ⓘ Free online encyclopedia. Did you know? page 356




                                               

اگرافا

اگرافا اسم جمع ہے یسوع مسیح سے منسوب وہ باتیں جو ابتدائی عہد کے مسیحیوں کی تحریروں میں اور عہد نامہ جدید کے اجزا میں تو ملتی ہیں لیکن وہ اناجیل اربعہ میں شامل نہیں ہیں۔ یہ اصطلاح سب سے پہلے 1776ء میں ایک جرمنی کے عہد نامہ جدید کے شارح جے ای کورنر ...

                                               

اینٹی ڈوگمینا

بائبل کے عہد نامہ جدید کی وہ کتب یا صحائف جن کو اوائل میں مختلف فرقوں کے سرکردہ پادری مقدس نہیں مانتے تھے۔ گو بعد میں اُن کو تقدس کا درجہ دے دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ صحائف عبرانی زبان میں نہیں ملتے تھے۔ بلکہ ابتداً یونانی زبان میں تحریر کی ...

                                               

ایڈونٹسٹ

Adventists مسیحیوں کے بعض فرقوں کا اعتقاد ہے کہ یسوع مسیح عیسیٰ کا دوبارہ ظہور ہوگا۔ ان میں سب سے مشہور ایڈونٹسٹ دوم اور سات روزہ ایڈونٹسٹ ہیں۔ اول لذکر فرقے کا آغاز 1831ء میں اور مؤخر الزخکر کا 1844ء میں ہوا۔

                                               

بائبلی اپاکرفا

اپاکرفا یا ایپوکریفا ، یعنی کتبِ متروکہ، عہد نامہ کے کچھ قدیم نسخوں میں ایسی کتب جو بعد میں غیر مصدقہ قرار دے کر شامل نہیں کی گئیں، ان میں سے کچھ کو سولہویں صدی میں کاتھولک کلیسیا نے اپنا لیا ہے۔ یہ کتب ولگاتا نسخے میں شامل تھیں۔ 1972ء سے قبل بائ ...

                                               

باز اصطباغیت

باز اصطباغیت وہ مسیحی ہوتے ہیں جن کا عقیدہ ہوتا ہے کہ جب امیدوار صرف مسیح پر ایمان کا اعتراف کرے تو اُس وقت اس کا بپتسمہ درست یا صحیح ہوتا ہے۔ باز اصطباغی سے مراد ”جسے دوبارہ بپتسمہ دیا گیا ہو یا بپتسمہ کی تجدید کی گئی ہو" ۔ یہ پروٹسٹنٹ فرقے کی ا ...

                                               

بازنطینی ریت

بازنطینی ریت کو یونانی ریت اور قسطنطنی ریت بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک لطوریائی ریت ہوتی ہے جو مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا اور کچھ مشرقی کیتھولک کلیسیاؤں میں مستعمل ہے۔ اس رسم کے تحت عبادت کرنے کا طریقہ انگلیکان کمیونین اور لوتھری فرقوں میں بہت کم است ...

                                               

بزرگ (بائبل)

بائبل کے بزرگ یا پیٹری آرک ابراہیم، اس کا بیٹا اسحاق اور اسحاق کا بیٹا یعقوب جس کو اسرائیل بھی کہتے ہیں، جو بنی اسرائیل کے آباؤ اجداد میں سے ہیں۔ یہ تین یہودیت کے پیٹری آرک ہیں اور جس دور میں وہ رہے اس دور کو قرونِ پیٹری آرک کہتے ہیں۔ انہوں نے عب ...

                                               

بطریق

بطریق یا پیٹری آرک یہ لفظ πατριάρχης پیٹری آرکس یونانی زبان سے ماخوذ ہے،مطلب "سردار قبیلہ، خاندان کا بزرگ یا کسی خاندان کا مرد سربراہ"،πατριά پیٹریا مطلب "خاندان" اور ἄρχειν آرکن، مطلب "سردار"۔ ابراہیم، اسحاق اور یعقُوب کو بنی اسرائیل کے تین پیٹر ...

                                               

بیعہ

بیعہ یا کلیسا یہ لفظ یہود ونصاری دونوں کے عبادت خانوں پر بولا جاتا تھا لیکن بعد میں یہود نے ان کا نام بیعہ کی بجائے صلوات رکھ لیا تاکہ دونوں کے درمیان میں امتیاز رہے ۔ بیع بیعہ کی جمع ہے اور عموماً مسیحیوں کا عبادت خانہ مراد لیا جاتا ہے جس کے معن ...

                                               

تثلیث

تثلیث مسیحیت کا ایک لازمی جز ہے۔ لفظ تثلیت بائبل میں استعمال نہیں ہوا ہے۔ تثلیت کا مطلب ہے ”ایک میں تین” یا ”تین میں ایک" ۔ مسیحی خدا کو ایک ہی مانتے میں مگر ایک میں تین ہستیوں کو شامل کرتے ہیں۔ اس عقیدے کو ایک لفظ میں سمونے کے لیے مسیحیت کے اولی ...

                                               

تجسم المسیح

تجسم المسیح یا تجسد المسیح ، تجسم کا مطلب جسم اختیار کرنا یا جسم میں ظاہر ہونا ہے۔ لیکن جب یہ اصطلاح مسیحی علم الٰہی میں استعمال کی جاتی تو اس کا مطلب ہے کہ ذاتِ الٰہی کے دوسرے اقنوم نے جسم اختیار کیا۔ مسیح جسم نہیں بنے بلکہ انہوں نے جسم اختیار ک ...

                                               

تجلی مسیح

یسوع مسیح کی صورت بدلنا یا تجلی مسیح معجزات مسیح میں سے ایک جس کا ذکر اناجیل متوافقہ، پطرس کے دوسرے خط میں پایا جاتا ہے اور یوحنا کی انجیل میں اشارتاً ذکر موجود ہے۔ اس میں یسوع نے اپنی صورت میں تبدیلی کی تھی۔

                                               

تصور نرمل

Le Franc, Martin. The Conception of Mary -- A Rhyming Translation of Book V of Le Champion des Dames by Martin Le Franc 1410-1461. Ed. and trans. Steven Millen Taylor. Lewiston, NY: The Edwin Mellen Press, 2010.

                                               

توحید پرستی (مسیحیت)

توحید پرستی یا توحیدیت ایک مسیحی فرقہ جس کے لوگ یسوع کی الوہیت، ابنیت اور تثلیث کے منکر تھے اور انجیل متی کے باب اول، دوم کو الحاقی مانتے تھے۔ اس فرقے کے لوگ اب بھی موجود ہیں۔

                                               

جمنیہ کی مجلس

جب رومی افواج نے اہلِ یہود کی بغاوت کو 70ء میں فرو کر دیا تو فاتحین نے شہر یروشلیم کو تباہ و برباد کر دیا اور یہود کی مقدس ہیکل کو مسمار کر دیا اور ایسا کہ یسوع مسیح کی پیشین گوئی کے مطابق وہاں ”کسی پتھر پر پتھر باقی" نہ رہا یہود مختلف ملکوں میں ...

                                               

خادم دین (مسیحیت)

مسیحیت میں خادم دین گرجا کا ایک بااختیار شخص ہوتا ہے جو مذہب کے عقائد کی تعلیمات، شادی بیاہ کی تقریب، بپتسمہ اور تجہیز و تکفین کے کام انجام دے سکتا ہے؛ یا بصورت دیگر وہ برادری کو روحانی نصیحت یا ہدایت کرنے کی خدمت یا عمل بھی کر سکتا ہے۔

                                               

خدا بیٹا

خدا بیٹا یا ابن اللہ سے مراد مسیحی کے نزدیک خدا کی صفت کلام ہے۔ انسانوں کی صفت کلام اور خدا کی صفت کلام کے درمیان میں فرق بیان کرتے ہوئے مقدس توما ایکویناس رقمطراز ہے کہ: ”انسانی فطرت میں صفت کلام کوئی جوہری وجود نہیں رکھتی، اسی وجہ سے اس کو انسا ...

                                               

خدا کا برہ

خُدا کا بَرّہ یا خدا کا میمنہ ایک لقب جو یوحنا بپتسمہ دینے والے نے خداوند مسیح کو دیا۔ یہ ایک پُر معنی مسیحی اصطلاح ہے۔ یہ مختلف حقائق کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ خداوند مسیح کو خدا نے دنیا کی قربانی کے لیے مہیا کیا۔ اُنہیں خدا کے حضور پیش کیا گیا۔ وہ ...

                                               

خدا کشی

خدا کشی کسی معبود کے ختم کرنے کا نام ہے۔ ایسا کرنے والا خدا کش کہلاتا ہے۔ یہ تصور کسی بھی معبود کو ختم کرنے کے عمل کے لیے مستعمل ہو سکتا ہے، جس میں زندگی، موت اور باز احیا معبود بھی ہو سکتے ہیں جن کو اولًا ختم کیا جاتا ہے پھر ان کا احیا کیا جاتا ہے۔

                                               

دائمی دوشیزگی

مریم کی دائمی دوشیزگی یا دائمی دوشیزگی ایک عقیدہ کا نام ہے جو کچھ مسیحیوں میں سیکھایا جاتا ہے اور مسیحیت کے کچھ گروہوں کا یہ دعویٰ ہے کہ مریم نے اپنی زندگی کے دوران کبھی کسی مرد سے جماع نہیں کیا۔ اس عقیدہ میں یہ بھی مانا جاتا ہے کہ مریم نے یسوع م ...

                                               

دس گمشدہ قبائل

دس گمشدہ قبائل بنی اسرائیل کے بارہ قبائل میں سے دس سے مراد ہیں جو 722 ق م میں مملکت اسرائیل کو جدید آشوری سلطنت کے فتح کرنے کے بعد جلاوطن کر دیے گئے تھے۔

                                               

دعا (مسیحیت)

دعا مسیحیت کا ابتدا سے اہم جز رہی ہے اور یہودیت و اسلام کی طرح اسے انفرادی و اجتماعی دونوں طریقے پر انجام دیا جا سکتا ہے۔ مسیحیت میں دعا باپ یعنی خدا اور تثلیث کے اقانیم یعنی بیٹا اور روح القدس سے رابطہ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ دعا اجتماعی طور پر ...

                                               

دین بدری

دین بدری کا مطلب تکفیر یا کلیسا بدری یا دین بدری کا عمل یا برادری سے اخراج یا کلیسا کے ساتھ تعلقات سے انقطاع اور اس کے امتیازی و خصوصی حقوق اور فوائد سے محرومی ہونا ہے۔

                                               

راہ غم

راہ غم یا راہ درد ویا دولوروسا قدیم یروشلم میں دو حصوں میں منقسم ایک گلی ہے، جہاں یسوع مسیح قید خانے سے اپنی صلیب اٹھا کر چلتے ہوئے مقام مصلوبیت پر آئے۔ راستے کی لمبائی تقریباً 600 میٹر ہے۔ مقام مصلوبیت پر اب کلیسائے مقبرہ مقدس قائم ہے۔ موجودہ را ...

                                               

رسولوں کا عقیدہ

رسولوں کا عقیدہ یا عقیدہ رسل ابتدائی مسیحی ایمان یا عقیدہ کا اظہار ہے جسے دنیا بھر میں مسیحی کلیسیائی تنظیمیں لطوریائی اور کیٹی کزم کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ مغربی مسیحی کلیسیائیں، رومن کاتھولک، لوتھری اور انگلیکانی، پریسبیٹیرین، میتھوڈسٹ اور ک ...

                                               

روح القدس (مسیحیت)

مسیحیت میں اکثریت روح القدس کو تثلیت کے تین اقانیم میں سے تیسرا جوہر مانتی ہے۔ مسیحیت کا عقیدہ ہے کہ، باپ، بیٹا اور روح القدس تین اقانیم ہیں۔ جن کی وحدت کا نام خدا ہے اور یہ تینوں بالذات بھی خدا ہیں۔ یسوع نے روح القدس کی بابت بڑی تفصیل سے بیان کی ...

                                               

ساکرامنٹ

ساکرامنٹ یہ بائبل میں نہیں آیا البتہ یہ بائبل کے قدیم لاطینی اور ولگاتا ترجمہ میں یونانی لفظ mysterion بمعنی بھید کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ایک دینی اصطلاح ہے جو مسیحی ایمان کی چند رسوم کے لیے متعین کی گئی ہے۔ عام استعمال میں اس لفظ کے دو مفہ ...

                                               

سرخ الفاظ والی طباعت

سرخ الفاظ والی طباعت یا بائبل یا انجیل سے مراد وہ طباعت ہے جس میں وہ الفاظ جو مسیح سے منسوب کر کے لکھے گئے ہیں۔ ان کو سرخ روشنائی سے ظاہر کیا گیا ہے۔

                                               

سقوط کردہ فرشتے

سقوط کردہ فرشتے یا سقوط کردہ فرشتہ ایک مسیحی اصطلاح ہے اس مراد ایسے باغی، سرکش اور بد جنس فرشتے ہیں جن کو جنت سے دھتکار دیاگیا ہو۔ "سقوط کردہ فرشتے" کی اصطلاح کا ذکر نہ تو یہودی بائبل میں ہے نہ ہی اسفار قانونی دوم میں اور نہ ہی عہد نامہ جدید میں ...

                                               

شبیہ

شَبِیہ یا آئیکن ایک بت، مجسمہ، تصویر، دھات، صنم، کپڑا اور مورتی کی شکل میں بھی ہو سکتا ہے مگر موجودہ دور میں عموماً صرف متبرک یا قابلِ تبجیل تصاویر و پینٹنگ کو ہی آئیکن یا شبیہ یا تِمْثال کہا جاتا ہے۔ یہ اکثر مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا اور کچھ مش ...

                                               

شبیہ شکنی

شبیہ شکنی یا شبیہ دشمنی ایک معاشرتی عقیدہ جس میں مذہبی شبیہوں اور دیگر تصاویر و یادگاروں کو مذہبی اور سیاسی وجوہات کی بِنا پر ان کے انہدام کرنے کو اہمیت دی جاتی ہے۔

                                               

صحرا کی مائیں

صحرا کی مائیں وہ مسیحی تارک الدنیا عورتیں جو چوتھی یا پانچویں صدی عیسوی میں مصر، فلسطین اور شام میں رہتی تھیں۔ وہ عام طور پر راہبانہ زندگی بسر کرتی تھیں بعض اوقات وہ زاہدہ کے طور پر بھی رہتی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین جو صحرا سے باہر رہتی تھیں ل ...

                                               

صعود مسیح

مسیحی عقیدہ کے مطابق یسوع مسیح کا صعود اُن کی زمینی خدمت اور آسمانی خدمت کے درمیان ہوا۔ وہ انسان کو گناہوں سے نجات دینے کے لیے مرے اور اسے راستباز ٹھہرانے کے لیے جلائے گئے۔ اس کے بعد وہ آسمان پر گئے تاکہ خدا کے دہنے ہاتھ بیٹھیں اور جب انسان دعا م ...

                                               

عقیدہ کفارہ

عقیدہ کفارہ موجودہ مسیحیت کے اہم عقائد میں سے ایک ہے۔ کفارہ کے لفظی معنی ڈھانکنے یا چھپانے کے ہیں۔ اصطلاح میں اس کا مفہوم یہ ہے کہ یسوع مسیح نے صلیب پر جان دے کر بنی آدم کے گناہوں کو چھپا دیا ہے اور ان کے لیے نجات کا موجب بن گئے ہیں۔ مسیحیوں کے ن ...

                                               

علم الکلیسیا

علم الکلیسیا مسیحی علم الٰہیات میں کلیسیا، مسیحیت کے مصدر، یسوع سے ربط، نجات کے حصول میں کردار، سیاست، ضابطۂ عمل، مستقبل اور اس کی مذہبی پیشواقیادت کا مطالعہ ہے۔ مختلف مسیحی فرقوں میں اس علم کے ذیلی شعبے موجود ہیں جیسے کہ کیتھولک علم الکلیسیا، پر ...

                                               

علم وعظ

علم الوعظ یا علم وعظ وہ علم ہے کہ جس میں وعظ کے معنی و مفہوم، تیاری، مقصد اور پیش کرنے کے طریقوں کی بابت مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس علم کے ماہر کو واعظ اور اس کے پیغام کو وعظ کہتے ہیں۔

                                               

عمانوایل

عمانوایل کو مسیحیت میں عموماً یسوع کا ایک صفاتی نام سمجھا جاتا ہے۔ یہ نام عہد نامہ قدیم میں دو بار کتاب یسعیاہ میں اور عہد نامہ جدید میں ایک بار متی کی انجیل میں استعمال ہوا ہے۔ لیکن کسی بھی انجیل یا عہد نامہ جدید میں شامل دیگر کتب یا قدیم مسیحی ...

                                               

عہد نامہ جدید

عہد نامہ جدید میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں َ۔ عہد نامہ جدید نیا عہد نامہ یا New Testament 1۔ متی کی انجیل 2۔ مرقس کی انجیل 3۔ لوقا کی انجیل 4۔ یوحنا کی انجیل 5۔ رسولوں کے اعمال 6۔ رومیوں کے نام خط 7۔ کرنتھیوں کے نام پہلا خط 8۔ کرنتھیوں کے نام دوسر ...

                                               

عہد نامہ قدیم

عہدنامہ قدیم ایک مسیحی اصطلاح ہے جو کتاب مقدس کے ایک بڑے حصہ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اس میں یہود کی تمام کتابیں بشمول تورات شامل ہیں۔ عہدنامہ قدیم تنک کے نام سے مشہور ہے۔ اس کے تین اجزاء ہیں: تورات ، نبییم اور کتُبیم ۔ کاتھولک اور راسخ الاعتقا ...

                                               

فارقلیط

فارقلیط یونانی نام پارا کلیتوس یا پریکلوتوس کا معرب، یوحنا کی انجیل میں موجود ایک پیش گوئی میں استعمال کیا جانے والا نام، جس کے متعلق مسیحی کہتے ہیں کہ اس سے مراد روح القدس ہے اور مسلمانوں کے نزدیک اس سے مراد محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات ...

                                               

فہرست مسلمہ

فہرست مسلمہ بائبل مقدس کے عہد عتیق کی 39 کتابوں اور عہد جدید کی 27 کتابوں کے مجموعہ کی فہرست ہے۔ یہ کتابیں مستند کلام الٰہی مانی جاتی ہیں۔ کسی ایک کلیسیا نے اس کو مرتب نہیں کیا مگر مختلف کلیسیاؤں اور مسیحی کلیسیائی مجالس نے اس کو قبول کیا کہ یہ م ...

                                               

لطوریا

لطوریا ایک مذہبی گروہ کے عقائد، رسوم اور روایات کے مطابق اس گروہ کی طرف سے کی گئی عام رواجی عبادت کو کہتے ہیں ۔ یہ اصطلاح مسیحی معاشرے میں صرف مسیحیوں میں بولی جاتی ہے۔ اس کا لفظی معنی کلیسیا میں کی گئی عبادت ہوتا ہے۔ یہ طریقہ عبادت یہودیت میں را ...

                                               

لینٹ

لینٹ چالیس دن کی وہ مدت ہے جوحضرت یسوع مسیح کے چالیس روزوں کی یاد میں نفس کُشی، روزہ داری اور توبہ میں گزاری جاتی ہے جو یوم الرَّماد کے چلّکے پہلے بُدھ سے شروع ہو کر ایسٹر تک جاری رہتی ہے

                                               

مثالیات

مثالیات بائبل کی علم تفسیر میں تشریح کا ایک طریقہ ہے۔ اس کے مطابق پرانے عہد نامہ کی بعض شخصیتیں، واقعات اور رسوم بطور عکس یا ”مثال" دیکھی جاتی ہیں جو بعد کی عظیم اور اہم تر شخصیتوں، واقعات اور رسوم کی طرف اشارہ کرتی ہیں ۔ یہ علم پرانے عہد نامہ کی ...

                                               

محمدی

یورپ اور انگریزی بولنے والے دوسرے ممالک میں مسلمانوں کو محمدی یا انگریزی میں محمڈن کہا جاتا ہے۔ محمد نبیوں کے سلسلہ کے آخری نبی ہیں جن کی طرف نسبت کرتے ہوئے ہر مسلمان کو محمدی کہا جاتا ہے۔ لفظ محمدی بسا اوقات مذہب کی طرف نسبت کرتے ہوئے اور کبھی پ ...

                                               

مسیحی صلیب

مسیحی صلیب کا ایک علامتی نشان ہوتا ہے۔ مسیحی عقیدہ کے مطابق یسوع مسیح کو ایسی صلیب پر قتل کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نشان مسیحیت کی علامت بن چکی ہے۔ عام طور سے صلیب مسیحیت کے ساتھ وابستہ ہے لیکن صلیب کی علامت کو بہت ساری قدیم تہذیبوں میں بھی ا ...

                                               

مسیحی فرقہ

مسیحیت کے اندر مسیحی فرقہ ایک جدا مذہبی طائفہ ہے، جسے مختلف خصوصیات جیسے کہ نام، جمعیت، قیادت اور نظریات و اصول و عقائد سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ تاہم انفرادی طوائف خود کی وضاحت کرنے کے لیے متبادل اصطلاحات استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ کلیسیا یا برادری ...

                                               

مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا

راسخ الاعتقاد کلیسیا ، کا دوسرا نام "مشرقی راسخُ الا عتقاد کلیسیا" بھی ہے۔ دنیا میں کیتھولک کے بعد یہ مسیحیت کی دوسری بڑی کلیسیا ہے۔ بنیادی طور پر بیلاروس، بلغاریہ، قبرص، جارجیا، یونان، مقدونیہ، مالدووا، مونٹی نیگرو، رومانیہ، روس، سربیا اور یوکرا ...

                                               

مشرقی مسیحیت

مشرقی مسیحیت چار اہم کلیسیائی خاندانوں پر مشتمل ہے:مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا، اورینٹل راسخ الاعتقادی، مشرقی آشوری کلیسیا اور مشرقی کاتھولک کلیسیا۔ یہ اصطلاح مغربی مسیحیت کی الٹ ہے۔ مشرقی مسیحیت مسیحی عقائد اور کلیسیاؤں پر مشتمل ہے جس نے چند صدیو ...

                                               

معلم کلیسیا

مُعَلِّمِ کَلِیسِیا ایک خطاب جو کاتھولک کلیسیا کی جانب سے اُن مقدسین کو دیا جاتا ہے جو مخصوص حیثیت رکھتے ہوں اور جن کی الٰہیات و نظام عقائد میں بے لوث خدمات ہوں۔ ایسی خصوصیات کے حامل مقدسین کی شناخت کے بعد انہیں یہ خطاب نوازا جاتا ہے۔ کچھ دوسری ک ...