Back

ⓘ مصنوعی سیارچہ. مزید استعمالات کے لیے دیکھیے: سیارچہ یا سیارہ خلائی پرواز کے مفہوم میں، سیارچہ artificial ایک ایسا جسم ہے جسے انسانی کوششوں سے کسی مدار میں ڈالا ..




                                               

روہینی (سیارچہ)

روہینی مصنوعی سیارچوں کا ایک سلسلہ ہے جسے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن نے لانچ کیا ہے۔ روہینی سلسلہ میں کل چار سیارچے ہیں جنہیں سیٹیلائٹ لانچ وہیکل کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔ ان میں سے تین کامیابی کے ساتھ آربٹ کو پہونچ گیا۔ ان سیارچے تجرباتی مقصد کے لئے بنائے گئے تھے۔

مصنوعی سیارچہ
                                     

ⓘ مصنوعی سیارچہ

مزید استعمالات کے لیے دیکھیے: سیارچہ یا سیارہ

خلائی پرواز کے مفہوم میں، سیارچہ artificial ایک ایسا جسم ہے جسے انسانی کوششوں سے کسی مدار میں ڈالا جاتا ہے۔ ایسے اجسام کو بعض اوقات مصنوعی سیارچے یا مصنوعی سیارے بھی کہاجاتا ہے تاکہ اِن اور قدرتی سیارچوں، جیسے چاند، میں فرق کیا جاسکے۔

آسان الفاظ میں اِس کی تعریف یوں کی جاسکتی ہے کہ ایک ایسا سیارہ جسے انسان نے خود بنایا ہو اور پھر اسے کسی دوسرے قدرتی سیارے یا ستارے کی مدار میں چھوڑا ہو۔

یہ مصنوعی سیارچہ بالکل اُسی طرح گردش کرتا ہے جیسے کوئی قدرتی سیارہ کسی ستارے کی مدار میں گردش کرتا ہے مثلاً ہمارا سیارہ زمین سورج کے گرد ایک مخصوص مدار میں گردش کرتا ہے، تاہم مصنوعی سیارچے کی جسامت نسبتاً چھوٹی ہوتی ہے۔ زمین کے مدار میں بھیجے گئے مصنوعی سیارچوں کے بنیادی مقاصد میں زمین کا مختلف کاموں مثلاً نقشے بنانے کے لیے جائزہ لینا، موسمیاتی تغیّرات کا اندازہ لگانا، جاسوسی کرنا، سائنسی تحقیق، ذرائع رسل و رسائل اور نشر و اشاعت مثلاً ٹیلیفون کے نظام کو چلانا، ورلڈ وائڈ ویب world wide web کا آپس میں رابطہ وغیرہ شامل ہیں۔ سب سے پہلے 1957ء میں روس نے سپتنک اول Sputnik 1 نامی مصنوعی سیارچہ خلاء میں چھوڑا تھا۔

                                     
  • مواصلاتی سیارچہ ایک مصنوعی سیارچہ ہے جس کو انگریزی میں کمیونکیشنز سیٹلائیٹ یا کومسیٹ کہتے ہیں - مواصلاتی سیارچے انٹرنیٹ ٹیلیفونک رابطے ٹی - وی اور دیگر
  • مصنوعی سیارچہ قدرتی سیارچہ
  • ا سے چاند کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مصنوعی سیارچوں اور چاند میں فرق کیا جاسکے چاند مصنوعی سیارچہ مدار علم الخلاء علم الہیئت حیاتیات خلا حیاتیات
  • سیارچہ مخالف ہتھیار یا سیارچہ شکن ہتھیار Anti - satellite weapon ایسے خلائی ہتھیار ہیں جن کی مدد سے کسی بھی سیارچہ کو خلا ہی میں تباہ کیا جا سکتا ہے آج
  • جرم فلکی ہے جو کسی ستارے کے گرد مخصوص مدار میں گردش کرتا ہے جیسے ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے نظام شمسی زمین سیارچہ مصنوعی سیارچہ قدرتی سیارچہ
  • اسلامی جمہوریہ ایران نے نوید علم و صنعت کے نام سے ایک مصنوعی سیارچہ خلا میں بھیجا ہے ایران کے ایرو اسپیس سائنس دانوں نے نوید علم و صنعت نامی سٹیلائيٹوں
  • کے گرد حرکت کرتا ہے مثلا ایک ستارے کے گرد کسی سیارے کا ثقلی مدار مصنوعی سیارچہ گریز رفتار کشش ثقل علم الخلاء علم الہیئت حیاتیات خلا حیاتیات الفلک
  • مختلف ممالک کی خفیہ تنصیبات کا جائزہ لینے اور ان کی فوجی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھی انہیں استعمال کیا جاتا ہے مصنوعی سیارہ سیارچہ شکن ہتھیار
  • برج سیارچہ سیٹلائٹ کونسٹیلیشن satellite constellation برقیاتی سیارچوں کے ایک گروہ کو کہا جاتا ہے کہ جو آپس میں اشتراک و تنظیم سے کام کر رہے ہوں