Back

ⓘ اسلامی تہذیب. دنیا بھر کے مسلمانوں میں پائے جانے والے عام تاریخی رسم و رواجوں کو ظاہر کرنے والی اصطلاح ہی ‘اسلامی تہذیب‘ ہے۔ اسلامی تہذیب، مشترکہ طور پر عربی، ا ..




اسلامی تہذیب
                                     

ⓘ اسلامی تہذیب

دنیا بھر کے مسلمانوں میں پائے جانے والے عام تاریخی رسم و رواجوں کو ظاہر کرنے والی اصطلاح ہی ‘اسلامی تہذیب‘ ہے۔ اسلامی تہذیب، مشترکہ طور پر عربی، ایرانی، ترکی، منگول، بھارتی، ملایائی اور انڈونیشیائی تہذیبوں کا مرقع ہے۔

                                     

1. اصطلاحی نا اتفاقی

چونکہ مسلمان دنیا کے مختلف علاقے، ممالک اور گروہوں میں بسے ہیں اور ان میں جو تہذیب پائی جاتی ہے وہ علاقائی ہے نہ کہ اسلامی۔ لیکن سچائی تو یہ ہے کہ خواہ مسلمان کسی بھی علاقے میں کیوں نہ ہو وہ مذہبی بنیاد پر ایک ہے۔ دنیا کے مسلمان تہذیبی بنیاد پر ایک دوسرے کو الگ محسوس نہیں کرتے۔

                                     

2. مذہبی روایات اور عقائد

مذہب اسلامی میں جو عام روایات ہیں وہ تمام اسلامی تہذیب میں پائی جاتی ہیں۔ اس میں قرآنی، جیسے نماز اور غیر قرآنی جیسے اسلامی معاشرہ میں فرقے دیکھے جاسکتے ہیں۔

                                     

3.1. زبان و ادب عربی

بوقت طلوع اسلام، شہر مدینہ میں حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ کی زبان چونکہ عربی تھی، اسی زبان کو اسلامی زبان کا درجہ دیا گیا۔ قرآن، احادیث، سیرت اور دیگر علوم سبھی عربی زبان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور یہی عربی زبان مسلم معاشرہ کی زبان ثابت ہوئی۔

بنو امیہ کے دور میں بھی یہی زبان ہر خاص و عام میں رائج تھی۔ اور اس دور کی زبان میں غیر مذہبی روایات بھی رائج ہوئے۔ جیسے کتاب الف لیلہ جو دنیا کے ہر مسلم معاشرہ میں شہرت یافتہ ہے، لکھی گئی۔ عرب معاشرہ کے علاوہ غیر عرب علاقوں میں بھی عربی زبان سیکھی جانے لگی۔

                                     

3.2. زبان و ادب فارسی

خلافت عباسیہ کے دور میں فارسی زبان عام ہوئی اور اسلامی سنہری دور کی سرکاری زبان بھی مانی جانے لگی۔ اس دور میں فارسی زبان بام عروج پر رہی۔ فارسی ادب پھلا پھولا۔ مولانا روم کی شاعری اور فرید الدین عطار کی منطق الطییر اس دور کی کافی مشہور کتابیں ہیں۔

                                     

3.3. زبان و ادب جنوبی ایشیا

بنگال میں شروع ہوئی بول رواج، جو لوک موسیقی تھی، آہستہ صوفی طریق میں ضم ہو گئی۔

اردو ادب میں خاص طور سے قصیدہ خوانیاں اسلامی تہذیب کے روپ میں آج بھی زندہ ہیں۔ بالخصوص، حمد،نعت اور منقبت مذہبی رنگ کی ہیں تو، نظم، غزل اور دیگر اصناف سخن غیر مذہبی ہیں، مگر مسلم معاشرہ کا ایک اہم حصہ بن چکی ہیں۔

                                     

3.4. زبان و ادب جدید

جدید دور میں اسلامی معاشرہ کئی زبانوں پر مشتمل ہے۔ کہیں عربی، کہیں ترکی، کہیں فارسی، کہیں اردو، بنگالی، ملایا اور دیگر زبانیں اسلامی تہذیب کا حصہ بن گئیں۔ اور انگریزی زبان بھی اسلامی تہذیب کے آغوش میں دھیرے آنے لگی ہے۔

                                     

4. عقد

اسلام میں نکاح یا عقد یا شادی بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عقد نصف مذہب ہے۔ بہت ساری احادیث سے عقد اور خاندان کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔ اسلام میں عقد، مرد اور عورت کے درمیان ایک شرعی معاہدہ ہے۔

                                     

5. فنون

اسلامی فنون، اسلامی تعلیمات سے جڑے ہویے ہیں، اس بات کی تصدیق تاریخ کرتی ہے۔ اسلامی فنون میں بے جان اشیاء کے تصاویر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ خوشنمائی کے لیے انہیں اشیاء کے نقشے دیکھے جاسکتے ہیں۔ خطاطی، بیل بوٹے، گل و غنچوں کی نقشہ نگاریاں، ہر تعمیرات میں پائے جاتے ہیں۔ دیگر مذاہب میں انسانی اشکال کی تصوریں ملتی ہیں۔ اسلامی فنون میں مرکزی کردار اللہ کو لیا جاتا ہے اور تصاویر سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ اس لیے قدرت کے مناظر، فطرت کی نقش و نگاریاں ہی اسلامی فنون کا کردار ہیں۔

خطاطی

کیونکہ خاکہ کشی مصوری ممنوع ہے، اس لیے فنکار اپنے فن کو بے جان چیزوں کو کردار بنا کر اپنا جوہر پیش کیا۔ اس ترتیب میں قرآنی آیات کو نقاشی میں استعمال کرنے لگے۔ اسلامی فنکار عربی خطاطی کو فروغ دینے لگے۔ یہ عربی زبان کی خطاطی آہستہ دیگر زبانوں میں بھی جگہ کرلی۔ فارسی، اردو، ترکی، سندھی اور دیگر زبانوں میں بھی اس فن کا جوہر دیکھا جاسکتا ہے۔

                                     

6. عرب رواج طرزی فنون

  • وضو خانے
  • تعمیرات میں عربی خط کی نقاشی
  • وسیع صحنوں کی تعمیر
  • تیز رنگوں کا استعمال
  • عربی فن خطاطی
  • تعمیرات کے داخلی حصوں کی خوشنمائی بنسبت خارجی
  • گنبدوں کی تعمیر
  • تعمیرات میں داخلی خوبصورتی کی اہمیت
  • میناروں کی تعمیر
                                     

7. موسیقی

لفظ اسلامی موسیقی ایک تنازع سے بھرا لفظ ہے۔ جب کہ اسلام میں موسیقی ممنوع ہے، تو پھر لفظ اسلامی موسیقی کا وجود ہی مبہم ہے۔ مگر اسلام میں وہ موسیقی ساز جن کا استعمال جائز قرار دیا گیا ہے مثال: دف ان کی بنیاد پر ترتیب شدہ موسیقی وجود میں آئی، پھر رفتہ علاقائی تاثرات کی بنا پر اسلامی سماج میں جگہ بنا گئی۔

                                     
  • نیا اسلامی سال یا اسلامی نیا سال اس دن کو کہتے ہیں جس دن ہجری تقویم کے حساب سے نیا سال شروع ہو ہجری تقویم کے اعتبار سے 1 محرم اسلامی سال کا پہلا دن
  • مسلمانان ہند کو جدید تہذیب اور سائنس کے فیوض سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ ایک تہذیب یافتہ اور ترقی یافتہ قوم بن سکیں اور مسلمانوں میں اسلامی اخوت اور قومیت
  • سرگرمیوں کا نام ہے اسلام عرب میں معبوث ہوا لیکن عرب کی ثقافت اسلامی تہذیب نہ بن سکی اسلامی تہذیب بغداد میں پروان چڑھی جہاں پانچ صدیوں پر محیط عباسی خلافت
  • پر مبنی فلسفہ ہے اسلامی فلسفہ بھی زندگی کے ساتھ منسلک مسائل کی منظم تحقیقات کے طور پر بیان کیا گیا ہے کائنات اخلاقیات اور تہذیب وغیرہ کا فلسفہ عالم
  • تہذیب کا قیام تہذیب کی شرائط تہذیب کے اقتصادی عناصر تہذیب کے سیاسی عناصر تہذیب کے اخلاقی عناصر تہذیب کے ذہنی عناصر قبل از تاریخی تہذیب کا آغاز ماڈیولر
  • انہوں نے اسلامی تہذیب و تمدن کی اہمیت جتانے کے بعد کھل کر کہا ہے میری ان باتوں سے یہ خیال نہ کیا جائے کہ میں مغربی تہذیب کا مخالف ہوں اسلامی تاریخ کے
  • اہم عوامل ہیں کہ جن کی موجودگی میں کسی بھی تہذیب یا معاشرے کے عہد کو سنہری یا زریں نہیں کہا جاتا اسلامی عہد زریں سے مراد بھی ایک ایسے ہی زمانے کی ہے
  • کی کوشش کی جانے لگی اسلامی قدروں اور شرعی احکام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسلامی ہوٹلیں قائم ہوئیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسلامی تہذیب کے مثالی خد و خال نئے
  • سانچہ: Calligraphy اسلامی خطاطی دراصل دستی تحریر اور خطاطی کو فنکارانہ انداز سے پیش کرنے کا نام ہے یہ عموما مشترکہ اسلامی ثقافتی ورثہ رکھنے والے ممالک
  • 2021 ء 11 فروردین 1400 ھ ش قمری ہجری تقویم ماہ و سال کو بعض ممالک میں اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب حضرت محمد صلی اللہ
  • ب رق ع : Burqa اسلامی تہذیب میں خواتین کا بیرونی پیراہن ہے بالخصوص اس کا استعمال پردے کے روپ میں ہوتاہے اس طرح کا پردہ دنیا کے تمام مسلم گروہوں میں
  • اور سامراج مخالف تہذیب و تمدن کی بنیاد پڑی ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد یہاں پر اسلامی نظام کی تشکیل ہوئی - عراق کے اسلامی انقلاب کی مجلس کے
  • اسلامی ال ہیات کے مکاتب فکر سے مراد اسلامی عقائد کے متعلق تاریخ اسلام کے مختلف ادوار میں رونما ہونے والے متعدد مکاتب فکر اور فرقے ہیں محمد ابو زہرہ کے
محمدیہ یونیورسٹی آف سوراکارتا
                                               

محمدیہ یونیورسٹی آف سوراکارتا

محمدیہ یونیورسٹی آف سوراکارتا جماعت محمدیہ کی 164 یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور انڈونیشیا میں 1890 کی نجی اعلی تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ چیریٹی بزنس ایجوکیشن ایک ایسے کیمپس کی تشکیل کا عزم رکھتی ہے، جو "سائنسی اور اسلامی مباحثہ" کو فروغ دینے کے لیے ایک اسلامی تہذیب کو فروغ دیتی ہے، جو اس کے طلبہ کو اسلامی اقدار کی بنیاد پر علم اور صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔ جو سوکوہارجو ، سوراکارتا، وسطی جاوا، انڈونیشیا میں واقع ہے ۔