle c={\sqrt {\frac {C}{\rho }}}} جہاں C ہے سختی کی قدر ρ {\displaystyle \rho } ہے کثافت چنانچہ، مواد یا وسیلے کی سختی میں اِضافے کے ساتھ آواز کی رفتار میں اِضافہ ہوتا ہے اور کثافت میں اِضافے سے آواز کی رفتار میں کم ...

                                               

اثر کومپٹن

طبیعیات میں اثر کومپٹن سے مراد کسی فوٹون کا کسی الیکٹرون سے ٹکرا کر اپنی کچھ توانائی الیکٹرون کو منتقل کر دینا ہے۔ جب ایکس شعاع یا گاما شعاع کا فوٹون کسی الیکٹرون سے ٹکراتا ہے تو اپنی کچھ توانائی کھو دیتا ہے جبکہ الیکٹرون اتنی ہی توانائی حاصل کر لیتا ہے۔ یعنی اس ٹکر کے نتیجے میں ایکس شعاع یا گاما ریز کا تعدد کم ہو جاتا ہے۔ اسے یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس ٹکر کے نتیجے میں ایکس شعاع یا گاما شعاع کا طولِ موج بڑھ جاتا ہے کیونکہ تعدد اور طول موج ایک دوسرے کے بالعکس متناسب ہوتے ہیں۔ ایکس شعاع یا گاما شعاع کے فوٹون کی توانائی میں کمی کے باعث یہ ٹکر ایک inelastic scattering ہوتی ہے۔ گریفائیٹ میں کچ ...

                                               

اسراع

طبیعیات میں کسی جسم کی وقت کے لحاظ سے سمتار میں تبدیلی کی شرح کو اسراع کہتے ہیں۔ نیوٹن کے دوسرے قانون کی رُو سے کسی جسم کا اسراع اس پر عمل کرنے والی تمام قوتوں کا نتیجہ ہے۔ اسراع کی اکائی میٹر فی مربع سیکنڈ ہے۔ اسراع ایک سمتیہ مقدار ہے۔ اور یہ متوازی الاضلاع قانون کے مطابق جمع ہے۔ جسم پر عمل کرنے والی قوت کا سمتیہ اور جسم کے اسراع کا سمتیہ کی سمت ایک ہی ہوتی ہے اور اس کی مقدار اسراع کی مقدار کے متناسب ہوتی ہے۔ جس میں جسم کی کیمیت مقدار کی حیثیت سے) تناسبی مستقل ہے۔

آئنسٹائن میدانی مساواتیں
                                               

آئنسٹائن میدانی مساواتیں

آئنسٹائن میدانی مساواتیں آئنسٹائن کے نظریہ عمومی اضافیت میں دس مساواتوں کا ایک سیٹ ہے جس میں ثـقـل کی بنیادی قوت کو مادہ اور توانائی کے سبب وجود میں آنے والے ایک خـمدار زمان و مکاں کہ طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ EFE کو بعض اوقات آئنسٹائن کی مساوات یا آئنسٹائن کی مساواتیں بھی کہـ دیا جاتا ہے جو مناسب نہیں اس طرح اکثر لوگ E = mc 2 کی مساوات کو آئنسٹائن سے منسوب کرتے ہیں جو غلط ہے۔

                                               

اشعاعی حیاتیات

اشعاعی حیاتیات ، اشعاعیہ حیاتیات یا مشعہ حیاتیات کو حیاتیات اور طبیعیات کے متعدد ذیلی شعبہ جات کا احاطہ کرنے والی ایک متعدد الاختصاصات علمی شاخ کہا جاتا ہے اور اس میں موین اور لاموین اشعاع سمیت تمام برقناطیسی طیف بشمول تابکاری کے حیاتیاتی اجسام پر اثرات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

                                               

اضافی میکانیات

طبیعیات میں اضافی میکانیات کا ایسی میکانیات سے حوالہ دیا جاتا ہے جو خصوصی اضافیت اور عمومی اضافیت سے مطابقت رکھتا ہو۔ اس صورت میں جب حرکت کرتی ہوئی اجسام کی سمتار ،روشنی کی رفتار سے موازنہ کرتی ہو یہ ایک غیر مقداریہ میکانیکات ذرات یا سیال مادہ کے نظام کی وضاحت مہیا کرتی ہے۔

افق وقیعہ
                                               

افق وقیعہ

افـق وقـیـعـہ ، جسے انگریزی میں event horizon کہتے ہیں، اضافیت اور زمان مکانی میں کسی نـاظـر یا مشاہد کے لیے ایک ایسی سـرحـد ہے جس کے ماوراء ، بـشـمـول ورشـنـی، کسی بھی قسم کی برقی مقناطیسی توانائی مشاہد تک نہیں پہنچ سکتی۔

انجمادی آمیزہ
                                               

انجمادی آمیزہ

انجمادی آمیزہ یعنی Freezing Mixture۔ ٹحنڈک پہنچنے پر چیزیں جم جاتی ہیں۔ درجہ حرارت کے گرنے کے ساتھ چیزوں کا جم کر ٹھوس شکل اختیار کرنا، انجماد کہلاتا ہے۔ مثلا پانی جم کر برف بناتا ہے۔ جو چیزیں مل کر ٹھنڈک پیدا کرنے کے لیے معاون ثابت ہوں وہ انجمادی آمیزہ کہلاتی ہیں۔ مثلا آئس کریم بنانے کے لیے برف سے ٹھنڈک کی کافی مقدار حاصل نہیں ہوتی، تو برف میں نمک یا نوشادر ملا دیتے ہیں جس سے زیادہ ٹھنڈک پیدا ہو جاتی ہے، برف اور نمک یا برف اور نوشادر ملکر انجمادی آمیزہ کی مثال بناتے ہیں۔

بالاصوتی مطہر
                                               

بالاصوتی مطہر

بالاصوتی مطہر ایک ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو 15 تا 400 کلوہرٹز تک کی بالاصوت موجوں کی مدد سے نازک اشیاء کی صفائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

بخاری دباؤ
                                               

بخاری دباؤ

کسی چیز کے مائع یا ٹھوس مادہ کے اُوپر اُسی چیز کے بخارات یا گیس سے بننے والا دباؤ بخاری دباؤ کہلاتا ہے۔ بُخاراتی دَباؤ کی اِصطلاح عموماً متوازن بخاری دباؤ کا حوالہ دیتی ہے۔ توازنی بخاری دباؤ میں ذرّات یا سالمہ) کا مادہ کو چھوڑ کر بخارات بنانے کی شرح، واپس مادہ میں شامل ہونے والے ذرّات کی شرح کے برابر ہوتی ہے۔ بُخاری دباؤ کا اِنحصار صرف درجۂ حرارت اور مادہ کے قسم پر ہوتا ہے۔ سائنسدان درجۂ حرارت اور بخاری دباؤ سے کسی چیز کے ترکیبی اجزاء کا پتہ لگاتے ہیں.

تائین توانائی
                                               

تائین توانائی

جب کوئی تیز رفتار ذرّہ مثلاً برقیہ کسی گیس کے ایٹم کے ساتھ ٹکراتا ہے تو اُس ایٹم سے ایک برقیہ نکل جاتا ہے، جس سے وُہ ایٹم بار آور ہوجاتا ہے۔ اِس بار آور جوہر کو آؤن، آئن یا برقپارہ کہاجاتا ہے۔ کسی جوہر کو برقپارہ بنانے کے لیے اُس سے ایک برقیہ نکالنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کسی ایٹم سے ایک برقیہ نکالنے کے لیے جس یا جتنی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اُسے آئنسازی توانائی کہاجاتا ہے۔

جوہری طاقتیں
                                               

جوہری طاقتیں

ايٹمى طاقتوں سے مراد وہ ملك ہيں جو ايٹم بم بنانے كى صلاحيت ركھتے ہيں ان كے نام یہ ہيں: فرانس برطانیہ پاكستان روس شمالی کوریا چين بھارت امریکا اسرائیل اور ایران پر بھی جوہری بم بنانے کا الزام ہے۔ اسرائیل نے 200 کے لگ بھگ ایٹم بم تیار کیے ہوئے ہیں لیکن اس نے آج تک کوئی بھی علانیہ ایٹمی تجربہ نہیں کیا۔

حالت کی مساوات
                                               

حالت کی مساوات

طبیعیات اور حرحرکیات میں حالت کی مساوات متغیر حالت کے متعلق حرحرکیاتی مساوات ہے جو کسی طبیعی حالات کے زیرِ اثر مادے کی حالت بیان کرتا ہے جیسا کہ دباؤ، حجم، حرارت یا اندرونی توانائی. حالت کی مساوات سیال مادہ، سیال مادہ کا مرکب اور ستاروں کی اندرونی خصوصیات بیان کرتا ہے۔