Back

ⓘ توبل قابیل کا درست تلفظ توؔبلقائِن ہے۔ یہ ایک شخص کا نام ہے جو قابیل کی نسل میں سے تھا۔ عرف عام میں ہم اسے قابیلی نسل کے لوگ بھی کہہ سکتے ہیں۔ عبرانی بائبل میں ..




توبل قابیل
                                     

ⓘ توبل قابیل

توبل قابیل کا درست تلفظ توؔبلقائِن ہے۔ یہ ایک شخص کا نام ہے جو قابیل کی نسل میں سے تھا۔ عرف عام میں ہم اسے قابیلی نسل کے لوگ بھی کہہ سکتے ہیں۔ عبرانی بائبل میں اس کا تذکرہ آیاہے۔ کتاب پیدائش کے باب 4 کی درج ذیل آیت 22۔ اور ضِلّہ کے بھی توؔبل قائِن پَیدا ہوا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والاتھا اور نمعؔہ توؔبل قائِن کی بہن تھی۔ یہاں صرف توؔبلقائِن مراد ہے جو لامخ کا بیٹاتھا۔ لامخ نے دو شادیاں کی تھیں اس کی دونوں بیویوں کا نام عدہ اور ضلہ تھا۔ ضلہ سے توؔبل قائِن تولد ہواتھا اس کی ایک بہن بھی تھی جس کا نام نامعہ یا نامح تھا۔ جبکہ عدہ نامی بیوی سے لامخ کے دو بیٹے ہوئے ایک نام یوبل اور دوسرے کانام یابل تھا۔ اس لحاظ سے توؔبلقائِن یوبل اور یابل کا ایک ہی باپ سے بھائی بھی تھا۔

                                     

1. نام کا مفہوم اور معنی

عبرانی میں اس لفظ توؔبل قائِن توبل قابیل کو یوںתובל קין لکھاجاتاہے۔شاہ جیمس کے مسیحی بائبل کے انگریزی نسخے میں اس لفظ کو یوں Tubalcainلکھاگیاہے۔ جبکہ نئے بین الاقوامی نسخے میں اور منظور شدہ انگریزی معیار کے نسخے میں اس لفظ کو یوں Tubal-cainتحریرکیاگیاہے۔ ربی راشی اصلی نام:ربی سلومو اسحاقنے اس لفظ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھاہے کہ اس لفظ کا مفہوم ہے جو قابیل کے ہنر ادویہ سازی و کیمیاء جانتاہے" تاہم اس بارے میں کوئی سند نہیں کہ کیوں یہ نام دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ گورڈن وہمن ولادت 1943نے رائے ظاہر کی ہے کہ اس لفظ کا مفہوم "زرگر"، "آہن گر" یا "فلزکار" ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ اس نام کا شخص اپنے مخصوص دھات کے ہنر میں مہارت رکھتاہے۔ گورڈن وہمن نے مزید اظہار رائے کرتے ہوئے لکھاہے کہ یہ بھی ممکن ہے اس نام کے لیے دو الفاظ کا مجموعہ توؔبل قائِن یا توبل قابیلاس لیے مستعمل ہوا ہو تاکہ یافث کے بیٹے توبل اور قابیل کے بیٹے توبل میں تفریق کیا جاسکے۔ جبکہ رچرڈ کوگینز نے رائے ظاہر کی ہے کہ" ایسا ممکن ہے کہ جدول اقوام دیکھیں کتاب پیدائش باب دہممیں مندرج توبل لفظ روایتی طور پر مختلف معنی رکھتاہو جیساکہ ایسی سرزمین جو آہن گری کے لیے خاص شہرت رکھتی ہو۔

                                     

2. پیشہ

جیسا کہ ہم نے کتاب پیدائش کے باب 4 کی آئت 22 میں پڑھا کہ توبل قائن توبل قابیل پیتل اور لوہے کے ہتھیار بنانے میں خاص مہارت رکھتاتھا۔ یا یہ کہ وہ دھاتوں پیتل، تانبے، لوہا وغیرہ سے ہتھیاروں کی نقالی کرنے کا ہنر جانتاتھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ توبل قابیل انتہائی پہلا انسان ہو جس نے دھاتوں کی مدد سے ہتھیار یا اوزار بنائے ہوں۔ کتاب پیدائش کے باب 4 کی آئت 20 اور 21 کا موازنہ اگر آئت س22سے کریں تو یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ توبل قابیل ہی پہلا آہن گر اور اسلحہ ساز تھا۔ مچلز کی بھی یہی رائے ہے کہ ممکن ہے توبل قابیل ہی پہلا شخص ہو جس نے دھات کو ڈھال کر اس سے اوزار بنانے کا ہنر دریافت /ایجاد کیا۔ توبل قابیل کو پہلا کیمیاءدان بھی کہاجاتاہے۔

                                     
  • کے بھی تو بلقائ ن توبل قابیل پ یدا ہ وا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نعمہ واہلہ تو بلقائ ن توبل قابیل کی بہن تھی 23 اور
  • عبرانی: ח נו ך Ḥanōḵ کتاب پیدائش کے مطابق قابیل کا بیٹا اور آدم کا پوتا تھا اور عیراد کا باپ تھا جب قابیل نے ہابیل کو قتل کر دیا تو خداوند نے اس سے کہا
  • ہے جو اپنے باپ لامخ کو اپنی آنکھوں کے سامنے قتل ہوتے دیکھتاہے لامخ کو توبل قابیل نے قتل کیاتھا بعد ازاں نوح اپنی زوجہ اور اپنے بیٹوں حام سام اور یافث
  • ہے یہودیت مسیحیت اور اسلام کے مطابق یہ آدم اور حوا کے بیٹے اور ہابیل و قابیل کے بھائی تھے عہد نامہ قدیم کتاب پیدائش کے باب 4 آیت 25 میں یوں مذکور ہے:
  • کے بھی توبلقائ ن توبل قابیل پ یدا ہ ؤا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نعمہ واہلہ توبلقائ ن توبل قابیل کی بہن تھی عبد
  • یوبل نعمہ نوح یابل توبل قابیل یافث سام حام
  • یوبل نعمہ نوح یابل توبل قابیل یافث سام حام
  • یوبل نعمہ نوح یابل توبل قابیل یافث سام حام
  • یابل یوبل توبل قابیل نعمہ متوشلح