ⓘ Free online encyclopedia. Did you know? page 516




                                               

عکاشہ بن محصن

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وصال پر ملال کے وقت ان کی عمر 44 برس کی تھی اور وہ نہایت خوش رو تھے۔ شمس الدین ذہبی نے ان کے بارے میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: کان من اجمل الرجال۔ کہ وہ خوبصورت ترین مرد تھے۔

                                               

غضنفر علی خان

غضنفر علی خان پنڈ دادنخان، ضلع جہلم، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے اہم رکن اور محمد علی جناح کے قابل اعتماد ساتھی تھے۔ راجہ غضنفر علی خان 16 اگست 1895 میں جہلم کے نواحی گاﺅں پنڈ دادن خان میں پیدا ہوئے۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے اہم ر ...

                                               

غفور احمد

26 جون1927ء کوبریلی یوپی انڈیا میں پیدا ہوئے۔ 1948ء میں لکھنؤ یونیورسٹی سے کامرس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انڈسٹریل اکاؤنٹس کا کورس مکمل کیا اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینیجمنٹ اکاؤنٹس کے فیلو ہو گئے۔

                                               

غلام احمد فروغی

حافظ غلام احمد فاروغی ریاست بھوپال میں عربی اور فارسی زبان کے ایک نامور عالم تھے۔ انہیں سب سے پہلے سلیمانیہ اسکول میں "مولوی سربراہ" کے طور پر تعینات کیا گیا اور پھر انہوں نے جہانگیریہ اسکول اور بطور استاد پڑھانا شروع کیا۔ یہ دونوں اسکول اپنے معی ...

                                               

غلام بھیک نیرنگ

غلام بھیک نیرنگ کو میر نیرنگ بھی کہا جاتا ہے۔ آپ مشہور وکیل، شاعر اور قیام پاکستان سے پہلے آل انڈیا مسلم لیگ کے عہدے دار رہے ہیں۔ آپ علامہ محمد اقبال کے دوست اور کالج فیلو بھی تھے۔ اُن کا مجموعہ کلام، کلام نیرنگ کے عنوان سے 1980ء میں کراچی سے شائ ...

                                               

غلام حیدر (موسیقار)

ماسٹر غلام حید پاکستان سے تعلق رکھنے والے برصغیر پاک و ہند کے نامور فلمی موسیقار تھے۔ انہوں نے شمشاد بیگم، زینت بیگم، میڈم نورجہاں اور لتا منگیشکر سمیت کئی مشہور و معروف گلوکاراؤں کو فلمی صنعت سے متعارف کروایا۔

                                               

غلام خلال

ابو بکر عبد العزیز بن جعفر بن احمد بن یزداد بغوی ہے، غلام خلال نام سے مشہور ہیں، خلال لقب کی وجہ یہ ہے کہ ابو بکر خلال کے مایہ ناز شاگرد تھے، مفسر اور ثقہ محدث ہیں۔

                                               

غلام شاہ جیلانی

غلام شاہ جیلانی انگريزي پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے تعلق رکھنے والے سندھ پاکستان کے سیاست دان اور نئیگ شریف کے بزرگ تھے جو 2008ء سے وفات تک صوبائی اسمبلی سندھ کے رکن رہے۔

                                               

غلام مرتضی بلوچ

غلام مرتضی بلوچ ایک پاکستانی سیاست دان اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ تھے، 4 اگست 1964ء کو پیدا ہوئے تھے، ستمبر 2016ء تا مئی 2018ء سندھ اسبملی کے رکن رہے۔ ان کی وفات 2 جون 2020ء کو کووڈ-19 سے ہوئی۔

                                               

غلام مرتضیٰ خان (مغل مصور)

غلام مرتضیٰ خان کی پیدائش 1760ء میں دہلی ہوئی۔ ابتدائی حالات نامعلوم ہیں جبکہ مغل دربار میں اُس کی آمد 1803ء میں ہوئی جب ایسٹ انڈیا کمپنی کے افسران نے دہلی میں مغل شہنشاہ شاہ عالم ثانی کو مرہٹوں کے چنگل سے آزاد کروا کے دوبارہ تخت نشین کیا تھا۔ غل ...

                                               

غلام نبی کشمیری

مولانا غلام نبی قاسمی کشمیری دارالعلوم وقف دیوبند کے سینئر استاذ اور ماہنامہ ندائے دارالعلوم کے ایڈیٹر تھے۔ دارالعلوم دیوبند کے ایک ممتاز فاضل اور وقف دارالعلوم کے جید اساتذہ میں شمار ہوتے تھے۔ انہیں درس و تدریس کے علاوہ خطابت و تحریر پر بھی یکسا ...

                                               

غوث بخش بزنجو

میرغوث بخش بزنجو بلوچستان کے ممتاز قبائلی رہنما،سیاست دان اور 1972 سے 1973 تک گورنر تھے۔ وہ نل علاقے میں سفرخان کے گھر پیدا ہوئے۔ وہ نیشنل عوامی پارٹی کے اولین قائدین میں سے تھے۔

                                               

غیاث الدین تغلق شاہ دوم

تغلق خان یا غیاث الدین تغلق شاہ دؤم فیروز شاہ تغلق کا پوتا اور فتح خان کا بیٹا تھا۔ فیروز شاہ تغلق کے بعد 1388ء میں تخت نشین ہوا۔ تخت نشین ہونے کے بعد اس کے چچا محمد شاہ ابن فیروز شاہ جس کو فتح خان کے بھائی ظفرخان کے بیٹے ابوبکر شاہ کی مدد حاصل ت ...

                                               

فانی بدایونی

شوکت علی فانی 1879ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ فانی کے والد محمد شجاعت علی خان محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھے۔ روش زمانہ کے مطابق پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی پڑھی اور 1901ء میں بریلی سے بی اے کیا۔ کالج چھوڑنے کے بعد کچھ عر ...

                                               

فخر الدین بن تیمیہ

فخر الدین بن تیمیہ ، پورا نام: ابو عبد اللہ فخر الدین محمد بن ابو القاسم خضر بن محمد بن علی بن عبد اللہ بن تیمیہ نمیری حرانی حنبلی ہے، مشہور فقیہ اور مفسر ہیں، حران کے شیخ اور خطیب تھے، فقہ، حدیث اور حنبلی مذہب کے عالم تھے، کچھ شعر و ادب کا بھی ذ ...

                                               

فرانسس ڈی سوزا

فرانسسکو کیزیمیرو جیرونیمو ایگنیلو پِنٹو ڈی سوزا یا فرانسس ڈی سوزا بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاست دان تھے جو بھارتی صوبے گوا کے نائب وزیر اعلیٰ رہے۔ انہوں نے سنہ 1989ء میں پہلی مرتبہ ودھان سبھا حلقے ماپوسا سے لڑا تھے لیکن ناکامیاب رہ ...

                                               

فربری

فربر بفتح الفارء و الراء سکون الباء دریائے جیحون کے کنارہ پر ایک آباد شہر ہے اور بخارا سے قریب ہے۔ یہ سب سے پچھلے وہ شخص ہیں جنہوں نے امام بخاری سے صحیح بخاری روایت کی۔ 231ھ میں بخارا کے قریبی علاقےفربر میں پیدا ہوئے۔ہوئی۔ لوگ صحیح بخاری شریف پڑھ ...

                                               

فرخ سیر

شہزادہ معین الدین محمد فرخ سیر شہزادہ عظیم الشان کے ساتھ بنگال میں مقیم تھا۔ 1712ء میں بادشاہ شاہ عالم اول کی وفات کی خبر سن کر عظیم الشان نے فرخ سیر کو بنگال میں اپنا قائم مقام مقرر کیا اور خود تخت دہلی کے حصو ل کے لیے اپنی فوج کے ہمراہ روانہ ہو ...

                                               

فضل ابن عباس

فضل ابن عباس ابن عبد المطلب آپ حضور انور کے چچا زاد ہیں، حضور کے ساتھ غزوہ حنین میں شریک ہوئے اور ثابت قدم رہے حجۃ الوداع میں حضور کے ساتھ تھے حضور انور کو غسل وفات دینے والوں میں آپ بھی تھے،پھر شام میں جہاد کرتے رہے اردن کے علاقہ میں وفات پائی،ا ...

                                               

فضل اللہ بن روز بہان خنجی اصفہانی

خواجہ افضل الدین فضل اللہ ابن جمال الدین روز بہان ابن فضل اللہ ابن محمد خنجی اصفہانی ایک فارسی مذہبی عالم، مؤرخ اور سیاسی مصنف تھے۔ جو فضل اللہ خنجی اصفہانی کے نام سے مشہور ہیں۔

                                               

فقیر اللہ مدراسی

سنہ 1280ھ مطابق 1863ء کو کٹھہ مصرال، ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام فقیر محمد رکھا گیا مگر انہوں نے فقیر اللہ کے نام سے شہرت پائی۔ والد کا نام فتح دین اور دادا کا نام عبد اللہ تھا۔ راجپوت برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ گھر کا ماحول علمی و دینی تھا۔

                                               

فکر تونسوی

فکرتونسوی نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کی میٹرک ہائی اسکول تونسہ سے کیا اس کے بعد ایمرسن کالج، ملتان میں داخلہ لیا لیکن ایک سال بعد والد کی وفات کے صدمے نے اس کا جینا دوبھر کر دیا۔ پھر مجبورًا اسے تعلیم چھوڑنا پڑی اور روزی روٹی کی فکر میں ل ...

                                               

فیروز نظامی

فیروز نظامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے بر صغیر کے نامور فلمی موسیقار تھے جنہوں نے تیرے مکھڑے دا کالا تل وے اور چاندنی راتیں تاروں سے کریں باتیں جیسے مشہور و معروف نغمات کی موسیقی ترتیب دی۔

                                               

فیض الحسن سہارنپوری

مولانا فیض الحسن شاہ ہندوستانی سنی عالم، مصنف، استاد اور طبیب تھے۔ فیض الحسن شاہ جامعہ پنجاب اور اورینٹل کالج لاہور کے سب سے پہلے صدر شعبۂ عربی تھے۔

                                               

فیض محمد بلوچ

فیض محمد دگرزہی ، جن کو پیلین بھی کہا جاتا ہے، بلوچی لوک موسیقار اور لوک گلوکار تھے۔ فیض محمد نے زیادہ تر بلوچ لوگوں نے بلوچی موسیقی میں ان کی شراکت کی بے حد تعریف کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کراچی ہجرت کے بعد پورے پاکستان میں بلوچی لوک گانوں کی ر ...

                                               

فیضان پیرزادہ

فیضان پیرزادہ 4 اکتوبر 1958ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے فیشن ڈیزائن کے شعبے میں ڈگری حاصل کی اوراس کے بعد 80ء کی دہائی میں نیو یارک شہر میں ایک آرٹ گیلری قائم کی۔ امریکا میں چند ماہ گزارنے کے بعد فیضان پیرزادہ نے پاکستان آنے کا ...

                                               

قائم چاندپوری

قائم چاندپوری اٹھارہویں صدی عیسوی میں اردو زبان کے شاعر تھے۔ وہ اردو شاعری میں غزل کی صنف میں لکھنے والے اہم ترین شعرا میں سے ہیں۔ قائم چاندپوری مير تقی میر، خواجہ میر درد، مرزا محمد رفیع سودا، شیخ قلندر بخش جرات، شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی کے ہم ...

                                               

قاضی دتہ سیوستانی

قاضی دِتہ سیوستانی سندھ کے مشہور صوفی بزرگ ہیں۔قاضی دِتہ اپنے وقت کے بہت بڑے عالم اور صاحب کشف بزرگ تھے۔ بہت سے اولیا آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اِن سے اِکتساب فیض کیا اور روحانی تعلیم بھی حاصل کی۔

                                               

قاضی شریح بن حارث

شریح نام، ابو امیہ کنیت، نسب نامہ یہ ہے،شریح بن حارث بن قیس بن الجہم بن معاویہ بن عامر بن رائش بن حارث بن معاویہ بن ثور بن مرقع بن کندہ کندی،بعض روایتوں میں نسب نامہ کے اوپر کے ناموں میں تھوڑا سا اختلاف ہے،ایک روایت یہ بھی ہے کہ شریح نسلاً عرب نہ ...

                                               

قالون

امام قالون نافع بن عبدالرحمن المدنی جو قراء سبعہ میں سے کے شاگرد تھے جن کا اصل نام عیسیٰ بن مینا المدنی ابوموسیٰ تھا۔ امام ذہبی کہتے ہیں: ان کی قراء ت کے اچھا ہونے کی وجہ سے ان کو قالون کا لقب ملا اور قالون رومی لفظ ہے جس کا معنی ’اچھا‘ہے۔ یہ ہمی ...

                                               

قتادہ بن نعمان

قتادہ نام، ابو عمر کنیت، قبیلہ اوس کے خاندان ظفر سے ہیں، نسب نامہ یہ ہے قتادہ بن نعمان بن زید بن عامر بن سواد بن ظفر کعب بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس ماں کا نام انیسہ بنت قیس تھا، جو قبیلۂ نجار سے تھیں اور ابو سعید خدری کی والدہ ہوتی تھیں، اس ب ...

                                               

قثم بن عباس

آپ کا نام قثم ہے آپ کے والد کا نام عباس بن عبد المطلب ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سگے چچا تھے۔ آپ کی والدہ کا نام لبابہ بنت حارث ہے۔ آپ کی والدہ محترمہ حضرت خدیجہ کے بعد اسلام لانے والی دوسری خاتون ہیں۔

                                               

قطب الدین راوندی

کام جاری قطب الدین راوندی وفات: 573ھ مطابق 1178ء شیعی عالم، محدث، فقیہ، متکلم، مفسر، فلسفی اور مؤرخ تھے۔ وہ شیخ طبرسی کے شاگردوں میں سے تھے۔ راوندی کثیرالتصانیف تھے جن میں سے اُن کی وجہ ٔ شہرت الخرائج و الجرائح ہے۔ ابن شہر آشوب ماژندرانی اور منتج ...

                                               

قمر راجوروی

مولانامہر الدین قمر راجوروی ، راجوری ریاست جموں وکشمیر کے ایک درد مند مصلح، ایک عظیم شاعر و حریت پسند تھے۔ ڈوگرہ عہدکے راجوری کی تاریخ ادھوری رہے گی اگر اس میں راجوری کے اس عظیم حریت پسند، شعلہ بیاں مقرر، آتش نوا شاعر اور عالم دین کا تذکرہ نہ آئے ...

                                               

قنبل

امام قنبل عبد اللہ ابن کثیر قاری مکہ کے شاگرد ہیں جوقراء سبعہ میں شامل ہیں۔ نیز لکھتے ہیں: انتھت إلیہ رء اسۃ الإقراء بالحجاز ’حجاز میں قراء کی ریاست امام قنبل پر ختم ہو گئی۔‘ اصل نام محمد بن عبد الرحمن بن محمد بن خالد بن سعید المکی المخزومی ہے۔ ح ...

                                               

لذریق

لذريق / روڈرک ، ، ہسپانیہ میں 710 سے 712 تک، ایک گوتھ بادشاہ تھا۔ وہ تاریخ میں گوتھ کے آخری بادشاہ کے لقب سے مشہور ہیں۔۔ تاریخ میں، وہ دراصل ایک انتہائی غیر واضح اعداد و شمار، جن کے بارے میں کچھ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ انھوں نے جزیرہ نما آ ...

                                               

ماسعود اچکر

ماسعود "پوسی" اچکر ایک لبنانی آزاد سیاست دان تھے، جو سابق صدر بشیر جمیل کے قریب تھے، اور بعد میں ان کے ساتھ مل کر لبانی فوج کی بنیاد رکھی۔ جنگ کے دوران میں وہ "پوسی" کے نام سے جانے جاتے تھے اور 1975ء سے 1986ء، لبنانی عام انتخابات 2009ء اور سنہ 20 ...

                                               

مالک بن ربیعہ بن البدن

ان کا پورا نسب مالك بن ربيعہ بن البدن بن عامر بن عوف بن حارثہ بن عمرو بن الخزرج بن ساعدة بن كعب بن الخزرج ہے، ابو اسيد الساعدی ان کی کنیت ہے۔ ان کے دادا کا نام البدن تھا انصاری خزرجی اور ساعدی تھے وہ فرماتے تھے کہ اگر بدر میں تمہارے ساتھ ہوتا تو ...

                                               

مبارک علی خان

استاد مبارک علی خان پاکستان سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکی گایک تھے۔ وہ استاد علی بخش خان قصوری کے فرزند اور استاد بڑے غلام علی خان اور استاد برکت علی خان کے چھوٹے بھائی تھے۔

                                               

مثنی ابن حارثہ

مثنیٰ ابن حارثہ ان جلیل القدر کمانڈروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ذہانت اور شجاعت کے زور پر ایرانی سلطنت کے حدود میں کئی معرکے سر کیے اور کسریٰ کی کمر توڑ دی۔ دراصل ایران کی فتوحات کا تذکرہ مثنیٰ ابن حارثہ کے تذکرے کے بغیر شروع ہی نہیں کیا جا س ...

                                               

مجید قادری

مجید قادری) ، ایک ازبک ادبی اسکالر ، عوامی شخصیت ، اور پبلسٹیٹ تھا جو پہلی ازبک درسی کتابیں ادب ، تاریخ ، اور ارثمیتھی کا مصنف تھا۔ اور۔ وہ ترکستان میں جدید ازم کے بانیوں میں سے ایک تھا۔

                                               

محبوب عالم (اداکار)

محبوب عالم 1948ء میں ٹنڈوغلام علی، ماتلی ضلع حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ تاریخ میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے سندھی فلم سورٹھ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ پھر پاکستان ٹیلی وژن کے کئی ڈراموں میں چھوٹے بڑے کردار ادا کیے تاہم 1979ء میں ٹیلی وژن ...

                                               

محبوب عالم (صحافی)

محبوب عالم گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہندوستانی صحافی تھے جنھیں ایشیائی صحافت میں رہبر کی حیثیت حاصل تھی۔1888ء میں انھوں نے پیسہ اخبار کے نام سے ایک روزنامہ جاری کیا۔ یہ اخبار سیاسی اور سماجی خبروں کا احاطہ کرتا تھا۔

                                               

محرز بن حارثہ

محرز بن حارثہ کا نسب یوں ہے: محرز بن حارثہ بن ربیعہ بن عبد العزی بن عبد شمس بن عبد مناف عبشمی مکہ کے رہنے والے تھے، عمر بن خطاب نے انھیں اپنی خلافت کے اوائل میں مکہ کا والی بنایا تھا، پھر معزول کر دیا تھا اور ان کی جگہ قنفذ بن عمیر تمیمی کو والی ...

                                               

محمد ابراہیم خان (سیاستدان)

سردار محمد ابراہیم خان جو بانیٔ کشمیر "بابائے کشمیر" اور غایٔ ملت کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں آزاد کشمیر کے بانی اور پہلے صدر تھے۔ سردار محمد ابرہیم خان متحدہ کشمیر کے پہلے اسٹیٹ ایڈوکیٹ تھے بعداز سرینگر میں وکالت کی خدمات سر انجام دیں۔

                                               

محمد اسحاق خان مدنی

شیخ التفسیر مولانا اسحاق خان مدنی محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری کے شاگرد، فاضل جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر کے رکن، جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر کے امیر، مولانا محمد یوسف خان کے ماموں، مفسرِ قرآن تھے۔ ...

                                               

محمد اسماعیل خان

نواب محمد اسماعیل خان ایک نامور مسلمان سیاست دان اور آل انڈیا مسلم لیگ کے ایک سرکردہ کارکن تھے جو تحریک خلافت اور تحریک پاکستان میں صف اول میں کھڑے تھے۔ نواب محمد اسماعیل خان کو ان کردار کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی اراکین میں شمار کی ...

                                               

محمد اسماعیل سلفی

ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا محمد ابراہیم سے حاصل کی۔ اس کے بعد مولانا عبدالمنان وزیرآبادی کے شاگرد ہوئے اور 1333ھ میںسندحاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ یہاں سے دلی چلے اورمدرسہ نذیریہ میں مولاناعبدالجبار عمرپوریاور دیگرسے استفادہ کیا۔ پھرمدرسہ غ ...

                                               

محمد الدین فوق

محمد دین فوق اردو زبان کے مشہور شاعر، نقاد، اِنشاء پرداز، اخبار نویس اور مؤرخ تھے۔ فوق تاریخ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اُن کی متعدد کتب ہائے تاریخ اُن کی وجہ شہرت ہے، علاوہ ازیں وہ بطور صحافی لاہور کی مشہور شخصیات میں سے تھے۔ فوق کو کشمیر کا پہلا ...

                                               

محمد المتوکل علی اللہ ثالث

محمد المتوکل علی اللہ ثالث یا محمد ابن یعقوب المستمسک باللہ مملوکی مصر میں خلافت عباسیہ کا آخری خلیفہ تھا جس نے 1508ء سے 1517ء تک حکومت کی۔