Back

ⓘ سیاروں کی اقسام ..




                                               

گیسی دیو

گیسی دیو یعنی گیس جائنٹ ایک ایسا بڑا سیارہ ہوتا ہے جو بنیادی طور پر چٹانوں یا دیگر ٹھوس اجزاء سے نہ بنا ہو۔ ہمارے نظامِ شمسی میں چار ایسے گیسی دیو موجود ہیں جن کے نام مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ہیں۔ بہت سارے دیگر غیر شمسی گیسی دیو بھی دیگر ستاروں کے گرد گردش کرتے پائے گئے ہیں۔ ایسے سیارے جن کا وزن ہماری زمین سے 10 گنا زیادہ ہو، گیسی دیو کہلاتے ہیں۔ ایسے سیارے جو ہماری زمین سے 10 گنا بڑے نہ ہوں، انہیں گیسی بونے کہا جاتا ہے۔ اتنے بڑے سیارے کہ جن پر ڈیوٹریم انشقاق کا عمل شروع ہو سکے عموما ان کی کمیت مشتری سے 13 گنا زیادہ ہوتی ہے، بھورے بونے کہلاتے ہیں۔ ان کی کمیت بڑے گیسی دیو اور مختصر تری ...

آوارہ سیارے
                                               

آوارہ سیارے

آوارہ سیارے وہ سیارے ہوتے ہیں جو زمین کے برعکس کسی ستارے کے گرد نہیں گھومتے بلکہ یہ ملکی وے کہکشاں کے مرکز کے گرد آوارہ گھومتے رہتے ہیں۔ ملکی وے میں آوارہ سیاروں کی تعداد اربوں میں ہے۔

بیرونی سیارہ
                                               

بیرونی سیارہ

بیرونی سیارہ یا ایسے سیاروں کو کہتے ہیں جو ہمارے نظام شمسی سے باہر دیگر ستاروں کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ جولائی 2015ء تک ناسا نے ایسے دو ہزار سیارے دریاف کیے ہیں۔