ⓘ Free online encyclopedia. Did you know? page 19




                                               

ایزیوٹروپ

دو یا زیادہ مایعات کے محلول جنہیں کسری کشید سے الگ نہ کیا جا سکے، ایزیوٹروپ کہلاتے ہیں۔ چونکہ ابالنے سے ان کے اجزائے ترکیبی نہیں بدلتے اس لیے انہیں constant boiling mixture بھی کہتے ہیں۔

                                               

برق پاشیدگی

کیمیا اور صنعتکاری میں برق پاشیدگی ایسا عمل ہے جس کے دوران میں راست رو استعمال کرکے ایک کیمیائی تعامل وقوع پزیر کرایا جاتا ہے۔ برق پاشیدگی عناصر کو کچ دھاتوں سے علاحدہ کرنے کے عمل میں استعمال ہوتی ہے۔

                                               

بلیچنگ پاوڈر

بلیچنگ پاوڈر ایک سفید رنگ کا سفوف ہوتا ہے جسے کیمائی زبان میں کیلشیئم ہائپوکلورائٹ کہتے ہیں۔ اسے Ca 2 یا Ca 2 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس میں سے ہر وقت کلورین کی بو آتی رہتی ہے کیونکہ نمی کی موجودگی میں یہ مرکب ٹوٹ کر کلورین اور چونے میں تبدیل ہو جات ...

                                               

بناسپتی گھی

نباتاتی تیل میں ہائیڈروجن شامل کرنے سے جو گھی حاصل ہوتا ہے اسے بناسپتی گھی کہتے ہیں۔ اس کے برعکس اصلی گھی پودوں سے نہیں بلکہ جانوروں کے دودھ سے حاصل ہوتا ہے۔ چونکہ بناسپتی گھی سستا ہوتا ہے اس لیے پچھلے پچاس ساٹھ سالوں میں اس کا استعمال بہت بڑھ گی ...

                                               

بونڈ انرجی

علم کیمیا میں بونڈ انرجی سے مراد حرارت کی وہ مقدار ہوتی ہے جو کسی سالمے کی مخصوص تعداد کو جدا ایٹموں میں تبدیل کر دے۔ یہ مخصوص تعداد 6.022 41 7 9 × 10 23 مالیکیول ہے جسے ایک Mole کہا جاتا ہے۔ جب دو یا زیادہ ایٹم آپس میں مل کر متحد ہوتے ہیں تو ان ...

                                               

بہروپیت (کیمیاء)

اکثر عناصر دو یا زیادہ شکلوں میں پائے جاتے ہیں۔ عناصر کی اس خصوصیت کو بہروپیت یا کثیرالاشکالی کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر آکسیجن دو ایٹمی مولیکیول کی شکل میں بھی پائی جاتی ہے اور تین ایٹمی مولیکیول یعنی اوزون کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ دونوں حالت ...

                                               

تجریبی صیغہ

تجریبی صیغہ سے مراد علم کیمیاء میں کسی بھی مرکب کے ایسے سادہ صیغے کی ہوتی ہے کہ جس میں اس مرکب کے سالمے کو تشکیل دینے والے جواہر کی باہم نسبت کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر NaCl 2 کا صیغہ صرف اتنا ظاہر کرتا ہے کہ اس مرکب کے سالمے میں Na اور ...

                                               

تجسیمی کیمیا

سالمہ/مالیکول کے اندر جوہر/ایٹم کی سہ جہتی ترتیب اور اس کے نتیجے میں مالیکول کے طبیعی اور کیمیائی خواص پر مرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ تجسیمی کیمیا کہلاتا ہے۔ کیمیائی تجزیے کے تین اہم پہلوؤں میں سے اولین پہلو میں تعین کیا جاتا ہے کہ ایک مالیکول ...

                                               

جست

جست ایک دھاتی عنصر ہے جس کا ایٹمی نمبر 30 ہے یعنی اس کے ہر ایٹم میں 30 اولیے ہوتے ہیں۔دوری جدول میں جست کے گروپ میں یعنی گروپ 12 میں جست کے علاوہ کیڈمیئم اور پارہ شامل ہیں۔پیتل جن دو دھاتوں کو ملانے سے بنتا ہے وہ تانبا اور جست ہیں۔ تانبا، سونا، چ ...

                                               

جوہر

جوہر مادے کی بنیادی اکائی ہے۔ جوہر کیمیائی عنصر کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ تمام ٹھوس، مائع، گیس اور پلازم نیوٹرل یا آئیونائزڈ ایٹمز سے مل کر بنتا ہے۔ ایٹم کا سائز بہت چھوٹا ہوتا ہے۔ ہر ایٹم ایک نیوکلیس اور اس کے گرد متحرک ایک یا ایک سے زیادہ الی ...

                                               

حیاتی کیمیا

حیات کی کیمیائی ترکیب کا مطالعہ حیاتی کیمیاء کہلاتا ہے۔ یہ شعبہءعلم حیاتیات اور کیمیاء کے درمیان ایک پل یا بندھن کا کام کرتا ہے۔ حیات دراصل جوہروں اور سالمات کی ایک نہایت مربوط اور نہایت پیچیدہ تنظیم کے نتیجے میں ہی وجود میں آتی ہے اور حیاتی کیمی ...

                                               

دوری جدول

دَوْرِیْ جدول انگریزی: Periodic table تمام عناصر کا ایک چارٹ ہے جس میں تمام کیمیائی عناصر کو ان کے ایٹمی نمبر مرکزے میں پروٹون کی تعداد کے لحاظ سے ترتیب سے دکھایا گیا ہے۔ اس جدول سے عناصر کی الیکٹرونک کنفگریشن اور کیمیائی خصوصیات یاد رکھنا بہت آس ...

                                               

دھاتوں کی عمل پذیری

ابتدائی کیمیاء میں دھاتوں کی عمل پذیری سے مراد دھاتی عناصر کی ایک ایسی ترتیب ہوتی ہے جس میں سب سے زیادہ عامل دھات سب سے اوپر ہوتی ہے اور سب سے کم عامل دھات سب سے نیچے۔ اس سے مختلف دھاتوں کا پانی اور تیزاب سے تعاملات کو یاد رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔ ...

                                               

سرمہ

سُرمہ ایک انتہائی باریک پسا ہوا سفوف ہوتا ہے جسے آنکھوں میں اضافہ حسن، دوا یا تسکین کے لیے لگایا جاتا ہے۔ بچوں کو یہ اس لیے بھی لگایا جاتا ہے کہ انہیں دوسروں کی نظر نہ لگ جائے۔

                                               

سونے سے چاندی الگ کرنا

سونے میں موجود چاندی کو الگ کرنے کو انگریزی میں gold parting کہتے ہیں۔ انسان نے سونے میں سے چاندی الگ کرنے کا فن لگ بھگ 2.600 سال پہلے لیڈیا میں دریافت کر لیا تھا اور سونے سکے بنانے شروع کیے۔ سونا 1064ڈگری سنٹی گریڈ پر پگھلتا ہے۔ جب سونے کو پگھلا ...

                                               

سہاگہ

سونے پر سہاگہ اردو کی مشہور کہاوت ہے کیونکہ سونے کو سہاگے کے ساتھ ملا کر گرم کرنے پر سونا اور چمک اٹھتا ہے۔ سونا 1064 ڈگری سینٹی گریڈ کے ٹمپریچر پر پگھلتا ہے اور اتنا ٹمپریچر حاصل کرنا دشوار ہوتا ہے۔ سہاگہ 743 ڈگری سینٹی گریڈ پر پگھلتا ہے اور پگھ ...

                                               

سیپونیفیکیشن

سیپونیفیکیشن نام ہے اس کیمیائی تعامل کا جس میں ایک اساس کو تیل سے ملایا جاتا ہے تاکہ صابن اور گلائسیرال بنیں۔ اس عمل کے لیے ناریل کا تیل، زیتون کا تیل، کیسٹر آیل، پالم ایل اور بہت سے دوسرے تیل استعمال ہوتے ہیں۔ جانوروں کی چربی بھی استعمال ہوسکتی ...

                                               

شعلہ

آگ کا جو حصہ نظر آتا ہے اسے شعلہ کہتے ہیں۔ اس حصے میں جلنے والی چیز گیس میں تبدیل ہو کر ہوا کی آکسیجن سے کیمیائی عمل کرتی ہے جس سے سخت گرمی اور روشنی پیدا ہوتی ہے۔ آگ کے ایسے حصے بھی ہو سکتے ہیں جو نظر نہ آتے ہوں کیونکہ وہ الٹرا وائیلیٹ یا انفرار ...

                                               

صابن

کیمیائی اعتبار سے صابن چربی کے تیزاب کا نمک ہوتا ہے۔ صابن ہاتھ منہ دھونے، نہانے، کپڑے دھونے اور دیگر صفائی کے کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کپڑا سازی کی صنعت میں بطور چکناہٹ بھی استعمال ہوتا ہے۔ نباتاتی تیل اور چربی یعنی حیوانی تیل کو کی ...

                                               

صوتی کیمیاء

صوتی کیمیاء ، کیمیائی نظامات میں صوتی امواج کے زیراثر ظاہر ہونے والی خصوصیات کے مطالعہ کا علم ہے۔ کیمیائی نظام پر ہونے والے بالاصوت کے یہ اثرات، بالاصوت اور کیمیائی نظام میں موجود سالمات کے براہ راست تفاعل سے پیدا نہیں ہوتے یعنی سالماتی سطح پر کی ...

                                               

فہرست عناصر بلحاظ نام

یہ کیمیائی عناصر کی فہرس ہے جس کو بترتیب ابجد رکھا گیا ہے اور ساتھ اس کی لونی ترمیز عناصر کی اقسام کے لحاظ سے کی گئی ہے۔ ہر عنصر کے ساتھ اس کی علامت عنصر، جوہری عدد، جوہری کمیت یا موزوں ترین ہم جاء اور دوری جدول میں اس کا گروہ اور دور دیا گیا ہے۔

                                               

فینولک ایکسٹریکشن

فینولک ایکسٹریکشن تجربہ گاہوں میں استعمال ہونے والا ایک طریقہ ہے جس کی مدد سے کسی محلول میں سے مختلف اجزا الگ کیے جاتے ہیں۔ اس طریقے سے ڈی این اے اور آر این اے کو خلیات میں سے خالص حالت میں الگ کیا جاتا ہے۔ جب جانداروں کے مردہ خلیات کو کچل کر فین ...

                                               

مول (اکائی)

مول سے مراد علم کیمیاء میں کسی بھی عنصر یا مرکب کے گراموں میں تولے جانے والے اس وزن کی ہوتی ہے کہ جو اس متعلقہ عنصر یا مرکب کے سالماتی وزن برابر ہو۔ مثال کے طور پر پانی کا سالماتی وزن ؛ H اور O کے سالماتی وزن بالترتیب 2 اور 16 کو جمع کرنے پر 18 ہ ...

                                               

مونڈ کا طریقہ

مونڈ کے طریقے کو کاربونائیل کا طریقہ بھی کہتے ہیں۔ یہ Ludwig Mond نے 1890 میں دریافت کیا تھا اور اس طریقے سے کچ دھات سے نکل نکالا اور صاف کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ نکل آکسائیڈ کو 99.99 فیصد خالص دھاتی نکل میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اس طریقہ میں بنیادی کرد ...

                                               

میٹھا سوڈا

میٹھا سوڈا سوڈیئم بائی کاربونیٹ کو کہتے ہیں جس کا فارمولا NaHCO 3 ہوتا ہے۔ اسے کھانے کا سوڈا یا بیکنگ پاوڈر بھی کہتے ہیں۔ جب آٹے یا میدے میں میٹھا سوڈا ملا کر پکاتے ہیں تو اس میں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج ہوتی ہے جو لاکھوں چھوٹے بلبلوں کی شک ...

                                               

نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ

نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ ایک سرخی مائل بھورے رنگ کی زہریلی گیس ہے جسے علم کیمیاء میں NO 2 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ گیس نائٹرک ایسڈ کی تیاری کے دوران بنتی ہے جسے پانی میں حل کر کے نائٹرک ایسڈ بنایا جاتا ہے۔

                                               

نائٹرک ایسڈ

نائٹرک ایسڈ ایک طاقتور تیزاب ہے اور سلفیورک ا یسڈ کے بعد دنیا کا دوسرا سب سےطاقتور تیزاب ہے۔ اسے شورے کا تیزاب بھی کہتے ہیں کیونکہ اسکی تیاری میں قلمی شورہ استعمال ہوتا ہے۔ نائیٹرک ایسڈ کو آبِ قوی بھی کہتے ہیں۔نائٹرک ایسڈ اور نمک کے تیزاب کو ملان ...

                                               

نامیاتی کیمیا

نامیاتی کیمیاء یا organic chemistry کا لفظ اصل میں زندہ اجسام یعنی سے حاصل ہونے والے مرکبات کی کیمیاء کے لیے اختیار کیا جاتا تھا لیکن آج کل نامیاتی کیمیاء سے مراد کاربن اور اس کے مرکبات کی کیمیائی ساخت و تعملات کے مطالعے کے علم کی لی جاتی ہے، خوا ...

                                               

نبیل فارغہ

سانچہ:غیر تعامل گیسیں غیر تعامل گیسیں جنھیں عام طور پر انگریزی میں nobel gases کہا جاتا ہے؛ ان ہی کو خامل فارغین یعنی inert gases بھی کہتے ہیں جہاں خامل سے مراد جامد، غیر عامل یا غافل کی ہوتی ہے۔ یہ گیسیں دوری جدول کے انتہائی دائیں جانب موجود ہیں ...

                                               

نم گیری

نم گیری سے مراد کچھ اشیاء کی ماحول سے نمی جذب کرنے کی صلاحیت ہے۔ ایسی چیزوں میں پانی جذب ہو کر اُن کا حصہ بن جاتا ہے۔ گرم کرنے پر نم گیر اشیاء جذب شدہ پانی خارج کر دیتی ہیں۔ کسی ٹھنڈی چیز پر اوس یا شبنم کا ظاہر ہونا نمی گیری میں شامل نہیں ہوتا جی ...

                                               

نیل (رنگ)

نیل ایک رنگدار مرکب ہے جسے انگریزی میں indigo dye کہتے ہیں۔ یہ ایک پودے سے حاصل کیا جاتا تھا جس کا نام Indigofera tinctoria یا Indigofera sumatrana ہے جو ہندوستان میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا تھا۔ ماضی میں نیلا رنگ بڑا نایاب تھا اس لیے یورپ می ...

                                               

وینیڈیئم

وینیڈیئم ایک عنصر ہے جو دھاتی شکل رکھتا ہے۔ علم کیمیاء میں اس V سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ دھات 1830ء میں دریافت ہوئی تھی۔ اس کا ایٹمی نمبر 23 ہے یعنی اس کے ہر ایٹم میں 23 پروٹون ہوتے ہیں۔ یہ ایک چاندی جیسی سرمئی چمک رکھتا ہے۔ یہ بہت سخت ہوتا ہے اور ...

                                               

پارکیز کا طریقہ

پارکیز کا طریقہ صنعتی پیمانے پر استعمال ہونے والا وہ طریقہ ہے جس کی مدد سے سیسے سے چاندی الگ کی جاتی ہے۔ یہ طریقہ الیکزنڈر پارکیس نے 1850 میں پیٹنٹ کروایا تھا۔ سیسہ Lead ان قدیم ترین دھاتوں میں سے ہے جنہیں انسان نے دریافت کر لیا تھا۔ دنیا میں پائ ...

                                               

پانی میں حل پذیری

کسی دھات اور تیزاب کے عمل سے نمکیات بنتے ہیں۔ زیادہ تر نمکیات پانی میں حل ہو جاتے ہیں لیکن ہر نمک پانی میں حل نہیں ہو سکتا۔ کسی نمک کی پانی میں حل پذیری یاد رکھنے کے لیے ابتدائی کیمسٹری کے طالب علموں کو یہ اصول بتائے جاتے ہیں: اصول نمبر 4-- سارے ...

                                               

ڈی این اے میثائلیت

ڈی این اے میثائلیت ایک ایسا عمل ہے جس میں DNA کے قواعد پر میثائلیت کا عمل واقع ہوجاتا ہے۔ ایسا ان قواعد پر ہوتا ہے کہ جہاں سائٹوسین کے بعد گوانوسین پایا جاتا ہو، اگر ایسے مقامات ڈی این اے کے طویل سالمے کے معزاز پر گروہوں کی شکل میں ایک ساتھ قطار ...

                                               

کاربن ڈائی آکسائڈ

کاربن ڈائی آکسائڈ ایک ایسا کیمیائی مرکب ہوتا ہے جو کاربن کے ایک اور آکسیجن کے دو عدد جواہر سے ملکر تشکیل پاتا ہے؛ اس کو علم کیمیاء میں علامتی طور پر CO 2 لکھ کر ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بے رنگ اور بے بو گیس ہے جو جلنے میں مدد نہیں دیتی۔ یہ ہوا سے ...

                                               

کاسٹک سوڈا

کاسٹک سے مراد ایسی چیز ہوتی ہے جو چھو جانے پر بہت ساری اشیاء کو گلا دینے کی خاصیت رکھتی ہے۔ کاسٹک سوڈے سے مراد سوڈیئم ہائیڈرو آکسائیڈ ہوتا ہے جس کا کیمیائی فارمولا NaOH ہوتا ہے۔ یہ دانے دار یا ٹکڑیوں کی شکل میں بازار میں دستیاب ہوتا ہے یا پھر محل ...

                                               

کلوروفورم

کلوروفورم کو ٹرائی کلورو میتھین بھی کہتے ہیں۔یہ ایک نامیاتی مرکب ہے جس کا فارمولا CHCl 3 ہوتا ہے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر یہ ایک بے رنگ اور میٹھی سی خوشبو رکھنے والا مائع ہے جو بڑی آسانی سے تبخیر ہو سکتا ہے۔ اندازہ کیا جاتا ہے کہ ہر سال 660.000 ٹن ...

                                               

کٹھالی کا طریقہ

کُٹھالی کے طریقے کو انگریزی میں cupellation کہتے ہیں۔ اس طریقے سے سونے چاندی سے ملاوٹ الگ کی جاتی ہے۔ کٹھالی cupel اس چھوٹی سی پیالی کو کہتے ہیں جس میں سونا چاندی رکھ کر پگھلائی جاتی ہے۔ یہ پیالہ یا پیالی عام طور پر جلی ہوئی ہڈیوں کی راکھ یا کھری ...

                                               

کیمیا کے بنیادی مقالات کی فہرست

طیف بینی: atomic absorption spectroscopy -- Auger electron spectroscopy -- طیف بینی -- fluorescence spectroscopy -- infrared spectroscopy -- کمیتی طیف پیمائی -- Mossbauer spectroscopy -- نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس -- neutron activation analysis -- ...

                                               

کیمیائی تعامل

chemical reaction کیمیائی اشیاء کے آپس میں ملنے سے نئی کیمیائی اشیاء وجود میں آتی ہیں، اس عمل کو کیمیائی تعامل کہتے ہیں۔ کیمیائی تعامل میں تعامل کرنے والے عنصر یا مرکب کو متعامل اور اس کیمیائی تعامل کے نتیجے میں بننے والے عنصر یا مرکب کو حاصل کہت ...

                                               

کیمیائی عنصر

عنصر دو یا دو سے زیادہ ایٹمز کے ملنے سے وجود میں آتا ہے۔ اب تک دریافت شدہ عناصر کی تعداد 118 ہے جن میں سے قدرتی طور پر پائے جانے والے عناصر کی تعداد 94 ہے۔ قدرتی طور پر عناصر آزاد اور متحد دونوں صورتوں میں پائے جاتے ہیں۔ ایلیمنٹ کی جدید تعریف کچھ ...

                                               

کیمیائی مساوات

کیمیائی مساوات علامات اور کُلیات کی شکل میں کیمیائی تعامل کا علامتی اظہار ہے۔ جس میں متعاملات بائیں جانب اور حاصلات دائیں جانب دیے جاتے ہیں۔ کسی کیمیائی مساوات میں علامات کے ساتھ دیے گئے عددی سر کیمیائی تعاملات میں متعملات اور حاصلات کے درمیان عن ...

                                               

یورینیئم

یہ بہت سخت، بھاری اور چاندی جیسی دھات ہے جس کا ایٹمی نمبر 92 ہے۔ یہ 1789 میں Martin Klaproth نامی ایک جرمن کیمیا دان نے دریافت کی تھی۔ اس نے اسے پچ بلنڈی سے الگ کیا تھا۔ یہ پچ بلنڈی چیک ریپبلک کی Joachimsal کی چاندی کی کانوں سے حاصل کی گئی تھی۔ ا ...

                                               

گیسی دیو

گیسی دیو یعنی گیس جائنٹ ایک ایسا بڑا سیارہ ہوتا ہے جو بنیادی طور پر چٹانوں یا دیگر ٹھوس اجزاء سے نہ بنا ہو۔ ہمارے نظامِ شمسی میں چار ایسے گیسی دیو موجود ہیں جن کے نام مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ہیں۔ بہت سارے دیگر غیر شمسی گیسی دیو بھی دیگر ستا ...

                                               

حضیض اور اوج

حضیض کسی سیارے، معمولی سے چھوٹے سیارے یا دمدار ستارے کے مدار کا وہ نقطہ ہے کہ جس میں وہ قریبی طور پر مداری توجہ مرکوز میں کسی ستارے یا سیارے کے نزدیک ہو جائے۔ اِس کے برعکس دوسرا نقطہ وہ ہے جب سیارہ کسی دوسرے سماوی کرہ سے انتہائی فاصل پر ہو جائے، ...

                                               

اورت بادل

اُورت بادل ایک خیالی دائرہ نما بادل ہے جو دمدار ستاروں پر مشتمل ہے۔ یہ بادل سورج سے تقریباً ایک نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ اس طرح یہ بادل سورج سے نزدیک ترین ستارے کے فاصلے کے ایک چوتھائی فاصلے پر موجود ہے۔ اسی طرح کوئیپر کی پٹی اور بکھری تھالی نامی ...

                                               

پاکستان خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہ

پاکستان خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہ خلائی تحقیق کا پاکستانی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ پاکستان کی بالائی فضاء اور خلائی تحقیق کے سلسلہ میں کراچی میں ستمبر 1961ء کو قائم کیا گیا۔ اس ادارے نے اب تک خلائی موسمیاتی راکٹ چھوڑنے کے علاوہ 1991ء میں پاکستان ...

                                               

دم دار سیارے

دم دار ستارے Comets دم دار ستاروں کا انگریزی لفظ کامٹ یونانی لفظ کوم kome سے ماخوذ ہے۔ جس کا مطلب ہے بال۔ یہ بھی اجرام فلکی کا حصہ ہیں۔ یہ نسبتا چھوٹے ذرات سے تشکیل پاتے ہیں۔ اور ان کے گرد گیسی غلاف ہوتا ہے۔ چند دم دار ستارے سورج کے گرد مختصر وقت ...

                                               

سپر نووا

سپرنووا ہمارے سورج سے دس گنا زائد کمیت والے ستارے کے پھٹنے کے عمل کو کہتے ہیں۔ تمام ستاروں کی ایک معینہ مدت یا عمر ہوتی ہے۔ وہ پیدا ہوتے ہیں، پروان چڑھتے ہیں اور مرجاتے ہیں۔ چھوٹے ستاروں کی عمر زیادہ لمبی ہوتی ہے جبکہ بڑے ستاروں کی عمر کم ہوتی ہے ...