Back

ⓘ ایئرلفٹ, فلم. ایئرلفٹ 2016ء کی ایک بھارتی فلم ہے، جس کی ہدایات راجا کرشنا مینن نے دی ہیں اور مرکزی کردار اکشے کمار اور نمرت کور نے نبھائے ہیں۔ فلم 22 جنوری 2016 ..




                                     

ⓘ ایئرلفٹ (فلم)

ایئرلفٹ 2016ء کی ایک بھارتی فلم ہے، جس کی ہدایات راجا کرشنا مینن نے دی ہیں اور مرکزی کردار اکشے کمار اور نمرت کور نے نبھائے ہیں۔ فلم 22 جنوری 2016ء کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی عراق-کویت جنگ کے دوران کویت میں بسنے والے بھارتیوں کے انخلا کے گرد گھومتی ہے، جسے دنیا کا سب سے بڑا عوامی انخلا کہا جاتا ہے۔

                                     

1. اداکار

  • فرینا وزیر بطور تسنیم
  • اکشے کمار بطور رنجیت کاٹیل
  • لینا بطور دیپتی جیاراجن
  • پراب کوہلی بطور ابراہیم درانی
  • انعام الحق بطور میجر خلف بن زید
  • کمود مشرا بطور سنجیو کوہلی
  • نمرت کور بطور امریتا کاٹیل
                                     

2. پروڈکشن

عکس بندی

فلم کی مرکزی عکس بندی کا آغاز فروری 2015ء میں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق فلم کا پہلا حصہ راس الخیمہ، متحدہ عرب امارات میں فلمایا گیا۔ 1990ء کا کویت دکھانے کے لیے خصوصی مناظر تیار کیے گئے۔ عکس بندی کا دوسرا حصہ راجستھان، بھارت میں فلمایا گیا۔ اکشے کمار اور پراب کوہلی نے اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے عربی زبان کی تعلیم بھی حاصل کی۔

                                     

3. گیت

فلم ایئرلفٹ کی موسیقی امال ملک اور انکیت تیواری نے ترتیب دی، جب کہ کمار نے بول لکھے۔ ’’سوچ نہ سکے ‘‘ فلم کا پہلا گیت تھا جسے ٹی سیریز کے باضابطہ یوٹیوب چینل پر 17 دسمبر 2015ء کو جاری کیا گیا۔ 5 گیتوں پر مشتمل مکمل نغماتی البم 24 دسمبر 2015ء کو جاری ہوا۔ فلمی گیتوں کے حقوق ٹی سیریز نے حاصل کیے۔