Back

ⓘ زندہ بھاگ 2013ء میں بننے والی لولی وڈ کی پاکستانی فلم ہے۔ یہ فلم لاہور کے تین نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے اور پنجابی اور اردو میں ہے۔ اس کے ڈائریکٹر مینو اور فرجا ..




زندہ بھاگ
                                     

ⓘ زندہ بھاگ

زندہ بھاگ 2013ء میں بننے والی لولی وڈ کی پاکستانی فلم ہے۔ یہ فلم لاہور کے تین نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے اور پنجابی اور اردو میں ہے۔ اس کے ڈائریکٹر مینو اور فرجاداور پروڈیوسر مظہر زیدی ہیں۔ اس فلم میں کے اداکاروں میں برصغیر کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ کے ساتھ آمنہ الیاس، خرم پطرس، سلمان احمد خان اور زوہب نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ جب کہ پاکستانی فلم ’بول‘ سے شہرت پانے والے تجربہ کار اداکار منظر صہبائی نے مہمان اداکار کے طور پر کام کیا ہے۔ اس فلم کو سال پاکستان سے آسکر انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جو آسکر کے لیے بھوائی جا رہی ہے۔