ⓘ Free online encyclopedia. Did you know? page 362




                                               

ہیلن ڈنکن

وکٹوریا ہیلن مک‌کرے ڈنکن ایک اسکاٹش روحانی عورت جو برطانیہ کی آخری قیدی بنی جس پر ایک چڑیل ہونے کا الزام تھا۔ 1941ء میں برطانیہ کی دفعہ 1735 جادوگری کے تحت اسے قید کیا گیا تھا۔

                                               

گواربتی زبان

گواربتی جسے نرساتی ، نریساتی ، گواری ، آرندوئ وار اور ساتر بھی کہا جاتا ہے، ایک داردی زبان ہے۔ اسے پاکستان کے ضلع چترال اور افغانستان بارڈر کے قریب بولا جاتا ہے۔ اسے چترال میں وادی آرندو میں اور افغانستان میں برکوٹ میں بولا جاتا ہے۔ اس کے تقریباً ...

                                               

آشر

کتاب پیدائش کے مطابق آشر یعقوب کے آٹھویں اور زلفہ کے دوسرے بیٹے تھے۔ وہ بنی اسرائیل کے بارہ قبائل میں سے قبیلہ آشر کے بانی تھے۔

                                               

آفاق بیگم

آفاق بیگم سلطان ابو سعید میرزا کی بیٹی تھیں جو ظہیر الدین محمد بابر کا دادا تھا اور آفاق بیگم کے بھائی عمر شیخ مرزا والیٔ فرغانہ تھے۔ اِس رشتے داری میں آفاق بیگم ظہیر الدین محمد بابر کی پھوپھی تھیں۔ دونوں کے مابین بہترین قرابت داری قائم رہی۔ خود ...

                                               

ابراہیم ابن محمد

ابراہیم بن محمد حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ماریہ القبطیہ کے بیٹے تھے۔ اُن کا نام حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جد امجد حضرت ابراہیم کے نام پر رکھا گیا تھا۔ عرب کی روایات کے مطابق بچپن میں آپ پرورش و نگہداشت کے لیے اُم سیف نامی د ...

                                               

ابراہیم بن محمد بن علی

ابراہیم محمد بن علی کے بڑے بیٹے اور خلیفہ ابو العباس السفاح کے بڑے بھائی تھے۔ خاندان عباس نے اُموی حکومت کے خلاف جو خفیہ تحریک چلارکھی تھی۔ امام محمد کی وفات کے بعد ابراہیم اس تحریک کے قائد بنے۔ ان کا مرکز بحیرہ مردار کے جنوب میں واقع مقام حمیمہ ...

                                               

ابو حذیفہ

ہشیم نام، ابوحذیفہ کنیت،والد کانام عتبہ اوروالدہ کا نام ام صفوان تھا، پورا سلسلہ نسب یہ ہے: ابو حذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصی القرشی۔ سردار قریش عتبہ بن ربیعہ کے فرزند تھے۔ جو غزوہ بدر میں قریش کا سپہ سالار تھا اور اسی جنگ ...

                                               

اشکار

کتاب پیدائش کے مطابق اشکار یعقوب کے نویں اور لیاہ کے پانچویں بیٹے تھے۔ وہ بنی اسرائیل کے بارہ قبائل میں سے قبیلہ اشکار کے بانی تھے۔

                                               

ام کلثوم بنت عقبہ

ام کلثوم بنت عقبہ صحابیہ تھیں۔ والد عقبہ بن ابی معیط قبیلہ امیہ کا ایک ممتاز شخص تھا۔ اسے اسلام سے سخت عداوت تھی۔ آپ عثمان غنی کی سوتیلی بہن ہیں۔ 7ھ میں صلح حدیبیہ کے بعد حضرت ام کلثوم نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اور خزاعہ نامی ایک شخص کے ہمراہ مکہ س ...

                                               

ام کلثوم بنت محمد

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادی ۔خدیجہ کے بطن سے تھیں۔ اپنی کنیت ہی سے مشہور ہیں۔ ام کلثوم محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تیسری صاحبزادی تھیں۔ نبوت سے کچھ عرصہ قبل پیدا ہوئیں۔ اپنی والدہ خدیجہ کے ساتھ اسلام قبول کیا۔ ام کلثوم کا ...

                                               

ام ہانی بنت ابی طالب

فاختہ بنت ابی طالب یا ہند بنت ابی طالب المعروف ام ہانی علی ابن ابی طالب کی بہن تھیں۔ فتح مکہ کے موقع پراسلام لائیں۔ چونکہ ان کے خاوند ہبیرہ بن ابی وہب اسلام نہیں لائے اس لیے ان میں جدائی ہو گئی۔ فتح مکہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ...

                                               

انس بن نضر

انس نام، خاندان نجار سے ہیں،سلسلہ نسب یہ ہے انس بن نضر بن ضمضم بن زید بن حرام، انس بن مالک کے چچا ہیں، سلمیٰ بنت عمرو جو عبدالمطلب جدرسولﷺ کی والدہ تھیں اسی خاندان سے تھیں اور رشتہ میں انس بن نضر کی پھوپھی ہوتی تھیں، انس اپنے خاندان کے رئیس تھے۔

                                               

بیت عنیاہ کی مریم

بیت عنیاہ کی مریم کا ذکر نئے عہد نامے کی انجیلوں میں پایا جاتا ہے۔ انجیلوں میں مذکور ہے کہ وہ بیت عنیاہ میں اپنے بھائی لعزر اور بہن مرتھا کے ہمراہ رہتی تھی۔ اس کو اور مریم مگدلینی کو پہلے پہل ایک ہی سمجھا گیا مگر علما نے اس بات کی تردید کی اور کہ ...

                                               

جاد (یعقوب کا بیٹا)

کتاب پیدائش کے مطابق جاد یا گاد یعقوب کے ساتویں اور زلفہ کے پہلے بیٹے تھے۔ وہ بنی اسرائیل کے بارہ قبائل میں سے قبیلہ جاد کے بانی تھے۔

                                               

جہانزیب بانو بیگم

جہانزیب بانو جانی بیگم کے نام سے مشہور، ایک مغل شہزادی اور محمد اعظم شاہ کی ساتھی تھی، شہنشاہ اورنگ زیب کا واضح وارث ، جو 1707 میں مغل شہنشاہ بن گیا۔ اطالوی مصنف اور مسافر، نیکولاؤ منوچی جو اس کے والد تحت کام کرتا تھا اس نے بانو بیگم کو خوبصورت ا ...

                                               

حفصہ بنت عمر

حفصہ نام، عمر فاروق کی صاحبزادی تھیں، سلسلہ نسب یہ ہے، حفصہ بنت عمر بن خطاب بن نفیل بن عبد العزی بن رباع بن عبد اللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن لوی بن فہر بن مالک۔ والدہ کا نام زینب بنت مظعون تھا، جو مشہور صحابی عثمان بن مظعون کی ہمشیرہ تھیں اور خو ...

                                               

خدیجہ بنت علی ابی طالب

خدیجہ بنت علی ابی طالب ، امام علی علیہ السلام، خديجه کی شادی عبد الرحمن اكبر بن عقيل، سخود خدیجہ کربلا میں موجود تھیں، سیدہ خدیجہ کا انتقال مدینہ منورہ، وفات ہفتہ 61ه ، تدفین جنت البقیع.

                                               

خلاد بن عمرو بن الجموح

خلاد بن عمرو بن الجموح غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں شامل ہیں۔ ان کا پورا نسب خلاد بن عمرو بن الجموح بن زيد بن حرام بن كعب بن غنم بن كعب بن سلمہ ابن سعد بن علی بن اسد بن ساردة بن تزيد بن جشم بن الخزرج الاكبر، الانصاري الخزرجی السلمی ...

                                               

ربیع بنت نضر

رُبَیِّع بنت نضر یہ صحابیہ انصاریہ انکی کنیت ام حارثہ تھی بنو عدی بن النجار سے تھیں۔ یہ مشہور صحابی انس بن مالک کی پھوپھی ہیں بہت ہی بہادر اور بلند حوصلہ صحابیہ ہیں ان کے فرزند حارثہ بن سراقہ بھی بہت باکمال ہوئے انصاری خاندان میں قابل فخر عورت تھ ...

                                               

ربیعہ خاتون

ربیعہ خاتون آپ کا اصلی نام ربیعہ بنت ایوب بن شاذی ہے، سلطان صلاح الدین ایوبی کی چھوٹی بہن تھیں جو دمشق میں رہتی تھیں۔ فضل و تقویٰ میں کافی مشہور تھیں، ان کے شوہر مظفر الدین کوکبوری تھے، ربیعہ خاتون نے جبل صالحیہ میں مدرسہ حنبلیہ کی تعمیر میں حصہ ...

                                               

زبولون

کتاب پیدائش کے مطابق زبولون یعقوب کے دسویں اور لیاہ کے چھٹے بیٹے تھے۔ وہ بنی اسرائیل کے بارہ قبائل میں سے قبیلہ زبولون کے بانی تھے۔

                                               

زبیدہ آپا

زبیدہ آپا کا اصل نام زبیدہ طارق ہے، زبیدہ 4 اپریل 1945ء کو ریاست حیدرآباد، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ 1947ء میں ان کا خاندان کراچی ہجرت کر آیا۔ کراچی میں ان کی رہائش، پی آئی بی کالونی تھی، یہاں یہ اپنی 5 بہنوں اور 4 بھائیوں کے ساتھ قیام پزیر ...

                                               

زید ابن الخطاب

زید نام،ابوعبدالرحمن کنیت،سلسلہ نسب یہ ہے،زیدبن خطاب بن نفیل بن عبد العزیٰ بن رباح بن عبد اللہ بن قرط بن زراح بن عدی بن کعب بن لوی بن غالب ابن فہربن مالک بن نضر بن کنانہ قرشی عدوی۔ ماں کا نام اسماء تھا،نانہالی سلسلہ نسب یہ ہے،اسماء بنت وہب بن حبی ...

                                               

زینب بنت جحش

زینب نام، ام الحکیم کنیت، قبیلہ قریش کے خاندان اسد بن خزیمہ سے ہیں، سلسلہ نسب یہ ہے، زینب بنت جحش بن رباب بن یعمر بن صبرہ بن مرہ بن کثیر بن غنم بن دودان بن سعد بن خزیمہ، والدہ کا نام امیمہ تھا جو عبد المطلب جد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دختر تھیں ...

                                               

زینب بنت خزیمہ

حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج میں سے پانچویں زوجہ تھیں۔

                                               

زینب بنت محمد

سیدہ زینب بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی صاحبزادی اور دوسری اولاد تھیں۔ وہ قاسم بن محمد کے بعد پیدا ہوئیں تھیں۔

                                               

سائب بن عثمان بن مظعون

سائب بن عثمان بن مظعون غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ میں شامل ہیں یہ سائب بن مظعون کے بھتیجے ہیں۔ غزوہ بدر ،میں تین چچاؤںسائب بن مظعون ،عبد اللہ بن مظعون، قدامہ بن مظعون اور والد عثمان بن مظعونکے ساتھ شریک تھے۔ یہ سب قدیم الاسلام تھے دار ارقم ...

                                               

سعین صلیبی

سعین دنمارک میں پیدا ہوا تھا۔ اس کے والد کا نام سعین ثانی دنمارکی تھا، جو دنمارک کا بادشاہ تھا۔ اس کی بیوی کا نام فلورین برگندی تھا۔ یہ اپنی پہلی صلیبی جنگ میں شمولیت کی وجہ سے جانا جاتا ہے، جس میں زیادہ تر اس نے ترکوں سے لڑائی کرنے میں صرف کر دی ...

                                               

سفانہ بنت حاتم

سفانہ نام، جب اسلامی لشکر قبیلہ طے میں پہنچا تو اس وقت عدی بن حاتم قبیلہ سردار تھے، وہ اپنے اہل و عیال کو لے کر اپنی مسیحی برادری کے پاس شام چلے گئے لیکن اتفاق سے سفانہ وہیں رہ گئیں اور وہ مسلمانوں کے ہاتھ آگئیں، عام قیدیوں کے ساتھ وہ مدینہ لائی ...

                                               

سلمیٰ بنت عمیس

سلمیٰ بنت عمیس یہ پہلے سید الشہداء حمزہ کے نکاح میں آئیں اور ان سے ایک صاحبزادی پیدا ہوئیں جن کا نام امۃ اللہ تھا حمزہ کی شہادت کے بعد ان سے شداد بن الہاد نے نکاح کر لیا اور ان سے عبد اللہ و عبد الرحمٰن دو فرزند پیدا ہوئے۔

                                               

سلیمان شکوہ

سلیمان شکوہ ایک مغل شہزادہ اور ولی عہد شہزادہ دارا شکوہ کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔ سلیمان شکوہ کو ان کے چچا شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے حکم پر مئی 1662ء میں گوالیار قلعہ میں پھانسی دی گئی۔

                                               

سپہر شکوہ

سپہر شکوہ 13 اکتوبر 1644ء کو آگرہ میں پیدا ہوا۔ اُس کے والد دارا شکوہ اُس وقت ولی عہدِ مغلیہ سلطنت تھے اور والدہ نادرہ بانو بیگم تھیں۔ سپہر شکوہ کے دادا شاہ جہاں مغل شہنشاہ کی حیثیت سے براجمان تھے۔

                                               

شکر النساء بیگم

2 ستمبر 1594ء میں جلال الدین اکبر نے شکرالنساء بیگم کی شادی شاہ رخ مرزا سے کردی جو ابراہیم مرزا کا فرزند تھا۔ ابراہیم مرزا کے والدین سلیمان مرزا اور حَرم بیگم تھے جن کا تعلق بدخشاں سے تھا۔ یہ شادی حمیدہ بانو بیگم کے محل میں سر انجام پائی۔شاہ رخ م ...

                                               

شیما

شیما بنت حارث حلیمہ سعدیہ کی بیٹی اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رضاعی بہن تھیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بچپن آپکے ساتھ گزرا۔ کتب سیرت سے آپ کا اسلام لانا ثابت ہے۔ شیما اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ درست تلفظ ہے: شَیماء جس ...

                                               

طاہرہ مظہر علی

طاہرہ مظہر علی بائیں بازو کی ایک پاکستانی سیاسی کارکن، خواتین کے حقوق کی مہم چلانے والی، اور بے نظیر بھٹو کی استانی تھیں۔ ان کے بچوں میں برطانوی پاکستانی سیاسی کارکن طارق علی ، توصیف حیات اور آسٹریلیائی صحافی ماہر علی شامل ہیں۔

                                               

عاتکہ بنت عبد المطلب

عاتکہ بنت عبد المطلب انکی والدہ کا نام فاطمہ بنت عمرو بن عائذ تھا ان کے اسلام لانے میں اختلاف ہے زیادہ قریب روایات اسلام نہ لانے کی ہیں۔ انکا نکاح أبي أمية بن المغيرة المخزومي سے ہواانہوں نے غزوہ بدر سے چند دن پہلے خواب دیکھاتھا،جب کافروں نے یہ خ ...

                                               

عبد اللہ بن ابی بکر

حضرت اسماء بنت ابی بکر آپ کی حقیقی ہمشیرہ تھی۔ ان کے علاوہ آپ کے بہن بھائیوں میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ، حضرت عبد الرحمن بن ابو بکر ، حضرت محمد بن ابوبکر اور حضرت ام کلثوم بنت ابی بکر شامل ہیں۔

                                               

عبد اللہ بن مظعون

عبد اللہ بن مظعون غزوہ بدر میں شامل ہونے والےمہاجر صحابہ میں شامل ہیں۔ ابو محمد کنیت سے مشہور ہیں۔ 03ھ میں مدینہ خلافت عثمان میں انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر 60 سال تھی ان کا پورا نسب عبد الله بن مظعون بن حبيب بن وهب بن حذافہ بن جمح القرشی الجمحی ...

                                               

عبید اللہ بن عباس

آپ کا نام عبید اللہ ہے آپ کی پیدائش 12 نبوی میں ہوئی۔ آپ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ بن عباس سے ایک سال چھوٹے تھے۔ آپ کے والد کا نام عباس بن عبد المطلب ہے۔ آپ کی والدہ کا نام ام فضل لبابہ بنت حارث یے۔ آپ کی والدہ اسلام لانے والی دوسری خاتون ہے۔ آپ ک ...

                                               

علی ابن زینب

آپ کا اسم گرامی علی اور لقب سبط الرسول تھا۔ آپ ابو العاص بن ربیع اور زینب بنت محمد رسول اللہ کے صاحبزادے اور امامہ بنت ابی العاص کے بھائی تھے۔ علی بن ابو العاص نے رسول اللہ کی زندگی ہی میں بلوغت کے قریب پہنچ کر وفات پائی۔ البتہ ابن عساکر نے بعض ا ...

                                               

عمیر بن ابی وقاص

عمیر نام،والد کا نام ابووقاص اور والدہ کا نام حمنہ بنت سفیان تھا، یہ سعد بن ابی وقاص فاتح ایران کے حقیقی بھائی تھے، پورا سلسلہ نسب یہ ہے: عمیر بن ابی وقاص بن وہیب ابن سفیان بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصی القرشی۔

                                               

غیداق بن عبد المطلب

غیداق بن عبد المطلب منعمہ بنت عمروبن مالک خزاعیہ کے بیٹے ہیں ان کا نام مصعب یا نوفل تھا غیداق کے معنی ہیں زیادہ پانی جو کثرت جودو کرم کی وجہ سے رکھا گیا

                                               

فاطمہ خاتون

فاطمہ خاتون بنت نجم الدین ابی الشکور ایوب بن شادی بن مروان ، سِتُّ الشّامِ کے لقب سے مشہور تھیں، صلاح الدین ایوبی کی بہن ہیں۔ بعض مؤرخین ان کا نام "زمرد" بھی بتاتے ہیں جوغلط ہے۔ یہ ان کے والد نجم الدین ایوب کا لقب تھا جو اپنے بھائی اسد الدین شیر ...

                                               

لبابہ بنت حارث

لبابہ بنت الحارث بن حزن بن بجير بْن الہزم بْن رويبہ بْن عَبْد اللَّهِ بن ہلال ابن عامر بن صعصعہ الهلاليہ ۔ رسول اللہ ﷺ کی چچی ہیں آپ کی کنیت ام فضل ہے،قبیلہ بنی عامر سے ہیں،حضرت میمونہ کی ہمشیرہ اور سیدنا عباس کی زوجہ ہیں،حضرت عباس کی اکثر اولاد ...

                                               

لکھمی چند

بابا لکھمی چند کی ولادت 12 فروری 1497ء کو ماتا سلکھنی کے بطن سے سلطان پور لودھی موجودہ کپورتھلہ، پنجاب، بھارت میں ہوئی۔ بکرمی سمبت کے حساب سے ان کی ولادت 19 فالگن 1553 کو ہوئی۔ اپنے بڑے بھائی سری چند کے برخلاف لکھمی چند نے شادی کی اور ایک گھریلو ...

                                               

مجید نظامی

مجید نظامی ، پاکستان کے اشاعتی ادارے نوائے وقت گروپ کے چیف ایڈیٹر اور پبلیشر تھے آبروئے صحافت ڈاکٹر مجید نظامی تین اپریل انیس سو اٹھائیسء کو سانگلہ ہل میں پیدا ہوئے، مجید نظامی مرحوم نے اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور میں حصول تعلیم کے دوران تحریک پ ...

                                               

محمد سلطان (مغل شہزادہ)

محمد سلطان مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر اور نواب بائی کے بڑے صاحبزادے تھے۔ ان کے چھوٹے بھائی بہادر شاہ اول تھے جو 1707ء میں شہنشاہ بنے۔

                                               

محمد علی آفندی

مرزا محمد علی آفندی بغداد میں 1853ء/1270ھ میں پیدا ہوئے یہ بہاء اللہ کی دوسری بیوی مہد عُلیا کے بطن سے تھے۔ یہ فلسطین ادرنہ اور عکہ وغیرہ کے سفر میں اپنے والد کے ساتھ رہے حتیٰ کہ انہیں موت آگئی۔ انہوں نے اپنے بھائی عبد البہاء سے اختلاف کیا اور ال ...

                                               

محمد قلی خان

وہ ملک محمد خان کا چھوٹا بھائی اور مرزا محمد خان اول کا بیٹا تھا، اس کی تاریخ پیدائش معلوم نہیں ہے۔ فتح علی خان کی موت کے بعد سے، وہ نئے قبہ خان احمد خان اور اس کے بھتیجے مرزا محمد دوم، دونوں کی ناتجربہ کاری کا استعمال کرتے ہوئے باکو خانے پر قبضہ ...

                                               

مرزا جہانگیر

شہزادہ مرزا محمد جہانگیر بخت بہادر شہزادہ مرزا اکبر، جو 1806 میں شہنشاہ اکبر شاہ ثانی بن گئے اور مہارانی ممتاز محل کے صاحبزادے تھے۔ شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کے چھوٹے بھائی اور مرزا جہاں شاہ کے بڑے بھائی تھے۔