Back

ⓘ کس کو پیار کروں, 2015 فلم. کس کو پیار کروں 2015ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی بھارتی رومانوی مزاحیہ فلم ہے جس کی ہدایات عباس مستان نے دی ہیں۔ یہ ایک کناڈا فلم ..




                                     

ⓘ کس کو پیار کروں (2015 فلم)

کس کو پیار کروں 2015ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی بھارتی رومانوی مزاحیہ فلم ہے جس کی ہدایات عباس مستان نے دی ہیں۔ یہ ایک کناڈا فلم ’’نمبیہولی‘‘ کا ری میک ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈی سے اپنی پہچان بنانے والے کپل شرما اس فلم سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کر رہے ہیں۔ فلم کے دیگر ستاروں میں ارباز خان، امریتا پوری، سمرن کور منڈی، ایلی آورام، ورون شرما، سپریا پاٹھک، شرت سکسینا، منوج جوشی اور جونی لیور کی صاحب زادی جیمی لیور شامل ہیں۔ اگرچہ بالی ووڈ میں کپل شرما کے کیریئر کا آغاز یاش راج بینر کے تحت بننے والی فلم بینک چور سے ہونا تھا، تاہم اُنہیں اس فلم سے نکال دیا گیا۔

فلم کی موسیقی تنیشک بگچی، ڈاکٹر زیوس، جاوید محسن اور امجد ندیم نے ترتیب دی ہے۔ فلم کا پہلا پوسٹر 11 اگست 2015ء کو جاری کیا گیا۔ جبکہ مکمل فلم 25 ستمبر 2015ء کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

                                     

1. اداکار

  • سنی چیمہ
  • منوج جوشی
  • کندن پانڈے بطور آریان
  • سپریا پاتھک بطور کپل کی ماں
  • ورون شرما بطور کپل کا دوست
  • پروین کے بھٹیا
  • جیمی لیور
  • ایلی آورام بطور دپیکا
  • کپل شرما بطور شیو، رام، کشن اور کمار
  • سمرن کور منڈی بطور سمرن
  • ارباز خان بطور ڈان
                                     

2. گیت

کس کو پیار کروں کے فلمی گیتوں کی موسیقی جاوید محسن، امجد ندیم، ڈاکٹر زیوس، کومیل شایان اور تنیشک بگچی نے ترتیب دی ہے۔ موسیقی کے حقوق’’زی میوزک کمپنی‘‘ نے حاصل کیے۔ گانوں کا مکمل آڈیو البم 4 ستمبر 2015 کو جاری کیا گیا۔